جام پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ انسداد پولیو مہم کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو موثر بنا کر متعدی بیماریوں کا تدارک ممکن ہے
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات اور حکمت عملی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کو ہرانے کا واحد راستہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین پلانا ہے ۔اجلاس کے دوران انہوں نے انسدا د پولیو مہم کے چوتھے دن کی کارکردگی اور ٹارگٹ کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ
انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔مہم کے دوران کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی
راجن پور ڈاکٹر محبت علی نے ڈپٹی کمشنر کو مکمل بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوڈاکٹر دلاور ،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ،یونیسف کے نمائندہ شریک تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون