نئے اسلامی سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منایاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اہلسنت و الجماعت نے یکم محرم الحرام 1442ھ سے بروز جمعہ سے شروع ہونے والے نئے اسلامی سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منایا، جس کے باعث جمعہ یکم محرم الحرام
کوڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کی گئی اور اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی ، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، اسلام کی سربلندی ، اتحاد بین ا لمسلمین، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،
بین المذاہب روابط کے فروغ ، قومی خوشحالی، عوامی فلاح ، آئین و قانون کی بالا دستی ، خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ ، تمام مسالک کے درمیان اخوت و یگانگت کی فضاءکے قیام ،غربت ، بے روز گاری ، مہنگائی
،بد امنی ، انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔جماعت اہلسنت کے ترجمان نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے شروع ہونیوالا نیا اسلامی سال اہلیان وطن کیلئے امن ، سلامتی ،
استحکام، خوشحالی ، خوشیاں ، کامیابیاں ، کامرانیاں لے کر شروع ہو۔
٭٭٭
ریسکیو 1122 نے محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان،ریسکیو 1122 نے محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری کر دیا، محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو 1122 ڈیرہ کا پلان جاری،یکم سے دس محرم ریسکیو اہلکار
ہائی الرٹ رہے گے چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو 1122 کا پلان جاری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈیرہ نے ریسکیو سینٹرل اسٹیشن پر ایمرجنسی پلان کے بارے میں بریفنگ دی
تمام سٹاف ہائی الرٹ رہے گاتمام اہم امام بارگاہوں اور مجالس پر ریسکیو پوسٹ قائم کی جائیں گی۔
٭٭٭
نئے اسلامی سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منایاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اہلسنت و الجماعت نے یکم محرم الحرام 1442ھ سے بروز جمعہ سے شروع ہونے والے نئے اسلامی سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منایا، جس کے باعث جمعہ یکم محرم الحرام
کوڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کی گئی اور اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی ، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، اسلام کی سربلندی ، اتحاد بین ا لمسلمین، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،
بین المذاہب روابط کے فروغ ، قومی خوشحالی، عوامی فلاح ، آئین و قانون کی بالا دستی ، خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ ، تمام مسالک کے درمیان اخوت و یگانگت کی فضاءکے قیام ،غربت ، بے روز گاری ، مہنگائی
،بد امنی ، انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔جماعت اہلسنت کے ترجمان نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے شروع ہونیوالا نیا اسلامی سال اہلیان وطن کیلئے امن ، سلامتی ،
استحکام، خوشحالی ، خوشیاں ، کامیابیاں ، کامرانیاں لے کر شروع ہو۔
٭٭٭
چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی،درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس
کی مکمل چھوٹ ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں چینی بحران پر قابو پانے اور چینی کی قیمتوں کو معمول پر لانی کے لئے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پرعائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 17
فیصد سیلز ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے، اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے باضابطہ 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی
جانب سے درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔واضح رہے کہ ملک میں چینی بحران کے باعث قیمتوں میں اضافہ
کو مد نظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے حال ہی میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، تاکہ ملک میں چینی کی سپلائی بہتر بناکر قیمتوں کو معمول پر لایا
جاسکے، فیصلے کے تحت ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس(ودہولڈنگ ٹیکس) کی مکمل چھوٹ دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔
٭٭٭
محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لیے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لیے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں
گے،ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر صوبے بھر میں موجود ریسکیو سٹیشنز نے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی
تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122محرم الحرام کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کے دوران فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر خدمات فراہم کرے گی،ریسکیو 1122کی جانب سے
امام بارگاہوں کے قریب ایمبولینسز، فائر ویکلزاور میڈیکل ٹیکنشنز تعینات کیے جائیں گے جبکہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے، ڈاکٹر
خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے محرم الحرام میں خدمات کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں جبکہ مختلف اضلاع کو دوران ایمرجنسیز استعمال ہونے والی ضروری ادویات اور دیگر سامان بھی مہیا کردیا گیا ہے،
ریسکیو1122 تین شفٹو ں میں شب وروز خدمات فراہم کرنے کیے تیار رہے گی جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122کے ٹال فری نمبر 1122پر کال کرکے خدمات سے مستفید ہوتے ہیں
٭٭٭
سونے کی فی تولہ قیمت2500روپے کی کمی سے ایک لاکھ17ہزار500 روپے ہوگئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت2500روپے کی کمی سے ایک لاکھ17ہزار500 روپے ہوگئی۔گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
،50ڈالرکی کمی سی1935ڈالر ہو گئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2500روپے کی کمی ہوئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ17ہزار500روپے ہو گئی اسی
طرح 2144روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 737روپے ہوگئی۔
٭٭٭
ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھرمیں دفعہ 144نافذکر دیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھرمیں دفعہ 144نافذکر دیا،اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،بغیرنمبرپلیٹ
موٹرسائیکل چلانے اورگاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پرمکمل پابندی عائدکردی ہے۔خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
٭٭٭
معاشرے کے مسائل اورمنفی پہلو کے ساتھ اس کے مثبت پہلوﺅں کو بھی اجاگرمیڈیا کی اہم ذمہ داری ہے ،سٹیشن کمانڈر ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی ترقی میں میڈیا نے نمایا ں کردار ادا کیاہے جس نے وہ اپنے مثبت پہلو اجاگر کرکے پوری دنیا کے سامنے اپنا
بہترین تشخص قائم کرنے میںکامیاب ہوئے ہیں ،جرائم کی فہرست میں امریکہ کا شہر نیو یارک دنیا میں پہلے نمبر پرہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ملک اور شہر کو جرائم کے ساتھ جوڑا جاتاہے ،ہمارے میڈیا کی یہ
قومی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے معاشرے کے مسائل اورمنفی پہلو کے ساتھ اس کے مثبت پہلوﺅں کو بھی اجاگر کریں تاکہ پوری دنیا میں ہمارا مثبت تشخص ابھر کر سامنے آئے ،وہ گزشتہ روز قلعہ اقبال گڑھ میں
میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔ان کا مذید کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کے بعد اب ہم ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں جوکہ علاقہ
کی ترقی اور خوشحالی کا دور ہوگا ،ہم سب مل کر اس سفر کو اب آگے لیکر بڑھیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں نے سیکیورٹی و علاقائی مسائل اور پاک فوج کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر
قاسم شہزاد نے کہا کہ عوام پاک فوج ہر میدان میں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے ، ڈیرہ میں محرم الحرام کے دوران قیام امن کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے گا ۔
٭٭٭
مختلف مکاتب فکر کے اسی علماءکے خیبر پختونخوا میں داخل ہونے اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محرم الحرام کے باعث مختلف مکاتب فکر کے اسی علماءکے خیبر پختونخوا میں داخل ہونے اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،فرقہ واریت کی کتابوں ،رسالوں ی خرید
وفروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے چالیس مختلف مکاتب فکر کی شخصیات کے خیبر پختونخوا سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی
کمشنرز کو اس ضمن میں آگاہ کردیاگیا ہے جبکہ پنجاب ،اسلام آباد ،آذاد کشمیر ،کراچی سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چالیس علماءکرام اور دیگر شخصیات کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے
،ذرائع نے بتایا کہ جن مختلف مکاتب فکر کی شخصیات اور علماءکے داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے یہ پابندی ایک ماہ سے زائد عرصے کے لئے نافذ العمل کی گئی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ جن مختلف مکاتب فکر کی
شخصیات اور علماءکے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اس حوالے سے پنجاب ،اسلام آباد اور سندھ حکومت کو بھی آگاہ کردیاگیاہے۔
٭٭٭
تین بچوں کی ماں گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تین بچوں کی ماں گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ، خاتون کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چاہ سید منور شاہ کے رہائشی پولیس کانسٹیبل
عنصر علی شاہ کی اہلیہ گھر میں کام کے دوران اچانک بجلی کا زور دار کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ تین بچوں کی ماں بتائی گئی ہے۔متوفیہ کی نماز جنازہ اداکر کے اسے آبائی قبرستان چاہ سید منور
شاہ میں سپردخاک کردیا گیا۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواڈاکٹرکاظم نیاز، انسپکٹر جنرل آف پولیس کے پی ڈاکٹر ثناءاللہ درانی اور ہوم سیکرٹری خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع
پرکمشنر آفس ڈیرہ کے جرگہ ہال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کورونا وائرس کیخلاف جنگ کے دوران فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے، دیگر انتظامی امورکی بہتری،سیکورٹی کے اعلیٰ
انتظامات، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلو ں و گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں کرنے، محرم الحرام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی کاوشوں اور کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اس بہترین کارکردگی پر خصوصی انعام سے نوازے گی۔
٭٭٭
نوجوان پسٹل کی اتفاقی گولی لگنے سے شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نوجوان پسٹل کی اتفاقی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع علاقہ گاﺅں تلوکر
میں پرویز ولد ہاشم گھر میں اپنا پستول صاف کر رہا تھا کہ اس دوران اپنی غفلت سے فائر ہوجانے سے زخمی ہوگیا جس طبی امداد فراہمی کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
٭٭٭
اشتہاری ملزم کو دوران گشت گرفتار کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) چودھوان پولیس کی کاروائی ، تین سال قبل قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم کو دوران گشت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے 5دسمبر2017کے تھانہ
چودھوان کے قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم نصراللہ استرانہ سکنہ بزدار کو دوران گشت گرفتار کرلیا۔
٭٭٭
معروف ماہر تعلیم انوار حسن مرحوم کی والدہ بقضائے الہی وفات پاگئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)معروف ماہر تعلیم انوار حسن مرحوم کی والدہ بقضائے الہی وفات پاگئی ، مرحومہ کی نماز جنازہ ضلع کچہری جنازہ گاہ میں اداکی گئی جس میں ان کے قریبی عزیز واقارب کے علاوہ
گومل یونیورسٹی کے افسران و ملازمین ، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحومہ حاجی غلام حسن مرحوم عرائض نویس کی
اہلیہ ،رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود کی ساس تھیں ،
٭٭٭
11 فیصد پاکستانیوں میں کرونا وائرس کیخلاف قوت مدافعت پیدا ہوئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وفاقی وزارت صحت نے کہاہے کہ پاکستان میں ریسرچ اسٹڈی کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 11 فیصد پاکستانیوں میں کرونا وائرس کیخلاف قوت مدافعت
پیداہوئی۔وزارت صحت نے بتایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے رواں برس جولائی میں شروع کی گئی نیشنل سیروپریویلنینس اسٹڈی مکمل ہوگئی ہے۔اس اسٹڈی کا انعقاد عالمی ادارہ صحت اور اے کے کیو کے
باہمی تعاون سے کیا گیا۔اسٹڈی میں لوگوں میں کرونا وائرس کیخلاف قائم اینٹی باڈی کی شرح کو جانچا گیا۔اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں ہر دسویں پاکستانی میں کرونا کیخلاف اینٹی باڈیز بن چکی
ہیں،اینٹی باڈی کی شرح زیادہ تر نوجوانوں جبکہ بچوں اور بوڑھوں میں کم رہی۔اسٹڈی میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر میں بوڑھے افراد ہائی رسک پر ہوسکتے ہیں۔ہاتھوں کو دھونا اور ماسک کا
استعمال جولائی میں 60 سے 70 فیصد تک رہا۔اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ قوتِ مدافعت کی کم شرح والے ایریاز کرونا کے حوالے سے ہائی رسک پر موجود ہیں۔
٭٭٭
کورونا سے خود کوبچانے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے ،طبی معالج
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)معروف طبی معالج نے کہا ہے کہ پانی ہمارے جسم کے ہرحصے، خلیے کی نشوونما اوربڑھوتری کیلئے بے حد ضروری ہے۔ آج کل کورونا جیسا مہلک وائرس چل رہا ہے اور اس میں پانی
کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن ایک عام علامت ہے جس سے خود کوبچانے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔صحافیوںسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا میں پھیپھڑے اور نظام
تنفس بری طرح متاثر ہوتا ہے اوراس حالت میں اگرپانی کی کمی جس میں ہوجائے تو جان بچانے کی امیدیں کم رہتی ہیں کیونکہ ایک طرف سانس بندہورہا ہوتا ہے اور دوسری طرف پانی کی کمی کی وجہ سے خون کی
تشکیل نہ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم سے زہرآلودمواد کا اخراج نہ ہونا بڑی پیچیدگیاں پیدا کردیتا ہے کیونکہ وبا کے جراثیم جسم میںپھیلتے ہیں اور اگر پانی جسم میں کم ہوجائے تو یہ جراثیم تیزی سے ہمیں متاثر کرتے
ہیں لیکن اگر پانی کو مکمل مقدار میں استعمال کیا جائے تو ہمیں کورونا کے اثرات سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔دن میں آٹھ گلاس سادہ پانی کے ضرور پینے چاہیئں۔ لیموں کے پانی کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔
پھلوں کے تازہ مشروب کااستعمال کریں۔ تربوز ، کھیرے اور ککڑی کھانے سے بھی پانی کی کمی کودور کیا جاسکتا ہے۔
٭٭٭
گنے کی نئی اقسام کی کاشت سے پاکستان میں چینی کی پیداوار میں 4فیصد تک اضافہ کیا جاسکتاہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے کہاکہ گنے کی نئی اقسام کی کاشت سے پاکستان میں چینی کی پیداوار میں 4فیصد تک اضافہ کیا جاسکتاہے جبکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان
کو دنیا میں گنا پیداکرنے والا سب سے بڑا ملک بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے نیز کماد کی بمپر کراپ کے حصول کیلئے کی جانیوالی تحقیق کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچانے کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے
ہیں۔انہوںنے کہاکہ جدید تحقیق کے مطابق اگر رجر کے ذریعے گہری کھیلیاں بنا کر کماد کاشت کی جائے تو بہاریہ فیصل کی فی ایکڑ پیداوار 840 من جبکہ ستمبر کاشتہ فصل سے پیداوار 1150من فی ایکڑ حاصل
ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں گنے کی اوسط پیداوار 565 من فی ایکڑ کے قریب ہے جبکہ ترقی پسند کاشتکار 1500من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گنے کی نئی اقسام کی
کاشت سے پانی کی کم یابی کے باوجود اچھی پیداوار مل سکتی ہے جس سے چینی کی پیداوار میں 4 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔
٭٭٭
پودینے کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی زرخیز میرازمین بہترین ہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) زرعی ماہرین نے پودینے کی کاشت کیلئے زمین میں پانی رکھنے کی صلاحیت کی موجودگی کی حامل اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کو بہترین قرار دے دیاہے اور کہاہے کہ جس کھیت
میں پودینہ کاشت کرنا ہو اس میں سبز کھاد دبانے کا بندوبست بھی ضروری ہے نیز اس کے علاوہ کاشت سے دو ماہ قبل چھ سے آٹھ ٹرالیاں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر زمین میں ملا دی جائے اور کھیت کو اچھی طرح
ہموار کرنے کے بعد پانی لگا دیں جائے جس کے بعد وتر آنے پر دو دفعہ ہل اور سہاگہ چلا کر جڑی بوٹیاں اگنے کیلئے چھوڑ دی جائیںتاکہ زمین بہتر اندازمیں تیار ہو سکے۔انہوںنے بتایاکہ پودینہ کو فرور ی مارچ یا
ستمبر اکتوبر میں دو بار کاشت کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک ایکڑ پر کاشت کرنے کیلئے 80 ہزارسے 90 ہزار پرانے پودوں کی ٹہنیاں یا جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار کھیت
میں 5 بوری سپر فاسفیٹ ایک بوری امونیم سلفیٹ اور ایک بوری پوٹاش والی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے یا دو بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش والی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈالنے کے بعد تین سے چار
مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر زمین تیار کر لیں۔انہوںنے کہاکہ کھیت کو پانچ مرلہ کی چھوٹی چھوٹی کیاریوں میں تقسیم کر لیا جائے اور 30 سینٹی میٹر پر نشان لگانے کے بعد ان قطاروں میں 15 سینٹی میٹر کے فاصلے پر
کھرپے کی مدد سے پودینے کی جڑ یا پرانی ٹہنی کے ٹکڑے کاشت کردیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ پودینہ کو 75 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر بنائی گئی 12 سے 15 سینٹی میٹر اونچی پٹڑیوں پر بھی کاشت کیا جاسکتا
ہے۔انہوںنے کہاکہ پودینہ کو کاشت کرنے کے فوراً بعد ا?بپاشی کردی جائے اور ایک ہفتہ کے وقفے سے آبپاشی جاری رکھنی چاہیے تاہم ستمبر اکتوبر میں پانی کا وقفہ بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بارش کی
وجہ سے بھی پانی کے وقفہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے نیز اگر جڑی بوٹیاں اگ ا?ئیں تو انہیں کھرپے کی مدد سے گوڈی کرکے نکال دینا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ہر کٹائی کے بعد جڑی بوٹیاں نکالنے کے لئے گوڈی
کر دینی چاہئے کیونکہ اس سے جڑی بوٹیوں سے پاک پودینہ حاصل ہوگا جس کی منڈی میں قیمت زیادہ ملے گی۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار پودینہ کی ہر کٹائی کے بعد ایک بوری یوریا یا دو بوری امونیم سلفیٹ فی
ایکڑ کے حساب سے ڈال کر آبپاشی کردیں کیونکہ اس سے پودے صحت منداور پیداوار زیادہ ہوگی۔ انہوںنے مزید کہاکہ جب پودے 15 سے 20سینٹی میٹر اونچے ہوجائیں تو اسے کاٹ کر چھوٹی چھوٹی
گچھیاں بنالی جائیں تاکہ ان کی فروخت شروع کی جاسکے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون