نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی

  کو ہدایت کی ہے کہ دریائے سندھ اور رودکوہیوں کے پانی سے متاثر ہونے والے نشیبی علاقوں میں فصلوں اور گھروں کے نقصانات کا سروے مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل

استعمال کیے جائیں اور اس حوالے سے محکمہ ریونیو کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی حافظ ممتاز احمد کو ایک ملاقات کے دوران دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے حافظ ممتاز احمد نے بتایا کہ

اب دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ جیسے ہی نشیبی علاقوں میں پانی اترتا ہے

تو سروے کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔مزید یہ کہ لوگوں کے مویشیوں کے لئے نشیبی علاقوں میں لائیو سٹاک کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

جہاں پر جانوروں کی حفاظتی ویکسین کے ساتھ ساتھ انہیں چارہ بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ موضع وائز محکمہ ریونیو کے اہلکاران روزانہ کی بنیادوں پر سروے رپورٹ بھی پیش کر رہے ہیں۔اس موقع پر تنزیل الرحمان علوی بھی موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے شہر بھر میں صفائی، ستھرائی اور

خوبصورتی منصوبہ کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجن پور کو صاف ستھرا کیا جائے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے

زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی، ستھرائی اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ فہد بلوچ، پرسنل سٹاف آفیسر عبدالرحمان اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قطب کنال کی صفائی اور ان کے کناروں کو خوبصورت بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لیے ہر ممکن وسائل

اور افرادی قوت فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے مکمل بریفنگ دی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

 

محکمہ زراعت راجن پور کاشت کاروں کی فلاح اور زیادہ پیداوار کے

  حصول کیلئے انہیں تکنیکی معاونت فراہم کررہا ہے۔ محکمہ زراعت راجن پور کی کارکردگی اس سال کے اوائل میں ضلع راجن پور میں خاص طور پر تحصیل روجھان کے

قبائلی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اعلی افسران کی زیر نگرانی ٹڈی دل کے خلاف ایک بہت بڑے آپریشن میں انتہائی قابل ستائش رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راحت حسین راشد نے سالانہ کارکردگی بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ

پیسٹ وارننگ راجن پور کی طرف سے جعلی اور غیر قانونی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ 2020میں اب تک ملاوٹ مافیا اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ضلع بھر کے

مختلف تھانوں میں 16 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں جبکہ گزشتہ پورے سال میں 15 ایف آئی آرز درج کرائی گئی تھیں۔

محمد پور مارکیٹ میں گذشتہ سال 2 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ اس سال محمدپور مارکیٹ میں 6 ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔ زرعی ادویات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 افراد کو ضلع کے مختلف تھانوں میں حوالہ پولیس کیا گیا ہے۔

2019 کی قبضہ میں لی گئی 20 لاکھ روپے مالیت کی زرعی ادویات کی نسبت اس سال 22 لاکھ سے زائد مالیت کی غیر قانونی اور جعلی زرعی ادویات قبضہ میں لی گئی۔مزید انہوں نے کہا کہ پچھلے سال اس وقت تک کسی بھی زرعی دوائی کا نمونہ جعلی و ملاوٹ شدہ ثابت نہیں ہوا تھا جبکہ اس سال زرعی ادویات کے نمونہ جات مقرر کردہ ہدف سے

بھی زیادہ لئے گئے ہیں۔ حاصل کردہ نمونہ جات 305 کو سرکاری لیبارٹریوں کو روانہ کیا جن میں سے 175 کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے

سرکاری لیبارٹری نے 4 نمونہ جات کو ملاوٹ شدہ قرار دیا ہے۔ 2 عدد نمونہ جات میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں جبکہ دیگر 2 جعلی نمونہ جات میں ملوث افراد کے خلاف ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے زیر التوا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محمد پور مارکیٹ میں پچھلے پورے سال زرعی ادویات کے 43 نمونہ جات حاصل کئے گئے جبکہ اس سال اب تک 65 نمونہ جات حاصل کئے گئے ہیں۔پیسٹ وارننگ یا زراعت توسیع کا کام زرعی ادویات اور کھادوں کے نمونہ جات کو حاصل کرکے سرکاری لیبارٹریوں کو روانہ کرنا ہے۔ معیاری یا غیر معیاری قرار دینا

ان لیبارٹریوں کا کام ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ کاشکار حضرات اپنے طور پر بھی خریدی گئی زرعی ادویات کا تجزیہ بمطابق زرعی ادویات کے قانون سرکاری لیبارٹریوں سے کرواسکتے ہیں۔ الحمد اللہ پچھلے سال کی نسبت ضلع راجن پور

بشمول محمد پور کی کپاس کی فصل بہت بہتر ہے۔کپاس کی چنائی پورے ضلع میں باقاعدہ شروع ہوگئی ہے اور اچھی پیداوار حاصل ہورہی ہے۔ قوت مدافعت رکھنے والے بیجوں اور سفید مکھی کےخلاف نئی کیمسٹری ادویات کی فراہمی سے صورت حال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی فلاح

اور بہتر پیداوار کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں ریسرچ, توسیع اور پیسٹ وارننگ کے افسران و اہلکاران سیکرٹری زراعت اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس کی ہدایات کے مطابق محمد پور سمیت پورے ضلع میں فیلڈ میں کاشت کاروں کی رہنمائی کررہے ہیں۔ زرعی ادویات اور کھادوں کے نمونہ جات حاصل کررہے ہیں

اور بلا امتیاز موثر کاروائیاں کررہے ہیں۔ مہنگی کھادوں اور زرعی ادویات بیچنے والے ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ کاشتکار حضرات اچھی پیداوار کے حصول کیلئے اپنی فصل کی طرف بھرپور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرم ہونے کے باعث سفید مکھی کے حملہ میں اضافہ ہورہاہے۔

کاشتکار بالغ سفید مکھی کو کنٹرول کرنے والی موثر ادویات کے ساتھ اسکے انڈوں بچوں کو کنٹرول کرنے والی ادویات لازمی سپرے کریں۔ جہاں فصل کالی ہورہی ہے وہاں پھپھوندی کش دوائی لازمی سپرے کریں۔

پلنجری سے سپرے نہ کریں۔ پانی کی فی ایکڑ مقدار 140 لیٹر فی ایکڑ رکھیں اور نچلے پتوں تک محلول لازمی پہنچائیں۔

ردوبدل کرکے موثر ادویات 5 دن کے وقفے سے دوبارہ سپرے کریں۔ گلابی سنڈی خطرناک چھپا دشمن کیڑا ہے۔

اس کے خلاف ادویات ستمبر میں دو تا تین دفعہ لازمی سپرے کریں۔ پیسٹ وارننگ اور زراعت توسیع کے فیلڈ عملہ سے کاشتکار مشوروں کو فروغ دیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

About The Author