اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

عدالت عالیہ میں ناکامی ڈاکٹر کریم شاہ کی رٹ پٹیشن خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سابق ہاسپٹل ڈائریکٹر کو عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا ، پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ کے جسٹس جناب عبدالشکور اور جسٹس جناب صاحبزادہ اسداللہ

پر مشتمل دورکنی بینچ نے مدت ملازمت میں اضافہ کے حوالے سے ڈاکٹر کریم شاہ کی رٹ پٹیشن پر حکم جاری کر تے ہوئے اسے خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے، پٹیشنر ڈاکٹر کریم شاہ کی جانب سے

یوسف خان ایڈووکیٹ اور قاضی ضیاءالرحمٰن ایڈووکیٹ جبکہ ایم ٹی آئی کے چیئر مین ارشد خان استرانہ کی طرف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف سنیئرقانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ عدالت میں

پیش ہوئے ،پٹیشنر ڈاکٹرکریم شاہ سابق ہاسپٹل ڈائریکٹر کی مدت ملازمت مورخہ 20.01.2020 کو مکمل ہونے کے بعد چیئر مین ایم ٹی آئی ارشد خان استرانہ کی طرف سے ہاسپیٹل ڈائریکٹر کی تعیناتی کے

لئے اخباری اشتہار کے ذریعے تشہیر کی گئی تھی جس پر ڈا کٹر کریم شاہ نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرکے رٹ پٹیشن دائر کردی جس میں انہوںنے موقف اختیار کیا کہ ان کی تعیناتی سابق ایم ٹی آئی

ایکٹ کی شق نمبر 10 کی روشنی میں تین سال کے لئے کی گئی تھی لیکن بعدازاں سال 2018 کے دوران مذکورہ شق میں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا نے ترمیم کرکے مدت ملازمت میں پانچ سال کی توسیع کردی

ہے جس کی رو سے ان کی مدت ملازمت مورخہ 20.01.2022 تک توسیع ہونی چاہئے ،علاوہ ازیں پٹیشن میں چیئر مین ایم ٹی آئی ارشد خان استرانہ کی طرف اخباری اشتہار کو بھی چیلنج کیاگیا۔ ایم ٹی

آئی کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ چونکہ ترمیمی ایکٹ سال 2018 کا اطلاق مستقبل پر ہوتاہے جبکہ پٹیشنر سال 2017 میں بھرتی ہوا ہے لہذا مذکورہ ترمیم کا اطلاق پٹیشنرپر نہیں ہوتا۔فاضل عدالت نے

دونوں جانب کے وکلاءکے دلائل اور طویل بحث سننے کے بعد معزز عدالت پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ کے دورکنی بینچ نے پٹیشنر ڈاکٹر کریم شاہ کی رٹ پٹیشن خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،،
٭٭٭
امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،یحییٰ اخونزادہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر کے

جرگہ ہال میں امن عامہ سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ٹانک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ، سیکرٹری ٹو کمشنر، سپرنٹنڈنٹ جیل، پاک آرمی و دیگر قانون نافذ

کرنے والے اداروں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے محرم الحرام کے دوران انتظامات اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سیکورٹی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چونکہ چہلم بھی قریب ہے لہذا بروقت انتظامات کیے جائیں تاکہ عاشورہ

محرم کی طرح چہلم کے پرامن انعقاد کو بھی یقینی بنایا جا سکے کیونکہ شرپسند عناصر ایسے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کہیں سے کوئی چنگاری پھوٹے تاہم تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہتے ہوئے ایسے عناصر پر کڑی

نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے امن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے لہذا اس سلسلے میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے ہدایت کی

کہ ڈویژن بھر میں اہم مقامات اور عمارات کےلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ رواں انسداد پولیو مہم کے دوران بھی انسداد پولیو کی ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے خاطر خواہ

انتظامات کیے جائیں تاکہ ٹیموں کو فرائض کی بجا آوری میں کسی قسم کی دشواری یا رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔ اجلاس کے اختتام پر حال ہی میں شہید ہونے والے سی ٹی ڈی ، پاک آرمی کے جوانوں اور امن کے قیام کے

حوالے سے خدمات کے نتیجے میں چوہدری محمد حنیف پیپا(مرحوم)کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔
٭٭٭
شادی شدہ خاتون پسٹل کے فائر سے شدید زخمی ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شادی شدہ خاتون پسٹل کے فائر سے شدید زخمی ہوگئی ،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی ، پولیس

ذرائع کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں شاہ داﺅ کے علاقہ میں بائیس سالہ خاتون گھر میں اپنے شوہر کا پسٹل اٹھا کر کمرے میں رکھ رہی تھی کہ اپنی بے احتیاطی اور غفلت کے باعث پسٹل کے اچانک

فائر سے وہ شدید زخمی ہو گئی ،خاتون کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہاڑپور داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔
٭٭٭
محفل موسیقی کے دوران ساﺅنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے بجانے پر پولیس کی کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محفل موسیقی کے دوران ساﺅنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے بجانے پر پولیس کی کاروائی ‘ دو افراد کو موقع سے گرفتار کرکے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود الفتح ویلی میں اونچی آواز میں ساﺅنڈ سسٹم کے ذریعے محفل موسیقی کے دوران گانے بجانے پر یونیورسٹی نے کارروائی کرکے دو افراد شاہجہان اور رحمت اللہ کو

موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ انعام اللہ اور سراج سمیت دیگر افراد پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یونیورسٹی پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
٭٭٭
ڈیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، کلاچی پولیس نے گرہ بختیار موڑ پرکاروائی کے دوران دو منشیات فروشوں محمد جان اور عبدالرحمن سکنائے روڑی کو گرفتار کر کے ان

سے دو کلو چرس اور ایک کلاشنکوف اور پانچ کارتوس برآمد کر لےے۔ ایک منشیات فروش عبدالرحمن پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرکے کلاچی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
٭٭٭
دھوکہ دہی سے خود کو جج ظاہر کرکے لڑکی سے شادی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دھوکہ دہی سے خود کو جج ظاہر کرکے لڑکی سے شادی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ کمشنر نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج

کرائی ہے کہ ملزم مستعر باللہ شاہد بخاری نے عرصہ دس سال قبل دھوکہ دہی اور فراڈ سے خود کو جج ظاہر کرتے ہوئے میری بیٹی (ح) بی بی سے نکاح کیا جسکا پردہ چاک ہونے پر میری بیٹی اس سے ناراض ہو کر

میکے واپس آ گئی ہے ،اب ملزم روزانہ اسے موبائل فون‘ مسیجز اور وٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے باپ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات

،419-420-506 اور ٹیلی گراف ایکٹ 25D درج کرکے مزید چھان بین شروع کر دی ہے
٭٭٭
604لیٹر ایرانی ڈیزل، 1536عدد صابن اور 1778کلو گرام فریش انار برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری،604لیٹر ایرانی ڈیزل، 1536عدد صابن اور 1778کلو گرام فریش انار قبضہ پولیس کر کے

کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ

کی روک تھام کے لیے مثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ اودرازندہ نے ٹرک نمبر P-8039ٓکے خفیہ خانوں سے 18عدد بیرل برآمد کئے

جن میں 604لیٹر ایرانی ڈیزل اور ایس ایچ او درابن نے 32کاٹن جن میں (1536)عدد صابن، 254کاٹن انار (1778) کلو گرام قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔
٭٭٭
ہائی الرٹ جاری‘ راستوں پر ناکہ بندی لگادی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی جانب سے ہائی الرٹ جاری‘ راستوں پر ناکہ بندی لگادی گئیں گاڑیوں موٹر سائیکل

کی چیکنگ کا عمل جاری‘ ڈی پی او موقع پر موجود رہے۔ شہر کی سیکورٹی مضبوط ہے اور کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لےے ہم تیار ہیں‘ ڈی پی او ڈیرہ کی بات چیت‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ

واحد محمود کی ہدایت پر شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لےے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مختلف راستوں پر ناکہ بندیاں لگا کر گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی خصوصی چیکنگ کرتے ہوئے تلاشیاں لی گئیں۔

ڈی پی او ڈیرہ خود اس موقع پر موجود رہے۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا کہ ڈیرہ شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لےے ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور شہر کی سیکورٹی کے لےے

ہنگامی اقدامات کرتے رہیں گے۔
٭٭٭
باہو فلور ملز ڈیرہ کے مالک حاجی نظام الدین بلامقابلہ پاکستان فلور ملز ایسویسی ایشن خیبر پختونخواہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منتخب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان فلور ملز ایسویسی ایشن خیبر پختونخواہ کے انتخابات میں باہو فلور ملز ڈیرہ کے مالک حاجی نظام الدین بلامقابلہ پاکستان فلور ملز ایسویسی ایشن خیبر پختونخواہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے

ممبر منتخب ہو گئے۔ پاکستان فلور مل ایسویسی ایشن خیبر پختونخواہ کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین حاجی محمد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ الیکشن کمیٹی کے اراکین حاجی مسرت شاہ اور محمد یوسف آفریدی بھی موجود

تھے۔ اجلاس میں سال 2020-22ءکے لےے کارپوریٹ گروپ سے حاجی نظام الدین (باہو فلور مل ڈیرہ)‘ محمد طارق‘ حاجی مومل خان‘ غنی الرحمن خٹک اور ماجد فردوس جبکہ ایسوسی ایٹ گروپ کی جانب سے محمد

نعیم بٹ‘ صابر احمد بنگش‘ شہزاد یوسف‘ ملک مظفر الدین اور امجد علی شنواری بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیٹی نے کامیاب اراکین کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی فلور ملز کے نمائندگان نے

حاجی نظام الدین کو پاکستان فلور مل ایسویسی ایشن خیبر پختونخواہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے
٭٭٭
پولیومہم فول پروف پولیس سیکورٹی میں دوسرے روز بھی جاری رہی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں جاری پولیومہم فول پروف پولیس سیکورٹی میں دوسرے روز بھی جاری رہی۔ مہم کے دوران ڈیرہ رینج کے تینوں اضلاع ضلع ٹانک،ضلع جنوبی وزیرستان

بشمول ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہیں ہیں۔جبکہ پولیس کی جانب سے تمام پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ تمام تھانہ جات کے ایس

ایچ اوز و سرکل ڈی ایس پی اس حوالے سے اپنی مکمل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان یسین فاورق نے تینوں اضلاع کے ضلعی پولیس آفسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے

کہا پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ کوئی بھی پولیو ٹیم کسی بھی علاقہ میں پولیس سیکورٹی کے بغیر نہ جائے اس کے ساتھ ساتھ جو

پولیس آفسران و جوان پولیو ڈیوٹی پر معمور ہیں کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور کسی بھی علاقہ میں پولیو ٹیم کو کسی بھی قسم کی مشکل حائل ہونے پر فوری طور پر اس کا سد باب عمل میں لائیں گے اور اپنی

اور پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تینوں اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہیں پولیو ٹیم کے ہمراہ پولیس نفری موجود رہے گی اس کے ساتھ ساتھ

تینوں اضلاع کے داخلی و خاری راستوں پر قائم ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی مشکوک شخص یا سامان کسی ضلع میں داخل نہ ہو سکے اس کے علاوہ تمام سرکل ایس ڈی پی اوز،اور

تینوں اضلاع کے ایس ایچ اوز اس حوالے اپنے اپنے علاقوں میں مصروف عمل ہیں اور اندرون شہر پولیس پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یسین فاروق نے کہا کہ پولیو مہم کے

دوران کسی بھی قسم کوئی غفلت نہ برتی جائے اور پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے بھر پور انتظامات عمل میں لائے جاکر غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیو مہم کے حوالے سے تینوں اضلاع کے ضلعی پولیس

افسران نے ازخود اپنے اپنے ضلع میں مختلف علاقوں میں سیکورٹی کو ناصرف چیک کیا بلکہ بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے،اسی طرح مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے بھی پولیو ڈیوٹی کے حوالے سے بچوں

کو پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے پولیو ٹیموں کی ناصرف امداد کی بلکہ ان کی سیکورٹی کے حوالے سے پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو مناسب ہدایات بھی جاری کیں۔
٭٭٭
موسم گرما کے آخری روز گرمی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان میں موسم گرما کے آخری روز گرمی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ، اگلے چند روز کے دوران درجہ حرارت میں واضح اضافہ کا امکان، مرطوبیت اور سمندری ہواکی

بندش سے د رجہ حرارت میں اضافہ متوقع۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موسم گرما کا آخری دن آن پہنچا ہے۔ ملک میں عمومی طور پر 22 ستمبر موسم گرما کا آخری دن تصور کیا جاتا ہے، جس کے بعد موسم خزاں

کا آغاز ہوتا ہے۔تاہم گزشتہ کچھ سالوں کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اب ملک کے بیشتر حصے خاص کر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت اکتوبر کے ماہ تک بھی برقرار رہتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی

ایک الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 3 دن تک گرمی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے جمعرات تک گرمی کی جزوی لہر چل سکتی

ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوبیت اور سمندری ہواکی بندش سےدرجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24

گھنٹوں میں کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کےبیشتر اور دیگرعلاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر اگلے چند روز تک برقرار رہے گی۔
٭٭٭٭٭٭
پرائمری سکول شیڈول کے مطابق 30 ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پرائمری سکول شیڈول کے مطابق 30 ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے،وفاقی حکومت نے ملک کے چاروں صوبوں کے تعلیمی اداروں میں کرونا کی لہر کی موجودگی کے باوجود تعلیمی

ادارے بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔گزشتہ روز ہونے والے این سی او سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنکس پر شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کے ملک بھر میں

پرائمری سکول شیڈول کے مطابق 30 ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بیج مارک قرار دینے والے سکولوں کے لئے کرونا کے دو کیسز کی شرط لازم رکھی گئی ہے۔ دو کیسز سامنے آنے

کے بعد متاثرہ سکول کالج یا یونیورسٹی کو پانچ روز کے لئے بند کیا جاسکے گا۔
٭٭٭
جعلی عطائی ڈاکٹروں کا شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) جعلی عطائی ڈاکٹروں کا شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا معمول بن گیا۔ نجی ہسپتالوں میں عطائی ڈاکٹرز کے غفلت کی انتہا، جعلی ہسپتال اور عطائی ڈاکٹر موت بانٹنے میں مصروف، نجی

ہسپتالوں میں ڈلیوری کے دوران ماﺅں اور بچوںکی اموات میں اضافہ ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کی نجی ہسپتالوںمیں عطائی ڈاکٹروں کے غفلت کی وجہ سے ڈلیوری کے دوران ماں اور بچے

دونوںکی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہونے لگا ہے ، اس سلسلے میں شہریوںنے گہرے دکھ کا اظہار اور ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں جعلی عطائی ڈاکٹروں کا شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا معمول بن گیا

ہیں۔ آئے روز نجی ہسپتالوں میں جعلی عطائی ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث قمیتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جو کہ انتہائی تشویش کی بات ہے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم

فراہمی کے باعث عوام نجی ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں لوٹنے کے ساتھ ساتھ جعلی عطائی ڈاکٹروں کا انکی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا بھی معمول بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیلتھ سٹرکچرز مریض کو

زندگی کی طرف لے جانے کی بجائے موت کی دہلیزتک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ گلی کوچوں میں قائم غیر قانونی اور بغیر لائسنس یافتہ میڈیکل اسٹورز اور کلینکس میں بھی جعلی عطائی

ڈاکٹروں کی بھرمار ہیں جہاں روزانہ سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں جعلی خطرے میں ڈالی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا ڈیرہ کے نواحی علاقوں میں غیر قانونی میڈیکل اسٹور عطائی ڈاکٹروں

،ڈینٹل کلینکس اور غیر قانونی ہسپتالوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے جبکہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیکل اسٹورز اور عطائی ڈاکٹرز عوام سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ

صحت اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں جعلی اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز، عطائی ڈاکٹروں، ڈینٹل کلینکس اور غیر قانونی ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں فوری طور پر بند کیا

جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند ہوسکے۔
٭٭٭
(پی آئی اے)نے سعودی عرب کیلئے کرایوںمیں اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے سعودی عرب کیلئے کرایوںمیں اضافہ کردیا۔کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کیلئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار

روپے کردیا گیا جبکہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ 33ہزار کردیا گیا۔لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ اکتیس ہزار تک جا پہنچا۔اس سے پہلے

پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ 84 ہزار تھا۔پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایوں سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایہ میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں

میں کورونا کے باعث پچیس فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔نجی ایئرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں

،1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی۔
٭٭٭
شہر میں بڑے سائن بورڈز اور ہورڈنگزکی دوبارہ تنصیب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر میں بڑے سائن بورڈز اور ہورڈنگزکی دوبارہ تنصیب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔تفصیلات کے

مطابق سپریم کورٹ نے ملک بھر میں بڑے سائن بورڈز جو انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں، کی تنصیب پر پابندی عائد کر رکھی ہے، سائن بورڈ نصب کرنے والی کمپنیوں نے سپریم کورٹ میں فیصلہ کے

خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے نظرثانی اپیل یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ انسانی جانوں کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر

میں دوبارہ سے سائن بورڈ آویزاں ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود اس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں
٭٭٭
قصابوں کے مضر صحت گوشت سے بیماریاں پھلنے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر اور مضافات میں قصابوں کے مضر صحت گوشت سے بیماریاں پھلنے لگی ہیں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں موجود قصابوں کے تھڑوں میں گندگی اور

بیمارجانوروں کے گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے ان قصابوں نے بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنا شروع کردیا ہے جو ایسے جانور اپنے متعلقہ مخصوص بندوں

سے خریدتے ہیں فوری طور پر پہنچتے ہی ذبع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو تازہ گوشت کے نام پر مضر صحت گوشت فروخت کیا جانے لگا ہے جبکہ تھڑوں کے اوپر رکھے ہوئے گوشت پر شہر کے مکھیاں اور دیگر

حشرات کا بیٹھنا معمول بن چکا ہے دوسری جانب محکمہ لائیواسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر سٹاف گوشت کو نہ تو چیک کرنے آتے ہیں اور نہ ہی مضر صحت یا غیر معیاری جگہ پر فروخت کی وجہ سے آج تک ان

قصابوں پر کوئی جرمانہ ہوا ہے اس حوالے سے ڈیرہ کی ضلعی انتظامیہ کے شہر بھر میں قصابوں کے تھڑے ضلعی انتظامیہ کے آفیسروں پر کئی سولات اٹھا رہے ہوتے ہیں ،ڈیرہ کے ان قصابوںخانوں سے

روزانہ ضلع کے سینکڑوں افراد گوشت خرید تے ہیں اور شہری لائیواسٹاک کی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور ضلعی انتظامیہ کے نااہلی کے باعث مضر صحت گوشت خریدنے پر مجبور ہیں جس سے شہری گردے ،دل ،جگر

،ایرقان و سرطان کے امراض میںمبتلا ہورہے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی ،سماجی اور سیاسی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیواسٹاک ، کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قصابوں

کو تھڑوں کے بجائے دوکانوں پر گوشت فروخت کرنے کے علاوہ معیاری گوشت فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے اور ساتھ میں محکمہ لائیو اسٹاک و تحصیلدار کی پابندی کو بھی یقینی بنایا جائے کہ وہ یومیہ شہر کے

قصاب خانوں میں فروخت ہونے والے گوشت کے معیار کوچیک کریں۔
٭٭٭
بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر 2020کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر

پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کردیا ہے لہذا رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں۔

رائے دہندگان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات کے علاوہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کا رابطہ نمبر، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن کا نمبر اور الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ

لنک کی تفصیل بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ سیفارم-21 برائے اندراج/منتقلی ووٹ، فارم-22 برائے اعتراض / حذف ووٹ اور فارم-23 برائے کوائف درستگی بھی ڈاوّن لوڈ کیے جاسکتے

ہیں۔انتخابی فہرستیں مورخہ 4 اکتوبر 2020 سے عوام کے معائنہ کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر / رجسٹریشن افیسروں کے دفاتر میں اویزاں کردی جائیں گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭۷

%d bloggers like this: