ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ایک روز میں 101بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ5ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ28ہزار روپے جرمانہ عائد
۔3ستمبر 2020ء کو ملتان میں 13گھریلوصارفین کو17002یونٹس چوری کرنے پر251266روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان
میں 16گھریلو صارفین کو16829یونٹس چوری کرنے پر318785 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 13 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو14500 یونٹس چوری کرنے
پر254438روپے جرمانہ، بہاولپور میں 9گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو12122یونٹس چوری کرنے پر189216 روپے جرمانہ،ساہیوال
میں 17 گھریلوصارفین کو17155یونٹس چوری کرنے پر248195روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 12 گھریلوصارفین کو9323یونٹس چوری کرنے
پر196500 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 9گھریلوصارفین کو8617یونٹس چوری کرنے پر129000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 11 گھریلواورکمرشل صارفین
کو6411یونٹس چوری کرنے پر67920 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں ایک گھریلو صارف کو3090یونٹس چوری کرنے پر72936 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ملتان اور رحیم یار خان سرکلوں نے الیکٹرومکینکل اور جلنے والے سنگل اور تھری میٹروں کی تبدیلی کے لئے 2500میٹرز جاری کردئیے ہیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور کی جانب سے سرکل کے زیر انتظام آپریشن ڈویژنوں کو500تھری فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔
یہ میٹرز الیکٹرومکینکل تھری فیز میٹروں کی جگہ نصب کئے جائیں گے ان میں کینٹ ڈویژن کو100، ممتازآباد ڈویژن کو 58، سٹی ڈویژن کو 80، شجاع آباد ڈویژن کو 27، موسیٰ پاک ڈویژن کو 102اور شاہ رکن عالم ڈویژن کو 133تھری فیز میٹرز شامل ہیں
جبکہ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل رحیم یار خان ملک جاوید اقبال وینس کی جانب سے بارشوں سے جلنے، جرمانہ اداکرنے اور میٹروں کی رقم اداکرنے والے
صارفین کے میٹروں کی تنصیب کے لئے 2ہزار سنگل فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں ان میں رحیم یار خان ڈویژن کو 600، خانپورڈویژن کو 460،
لیاقت پور ڈویژن کو 340اور صادق آبادڈویژن کو 600سنگل فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے ریکوری اہداف کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے 20ملازمین پر مشتمل سرکل ریکوری ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
یہ ٹیمیں 4تا30ستمبر 2020ء کے دوران ملتان سرکل کی ریکوری ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں جاری آپریشن میں حصہ لیں گے
اور ہفتہ کے روز بھی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔سپریٹنڈنگ انجینئر کی ہدایت پر ریکوری ٹیمیں سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں رننگ اور مستقل نادہندگان سے
واجب الادا رقوم وصول کرنے کے لئے آپریشن کریں گی اور رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سرکل آفس بھجوائی جائے گی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل رحیم یار خان ملک جاوید اقبال وینس نے کہا ہے کہ خان بیلہ سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ
سے 33دیہاتوں /بستیوں اور ٹیو ب ویلوں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے اور ٹرانسفارمرز اتارلئے ہیں تاکہ پانی میں کرنٹ لگنے کے واقعات رونمانہ ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے بستی عبدالغفور انر، بستی جام محمد انر، بستی جام خلیل انر،
بستی غلام معی الدین، بستی ناتھو پرارا، بستی ڈاکٹر اجمل پرارا، بستی جام احمد علی انر، بستی چراغ شاہ، ٹیوب ویل احمد بخش،
بستی احمد بخش داہر، بستی مڈ لال، بستی گوچا، بستی خیر محمد داہر، بستی سیال، بستی درخان، بستی دارگاروچا، بستی کچاباپلہ،
بستی امام بخش جتوئی، بستی درکھانہ، نذر حسین جتوئی ٹیوب ول، بستی چاکر اللہ، بستی ایازموہانہ، عارف مکی ٹیوب ویل،
بستی عابد شمسی، بستی ماسوچوہان، بستی جنڈ وڈا چوہان، بستی عبدالقادر چوہان، بستی رمضان بلہورا، بستی فیض احمد داہر اور بستی جام اکبر ماما کے ٹرانسفارمرز،
میٹرزاور تاریں اتارکر علاقہ کو محفوظ بنایاگیاہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں 6ستمبر 2020ء کو بند رہے گی
اس بندش سے بہاولپور سرکل کے11KVہوت والا، ایئرپورٹ، ایم ای ایس، کینال گارڈن، 12/BC، گلزارمحل، بہاول، پنجاب کالج، این ایل سی، ہاشم گارڈن، الفرید، 13/BC، کالج روڈI، کالج روڈII، نیوسنٹرل جیل، الرحمن
اور اور بدرالدین فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، 11KVریلوے روڈ خیرپورٹامیوالی،
سٹی خیرپورٹامیوالی، ٹیوب ویل اور خواجہ خدا بخش فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،
رحیم یار خان سرکل کے 11KVسٹی خانپور، صدر بازار، نواں کوٹ اور دین پور فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،
ڈی جی خان سرکل کے 11KVبیٹ سونترا، کوٹلہ احسان، شکار پور، ریلوے اور نیوٹبی قیصرانی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 210 ایمرجنسیز میں 202 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 207 جبکہ شجاع آباد
میں 02 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 39 ہے 53 حادثات ملتان میں جبکہ 01 حادثہ شجاع آباد میں
پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 53 لوگوں کوریسکیور کیا گیا جن میں سے 35 کو موقع پر طبی امداد دی گئی
اور 18 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا-
شجاع آباد میں آج کے دن 01 حادثات رونما ہوئے
–
ملتان میں 58 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 58 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 35 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 17 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا
–
آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 112 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 113 ملتان شہر میں جبکہ 01 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں
میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 121 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 38 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 54 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا
میں 05 کرائم ایمرجنسی اور 13 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا – ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 110 مردوں کو جبکہ 54 خواتین کوریسکیو کیا —
ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 48 ایمرجنسیز پر رسپانس
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر حاجی سجاد سیال نے کہا کہ ا نتظامیہ اور پولیس ہنگامی سطح پرلائحہ عمل تیار کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرئے
اور انکوسخت سے سخت سزا دے۔کیونکہ ایسے ملزمان کبھی بھی کسی اور کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کو
پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے کیا۔حاجی سجاد سیال نے مزید کہا کہ حاجی جاوید اختر انصاری نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے
اور ہمیشہ میرٹ پر عوام کے مسائل کوحل کیا ہے۔ملتان کی عوام اور تحریک انصاف کے ورکر حاجی جاوید اخترانصاری کے ہمہ وقت ساتھ ہیں۔اس موقع پر سجاول سیال،محمد جمشید، عمیر حسین ودیگر بھی ہمراہ تھے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے پی پی 212کے سیلاب زدہ کاعلاقوں وزٹ کیا اور سیلاب متاثرین کے مسائل کو سنتے ہوئے کہا کہ
یوٹرن حکومت کے تمام وعدے اور بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کہیں پر بھی حکومت اور انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مدد کرتی نظر نہیں آرہی ہے
سیلاب متاثرین کو نہ کوئی کیمپ دیے جا رہے ہیں اور نہ ہی طبی امداد دی جا رہی ہے سیلاب متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔
منتخب نمائندے اپنی حکومت کی طرح صرف امدادی اور حفاظتی اقدامات کرنے کے وعدے کر رہے ہیں۔
اس کے برعکس مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا گیا اور یہی وجہ تھی کہ مسائل نہ ہونے کے برابر تھے لیکن اب بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے
غربت سے تنگ لوگ خود کشی کر رہے ہیں۔ سابقہ دور حکومت میں میاں شہباز شریف نے ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں کو وزٹ کیا
اور سیلاب سے متائژہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا۔میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے مزید کہا کہ میرے ڈیرے،فارم ہاؤس اور گھر کے دروازے آج بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھولے ہیں۔
آج موجودہ دور حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں،
گھروں میں فاقہ کشی بڑھتی جا رہی ہے۔عوام اس نااہل حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے اور دوبارہ میاں نواز شریف کو وزیر اعظم اور وزیر اعلی میں شہباز شریف کو
وزیر اعلی دیکھنا چاہتی ہے۔اس موقع پر ملک ریاض کھر، شاہ ویز حیدرودیگر بھی ہمراہ تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے پی پی 212کے سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ اورمتاثرین کے مسائل سن رہے ہیں۔
ملتان۔ قرآن مجید کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی
۔ فرانسیسی جریدے کی جانب سے دوبارہ گستاخانہ خاکے اسلام فوبیا کا ثبوت ہے۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم
۔ قرآن پاک کی بے حرمتی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم
۔ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر ان گستاخیوں کی نہ صرف مذمت ان ممالک کا بائیکاٹ کرے۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم
۔ آج پھر یہود و ہنود عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ علامہ نادر علوی
گستاخانہ خاکوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ علامہ نادر علوی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی موجود جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت ،
چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے حوالے سے عملی اقدامات، جنوبی
پنجاب سیکرٹیریٹ کے قیام ، انتظامی اختیارات کی منتقلی اور عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے
کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کو جہاں عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی ہے وہاں اپنی شناخت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے
عوام میں امید پیدا ہوئی ہے۔ وزیرِ خارجہ نے آئندہ سال بجٹ کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ملازمتوں اور دیگر نوکریوں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام کےلئے کوٹے کی تجویز پیش کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکریٹیرٹ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لئے
سیکریٹیریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جا چکی ہے اور اب تک سولہ سیکرٹیری صاحبان کی جنوبی پنجاب میں تعیناتی کی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ
صحت ، تعلیم، پولیس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ، فنانس، اور ایگری کلچر کے محکموں کو جنوبی پنجاب منتقل کیا جا چکا ہے۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا گیا کہ 15اکتوبر 2020 سے جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ نئے سیکریٹیریٹ کے حوالے سے موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے جس میں ٹیکنالوجی ، ای گورننس اور پیپر لیس کلچر کو متعارف کرانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر موثر اور سہل طریقے سے حل کیے جا سکیں۔
ایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے ملتان اور بہاولپور میں پولیس کے دفاتر کے قیام اور پولیس سے متعلقہ اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ
جنوبی پنجاب کو شناخت دینے کے حوالے سے عملی اقدمات پی ٹی آئی حکومت کی جنوبی پنجاب کے عوام سے دلی وابستگی، ان کی مشکلات کا ادراک و حل اورحکومتی منشور کو عملی جامہ پہنانے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا ۔
وزیرِ اعظم نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار طریقے سے
آگے بڑھایا جائے تاکہ انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ
پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے ۔ انہوں نے جنوبی پنجاب انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات واضح نظر آنے چاہیں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ اور اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے پیش رفت پر ان کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پاکستان کے صدر حاجی طاہر نوید نے، تحریک انصاف ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ٹریڈرزونگ چوہدری محمود ،
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف میاں ادریس ، تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ فنانس سیکرٹری بابو سجاد احمدنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
تحریک انصاف ٹریڈر زونگ پاکستان کو شہروں اور مارکیٹوں کی اس طرح پرمنظم کررہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان تاجر دوست پالیسیوں پر گامزن ہیں
اور ان کی واضح ہدایات ہے کہ تاجروں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ پاکستان بھر کی تاجر برادری عمران خان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ سابق ادوار میں تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگایا جاتا رہا۔ ملکی
تاریخ میں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف تاجروں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی ہدایات پر مارکیٹوں کی سطح پر تاجروں کو فعال کررہے ہیں تاکہ تاجروں کے جائز مسائل حل ہوسکے اور تاجروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا نمائندہ خود منتخب کریں۔
حاجی طاہر نوید نے چوہدری محمود کو جنوبی پنجاب ٹریڈرزونگ کی تنظیم سازی کیلئے ذمہ دار سونپتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جنوبی پنجاب کے تاجروں کو متحرک کیا جائے گا،اس موقع پر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تاجر رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان۔
تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پاکستان کے صدر حاجی طاہر نوید نے، تحریک انصاف ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ٹریڈرزونگ چوہدری محمود ،
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف میاں ادریس ،
تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ فنانس سیکرٹری بابو سجاد احمدنے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر ر ہے ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
محکمہ تعلیم کی ناقص پالیسی کے باعث ایف ایس سی میں مارکس امپروو کرنے والے سینیٹروں طلباء و طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا،
قیمتی سال ضائع ھونے کا خدشہ،یونیورسٹیوں نے فرسٹ ایئر میں مارکس امپروو کرنے کی خاطر دو 2 پیپر کینسل کروانے والے طلباء و طالبات کو داخلہ دینے سے انکار کر دیا ھے
۔انجیئنرنگ،میڈیکل سمیت متعدد شعبوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات اور ان کے والدین سخت ذہنی اذیت سے دو چار ہیں۔
بیشتر یونیورسٹیوں میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ گزر چکی ھے۔این ایف سی انجینئر نگ یونیورسٹی ملتان میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر ھے
جبکہ کرونا وباء کے باعٹ فرسٹ ایئر سیکنڈ ایئر کلاسز میں حکومتی پالیسی کےتحت طلبہ کی پروموشن ،
ان کے 3 فیصد اضافی نمبروں کے ساتھ رزلٹس کا اعلان اور فرسٹ ایئر میں پاس ایسے طلباء و وطالبات جنہوں نے اپنی مرضی سے مارکس امپروو کی خاطر 2 مضامین کے
پرچے کینسل کروائے ان کے ریلیف بارے کوئی واضح پالیسی کا تا حال کوئ نوٹیفکیسن نہ آیا ھے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے سینئر ممبر و معروف قانوندان
جاوید اقبال تھہیم ایڈووکیٹ نے سید الیاس رضوی ایڈووکیٹ کے ھمراہ پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کہ ان کی بیٹی عین زھرہ نے
ملتان بورڈ سے زیر رول نمبر 746125 گیارھویں جماعت کا امتحان سال 2019 میں 434 نمبر نمبر کے ساتھ پاس کیا ۔
مارکس امپروو کرنے کی خاطر ریاضی اور اردو کے پرچے کینسل کروائے۔کرونا کی وجہ سے تعلیمی بورڈ ملتان نے سیکنڈ ایئر کا امتحان نہ لیا ھے جبکہ گیارھویں جماعت کا رزلٹ کارڈ اس وجہ سے جاری نہ ھو رہاھے کہ
2 پرچے کینسل ہیں۔این ایف سی انجینئر نگ یونیورسٹی ملتان سمیت دیگر یو نیورسٹیوں نے داخلہ دینے سے انکار کر دیا ھے ۔
این ایف سی انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر ھے ۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان،
صوبائ وزیر تعلیم،چیف جسٹس اف پاکستان،چیف جسٹس لاھور ہایئکورٹ،گورنر پنجاب،تعلیمی بورڈ حکام سے رزلٹ کارڈ جاری کرنےاور ایسے متاثرہ طلبہ کو ریلیف و داخلہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ایم ڈی اے ملتان
پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے چوک کمہاراں والا سے
قصوری چوک تک روڈ کے دونوں اطراف اور چوک کمہاراں والا سے پیراں غائب روڈ کے دونوں اطراف اور گرین بیلٹ میں موجود تمام تر عارضی اور مستقل تجاوزات ہٹا کرروڈ کو کلئیر کروا دیا ہے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے گلگشت میٹرو اسٹیشن اور تحصیل چوک کے اطراف میں
موجود بلڈنگ مٹیریل رکھ کر روڈ بلاک کرنے والے اشخاص کو نوٹس برائے تجاوزات جاری کر دیئے ہیں کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر بلڈنگ مٹیریل روڈ سائیڈ سے ہٹا دیں۔
شعبہ تعلقات عامہ
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ایم ڈی اے
ملتان
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے محکموں کی کارکردگی جانچنے کیلئے منفرد انداز اپنا لیا۔انہوں نے چارج سنبھالتے ہی عام شہری بن کرمختلف محکوموں کے کنٹرول رومز
کو ٹیلی فون کیا اور فلڈ کنٹرول روم سمیت دیگر کنٹرول رومز کی افادیت کا مشاہدہ کیا۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ
فرضی رپورٹس پر یقین کرنے کے بجائے فیلڈ میں رہنے والاافسر ہوں۔روایتی افسر شاہی پالیسی کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کا
سسٹم بنائیں گے۔پرچی سسٹم کو ختم کر دیا ہے ،ہر شہری کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں اور ڈویژن کے کسی دفتر میں پرچی سسٹم برداشت نہیں کروں گا۔
شہریوں کی جانب سے کمشنر کے پہلے دن کے اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز گزشتہ روز نماز جمعہ کے پیش نظر جامع مساجد کی صفائی میں مصروف رہے ، صفائی کے لئے خصوصی سینٹری ورکرز تعینات کئے گئے
جب کہ شہر کی تمام بڑی جامع مساجد کے اطراف کی سڑکوں کی صفائی کی گئی،ورکرز کو مساجد کے اطراف میں تمام کچرا اور سڑکوں سے مٹی گارا اٹھانے کی ہدایات دی گئی تھیں
ساتھ ہی مساجد کو آنے والے راستوں پر چھڑکاﺅ بھی کیا گیا،حضرت غوث بہاالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم کے مزار کے
احاطے میں خصوصی صفائی کی گئی،علاوہ ازیں قلعہ کہنہ قاسم باغ،عید گاہ،گول باغ اور ڈیرہ اڈا میں صفائی کے خصوصیانتظامات گئے،مدنی چوک،چونگی نمبر 14ممتاز آباد اور میٹرو روٹ پر واقع مساجد کے اطراف میں بھی صفائی کی گئی۔
سی ای او عبدالطیف خان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اور گھنٹہ گھر میں بھی بھر پور صفائی کے لئے احکامات دے دئے تھے جب کہ انہوں نے گھنٹہ گھر چوک میں گ±ل فروشوں کی
طرف سے پھولوں کا کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر دریائے چناب سے متاثرہ مواضعات میں چوتھے روز بھی ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف محکموں کی طرف سے متاثرہ
فصلوں کا سروے،ریسکیو،ویکسی نیشن اور دیگر سرگرمیاں جاری رہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو و فوکل پرسن برائے فلڈ محمد طیب خان نے سیلابی علاقے کا دورہ کیا۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں ضلع ملتان کی حدود میں پانی کے بہاو میں10 ہزار کیوسک کمی واقع ہوئی ہے
اور 12 گھنٹے بعد پانی کے بہاو میں واضح کمی آنا شروع ہو جائے گی،محمد طیب خان نے بتایا کہ دریائے چناب سے اس وقت سوا دو لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے،
محکمہ انہار کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے تین لاکھ کیوسک پانی نچلے درجے کے سیلاب میں شمار کیا جاتا ہے،دریائے چناب کا پانی حفاظتی بندوں کے اندر بہہ رہا ہے،
شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی صورتحال کنٹرول میں ہے،تین یوم کے دوران ایمرجنسی1122 نے280 افراد کو ریسکیو کیا ہے
جب کہ ایمرجنسی ریسکیو نے 120 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا ہے،محمد طیب خان نے بتایا کہ ایک مریض کو نشتر ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے،
محکمہ لائیو سٹاک نے تین یوم میں1694 جانوروں کی ویکسی نیشن کی ہے،ویکسی نیٹ کئے گئے مویشیوں میں 1420 چھوٹے اور274 بڑے جانور شامل ہیں،
خان بیلہ جلالپور پیروالا میں175 اور غازی پور شجاع آباد میں300 جانوروں کی،خان پور قاضیاں میں550 اور قاسم بیلہ میں 124جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپو ریشن کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالخالق ہاشمی نے میاں چنوں اور خانیوال میں قائم کردہ سما ل انڈسٹریز اسٹیٹس میں
الاٹیز کی طرف سے کارخانہ جات/فیکٹریاں نہ لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اجلاس کے ذریعہ الاٹیز کو آ گاہ کیا ہے کہ
وہ 31 دسمبر 2020 تک اپنے خالی صنعتی پلا ٹوں پر کارخانے/ فیکٹریا ں لگا لیں یا مقرر ہ فیس ادا کر کے صنعتی پلاٹ فروخت کر دیں۔
بصورت دیگر 31 دسمبر 2020 کے بعد ایسے تما م پلاٹ مستقل منسوخ کر دیئےجائیں گے اور کو ئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا
اور یہ منسو خ کردہ پلاٹس سمال انڈسٹریزکارپوریشن کی نیلام پالیسی کے تحت نیلام کر کے محکمہ کے واجبا ت منہا کئے جائیں گے
اور بقیہ رقم پلاٹ مالکا ن کو واپس کردی جائے گی اجلا س میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد محمود،
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آ فیسر سمال انڈسٹریز خانیوال اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریزمیاں چنوں عبیداللہ افضل نے شر کت کی ۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے گزشتہ روز دریائے چناب کے سیلابی پانی سے متاثرہ موضع کھور سجری کا دورہ کیا۔ حفاظتی بند اور متاثرہ سڑک کا جائزہ لیا
اور علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔عابدہ فریدنے محکمہ ریونیو کے سٹاف کو موضع میں موجود رہنے
اور فلڈ کی صورتحال کی مانیٹرنگ کرنے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے محمد پور گھوٹہ کا بھی دورہ کیااور لائیوسٹاک،
محکمہ صحت،ریسکیو اور سول ڈیفنس کے کیمپس کا معائنہ کیا۔
عابدہ فرید نے ریسکیو1122 کو سیلابی علاقے میں راشن تقسیم کرنے کے لئے غیر سرکاری تنظیموں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
04 جشن ِآزادی اینڈ سمر فیسٹیول کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام”امن شاعری” کے نام سے مشاعرہ آج 5 ستمبر شام 5 بجے آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک بطور مہمان خصوصی مشاعرے میں شرکت کریں گے۔ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس موقع پر موجود ہونگے۔
ملک کے نامور شعراءڈاکٹر اسلم انصاری، ڈاکٹر محمد امین،انور جمال اور خالد مسعود خان،رضی الدین رضی، رضوانہ تبسم درانی، قمر رضا شہزاد،
نوازش علی ندیم،وسیم ممتاز، تحسین غنی، مستحن خیال، عباس ملک اور رزاق شاھد اپنا کلام پیش کریں گے۔تقریب کی نظامت کے فرائض معروف کیمپئر شاکرحسین شاکر سرانجام دیں گے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ نے اپنے آفس میں پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے
ایس ایس انوسٹیگیشن ملتان نے کہا کہ جب بھی کسی پولیس افسر کو کوئی مسلئہ تو وہ اس حوالے سے رابطہ کر سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کے مسائل روزانہ کی بنیادوں پر سنے جائیں گے جس کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
جش آزادی اینڈ سمر فیسٹیول کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام”امن شاعری” کے نام سے مشاعرہ آج 5 ستمبر شام 5 بجے
آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک بطور مہمان خصوصی مشاعرے میں شرکت کریں گے۔ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس موقع پر
موجود ہونگے۔ملک کے نامور شعراء
ڈاکٹر اسلم انصاری، ڈاکٹر محمد امین،انور جمال اور خالد مسعود خان،
رضی الدین رضی، رضوانہ تبسم درانی، قمر رضا شہزاد، نوازش علی ندیم،وسیم ممتاز،
تحسین غنی، مستحن خیال، عباس ملک اور رزاق شاھد اپنا کلام پیش کریں گے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض معروف کیمپئر شاکرحسین شاکر سرانجام دیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون