لاہور: وزارت داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
وزارت داخلہ سے حمزہ شہباز کو کورونا کے باعث اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ن لیگ نے بتایا کہ درخواست میں حمزہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹس منسلک کی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی کی جانب سے خدشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ایک روز قبل حمزہ شہباز نے اپنے والد شہبازشریف سے بھی ملاقات کی تھی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ شہبازکو جیل میں کورونا ہوگیا اور وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سے سامنا کر رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور سوال یہ ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کورونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا۔
مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز کو مطلوبہ طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں، جابر حکمران سیاسی مخالفین کو غیر انسانی حالات میں رکھ کر ان کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، میرا بھائی حمزہ شہباز شریف اس ظلم کا تازہ شکار ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں۔ بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے امید ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سے جلد اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور