نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو کیس کا جائزہ لیاگیا.

بتایاگیا کہ ضلع سمیت ملک بھر میں قومی پولیو مہم۔21 ستمبر سے شروع ہوگی. اجلاس میں ضلع کے پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی

اور بتایاگیا کہ مہم میں چھ لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں.

اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع میں پولیو کیس سامنے آنے پرسیکرٹری ہیلتھ نے ڈی ڈی ایچ او کو معطل کردیاہے

جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بھی متعلقہ دو ویکسی نیٹر معطل کردئیے ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم میں تمام محکمے ملکر کام کریں،غلطی اور کوتاہی کی ہر گز گنجائش نہیں۔

ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت صوبہ کے متعدد شہروں میں پولیو کے انوائرمنٹل سیمپل پازیٹیو آئے ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ٹیموں کی تربیت میں ہر پہلو پر توجہ دی جائے اورگزشتہ مہم کی خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کیا جائے۔

ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کو خصوصی فوکس کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پولیو کیس کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع میں شامل ہے

اس لیے گزشتہ مہم میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو کور کیا جائے،

اجلاس میں بس سٹینڈز،مزارات اور دیگر حساس مقامات پر پولیو کی مستقل ٹیمیں تعینات کرنے کی سفارشات بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے مطابق سرکل آفیسر راجنپور نے کارروائی کرتے ہوئے موضع پتی زمان شاہ میں تین کروڑ روپے مالیت کا چار سو کنال

سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرگڑھ نے چیکنگ کے دوران دو منی پٹرول پمپس سر بمہر کرادئیے.

ضلع لیہ میں سرکل آفیسر نے کرایہ کی مد میں دو لاکھ 22 ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بد عنوان عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی.

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کی کارروائیوں سے قومی خزانے میں 26 کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی گئی۔

پنجاب بھر میں قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کی واگزاری، کنورشن فیس اور مختلف انکوائریوں سے ریکوری کی مد میں یہ رقم اکٹھا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کو ڈی جیخان ڈویژن میں 3 کروڑ مالیت کی 400 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دی گئی ہے

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں بد عنوانی کے انسداد کیلئے مصروف عمل ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے عوام کی شکایات پر میپکو آفس کا دورہ کیا۔

دفتر میں موجود صارفین سے بلز میں اضافی یونٹ اور دیگر شکایات سنیں۔انہوں نے ایکسیئن میپکو ممتاز احمد سولنگی سے بھی ان کے آفس میں ملاقات کی

اور ان کے سامنے عوامی شکایات اور مسائل رکھے۔ایم پی اے نے دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ

اکثریت علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے۔

بلوں میں اضافی یونٹ کی بھی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ایکسئین میپکو ان معاملات کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدارکی ہدایت پرکوہ سلیمان کے لوگوں میں غربت کے خاتمے کیلئے ہائی یلیو زراعت کو فروغ دیاجارہاہے۔

سبزیوں اور پھلدارباغات کی کاشت کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائراکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایا کہ

کوہ سلیمان میں محکمہ زراعت کی 9 ٹیمیں کاشتکاروں کی زراعت بارے تربیت، اورآگہی بارے مصروف عمل ہیں۔

ان کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان کے ٹرائبل ایریا کوہ سلیمان میں سبزیوں کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے۔

سبزیوں کی کاشت اور گھریلو پیمانے پر استعمال سے علاقہ میں غذائی کمی کے مسئلہ کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ

ڈیرہ غازی خان کے ٹرائبل ایریا میں 4000 سے 6500 فٹ تک سطح سمندر سے بلند علاقوں میں خوسگوار موسم کی وجہ سے بے

موسمی سبزیوں کی کاشت اور منافع بخش زراعت کو فروغ ملے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

بھاری مشینری کے ذریعے عارضی اور پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رکھا جائیگا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ اس سلسلے میں الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ ڈیرہ غازیخان کا معائنہ کیا گیا

اور وہاں مختلف شعبوں فنانس، ایڈمن کے علاوہ انجن اسمبلی لائن، ٹریکٹرز لائن اور کمپیوٹر روم کا جائزہ لیاگیا

اور کارکنان سے مسائل پوچھے گئے. اس موقع پر تنخواہوں اور بونس وغیرہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا

نیز کنٹین کا بھی جائزہ لیا گیا.فیکٹری کے کارکنان نے بتایا کہ قانون کے مطابق تنخواہ اور بونس ادا کیا جا رہا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن تحصیل کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے سپورٹس کے تمام عہدیدارن کی باڈی مکمل ہو گئی۔

سپورٹس عہدیدارن میں چیئرمین رانا شاہد حسین رضا، وائس چیئرمین رانا محمد سلیم، صدر محبوب لاشاری، سینئر نائب صدر محمد شعیب،

صدر رانا یاسر اسلام، ماجد علی، محمد کاشف صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد شاہد شفیع، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پرویز احمد قریشی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد یعقوب، سیکرٹری اطلاعات محمد ارشد، فنانس سیکرٹری فدا حسین، سیکرٹری میڈیا محمد احتشام،

سیکرٹری مینجمنٹ محمد اعجاز، جوائنٹ سیکرٹری ذوالفقار علی، آفس سیکرٹری شہزاد سلیم، کوارڈینیٹر کڈی رانا مجاہد حسین انجم، کوارڈینیٹر کرکٹ بلال احمد،

کوارڈینیٹر ٹیبل ٹینس خرم شہزاد، بیڈ منٹن محمد راشد، کوارڈینیٹر باڈی بلڈنگ حبیب الرحمن، کوارڈینیٹر فٹبال ظفر اللہ، کوارڈینیٹر ہاکی محمد کاشف، کوارڈینیٹر والی بال محمد اشرف، جنرل سیکرٹری کرکٹ محمد نادر، جبکہ شعیب عالم، محمد ایاز،

قیصر عباس اور محمد اشرف ایگزیکٹو ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔ حاجی اللہ بخش کورائی ایگزیکٹو ممبر پاکستان و چیف آرگنائزر ڈویژن، قاضی مسعود احمد چیئرمین ڈویژن، اکبر عارف وائس چیئرمین، سید آصف شاہ ایگزیکٹو ممبر ڈویژن،

فیصل نواز خان صدر ڈویژن، قاضی شہاب الدین علوی جنرل سیکرٹری ڈویژن، اجمل بٹ نائب صدر ڈویژن، سید آصف حسین نقوی نائب صدر، عصمت اللہ خان بزدار نائب صدر ڈویژن، ملک امتیاز احمد فنانس سیکرٹڑی ڈویژن،

جبکہ عبدالماجد صدر ڈسٹرکٹ، چوہدری راشد اسہاق، انور جان، صدیق بھٹی نائب صدر، عمران حسین جنرل سیکرٹری، اکمل بٹ، ندیم الحسن، سردار محمود اختر، ڈاکٹر یوسف انصاری، چوہدری شہباز یوسف، مرزا ظفر اقبال، عبدالمطلب،

ارشد زبیر سیال اور انٹر نیشنل پلیئر ز والی بال، حبیب اصغر، پرویز رمضان، ملک عمیر پہلوان انٹرنیشنل، عاصم علی خان کاکڑ، محمد ندیم صدیقی انٹرنیشنل جج باڈی بلڈنگ و کوچ،

محمد شفیق اعوان، محمد طاہر لغآری ڈویژنل و ڈسٹرکٹ دیگر عہدیدارانPSCF وغیرہ نے مبارکباد دیتے ہوئے

امید ظاہر کی کہ متذکرہ بالا تحصیل عہدیدارن کوٹ چھٹہ سپورتس کے فوغ کیلئے بھرپور کوشاں رہیں گے۔

متذکرہ بالا کوٹ چھٹہ کے تمام عہدیداران نے مشترکہ طور پر کہا کہ عمران خان کی سرپرستی میں افتخار الٰہی صاحب صدر،

نوید عالم جنرل سیکرٹری، رانا نبیل طیب جنرل سیکرٹری پنجاب سپورٹس فیڈریشن کی طرف سے دنیا

اور پاکستان میں سپورٹس کو بھرپور فروغ دینے کیلئے جس لگن اور سخت محنت سے کام کر رہے حیں ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس لائن شہداء ہال میں ڈی ایس پی ٹریفک سمیت ٹریفک اہلکاران سے میٹنگ کی ڈی پی او نے کہا کہ

محرم الحرام کے تمام مجالس و جلوس خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوچکے ہیں میں تمام ٹریفک سٹاف کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دیتا ہوں

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی آپ تمام جوان اسی طرح اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں پل ڈاٹ کی تعمیر کا پروجیکٹ شروع ہے

آپ انتظامیہ سے ملکر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں ڈی پی او اختر فاروق نے آخر میں کہا کہ عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں

اور ٹریفک معاملات میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے بین المذاہب و ممبران امن کمیٹی اور علماء کرام نے بہترین اور مثالی کردار ادا کیا،

رواں سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن و امان کی بہترین فضا ء قائم رہی اور ضلع بھر میں محرم الحرام میں تمام جلوس و مجلس ہائے پر امن اور بخیریت اختتام پذیر ہوئے ہیں

محکمہ پولیس کی طرف سے بین المذاہب و ممبران امن کمیٹی اور تمام علماء کرائم مکاتب فکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

ہمارا مقصد ملکر پر امن ماحول فراہم کرنا اور امن و امان قائم رکھنا ہے یہ بات انہوں نے بین المذاہب و ممبران امن کمیٹی سے دوران میٹنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

ڈی پی او نے بین المذاہب و ممبران امن کمیٹی کے تعاون اور بہتر رہنمائی کے عمل کو بے حد سراہتے ہو ئے کہا کہ

امید کرتا ہوں کہ آگے بھی انشاء اللہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر آپ تمام بہترین اور مثالی کردار ادا کریں گے

ڈی پی او نے مزید کہا کہ امن او مان کی بحالی میں آپ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انشاء اللہ ہم ملکر امن و امان کی مثالی صورت حال کو قائم رکھیں

گیبین المذاہب کے ممبران نے محرم الحرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے کئے گئے

سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی اور ڈی پی او اختر فاروق کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

وفاقی وزیر زرتاج گل کو مناسب سیکیورٹی نہ دینے پر نائب دفعدار کی دو سال سروس ضبط اور 2اینکریمنٹ روک دی گئیں جبکہ نائیک بلوچ لیوی کو غفلت برتنے پر4سال ضبط کرنے کے ساتھ3اینکریمنٹ بھی روک دیئے گئے

کمانڈنٹ حمزہ سالک نے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈ ملٹری پولیس حمزہ سالک نے بتایا کہ وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کے دورہ فورٹ منرو کے

دوران مقامی قبائل بلوچوں کی طرف سے گھیر اڈال کر ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کر رکھا تھا

لیکن اس وقت متعلقہ تھانہ کے نائب دفعدار نصراللہ نے کسی قسم کی مناسب سیکورٹی کے انتظامات اور وزیر مملکت کے تحفظ کیلئے اقدامات نہ کئے تھے

جس پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس نے ایس ایچ او نصراللہ نائب دفعدار کو قصور وار ثابت ہونے پر دو سال سروس ضبط کرنے کے ساتھ 2سالانہ اینکریمنٹ بھی روکنے کا فیصلہ

سناتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے اسی طرح بلوچ لیوی کے صابر حسین نائیک کو غفلت برتنے پر

اس کی چار سال سروس ضبط کرنے سمیت تین سالانہ اینکریمنٹ سٹاپ کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری و ساری،کریانہ سٹور،ڈیری یونٹ سمیت 07فوڈیونٹس سربمہر،600لیٹرکاربونیٹڈ ڈرنک،27کلو ملاوٹی مرچ،4فریزربرآمد،1510لیٹر ملاوٹی دودھ،55لیٹر بیورجزتلف،

صفائی کے ناقص انتظامات پر 12 فوڈیونٹس کو 74ہزار500 روپے کے جرمانے عائد،96شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 124 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 96فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ کریانہ سٹور،ڈیری یونٹ سمیت 07فوڈیونٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر12 فوڈ پوائنٹس کو 74ہزار500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،

دوران چیکنگ600لیٹرکاربونیٹڈ ڈرنک،27کلو ملاوٹی مرچ،4فریزربرآمد،1510لیٹر ملاوٹی دودھ،55لیٹر بیورجزتلف تفصیلات کے مطابق

فوڈ سیفٹی ٹیمز ڈی جی خان میں غلام اکبر آئس کریم پروڈکشن یونٹ اور خلول ٹریڈرز کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ناقص صفائی پرسیل کر دیا گیا۔

اسی طرح لیہ میں شفیق کریانہ سٹو ر،اسرا فوڈز،مظفر گڑھ میں المدینہ شاپنگ سنٹر،سٹی ڈیپارٹمنٹل سٹور کوایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے اور لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

مزید راجن پور میں پاکیزہ سوئیٹس کو ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے،کچن ایریا کھلا ہونے پر سیل کر دیا گیا

مزید مظفرگڑھ میں پل غازی ڈی جی خان پر روڈ ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔

گاڑی میں موجود ودھ کو لیکٹو سکینر مشین کے ذریعے چیک کیاگیا۔چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی اورمضر یوریا کی ملاوٹ پائی گئی۔

ملاوٹ پائے جانے پر 01ہزار لیٹر دودھ تلف کردیا گیا مزیدبراں کاروائی کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں 161 یونٹس کو چیک کیاگیا

اور96کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 12 فوڈپوائنٹس کو74ہزار 500 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

ترجمان حکومت پنجاب حاجی اللہ بخش خان کورائی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا ہمارے لیئے درس انسانیت ہے، خدمت انسانیت، اخوت، محبت، رواداری،

تقلید حسینیت ہے جس پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کا راز مضمر ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ

ملکی و عوامی مفاد کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو زاتی عناد و اختلافات ختم کرکے اتحاد ویگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح پنجاب اور ڈویڑن ڈی جی خان میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے

اور کہیں بھی کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ جسکی بنیادی وجہ حکومت کی مربوط حکمت عملی ہے

اور حکومتی ورک پلین پر سو فیصد عملدرآمد میں پاک فوج، پولیس، انتظامیہ، سیکورٹی و حساس اداروں کیساتھ تمام مسالک کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کا مثبت اور کلیدی کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام کے تمام مذہبی پروگرامز، جلوس بطریق احسن اختتام پذیر ہوئے،

جبکہ تمام مسالک کے علماء کرام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے

اپنا اپنا مثبت کردار ادا کیا جوکہ اتحاد بین المسلمین کی عمدہ نذیر ہے۔

About The Author