امریکی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باتھ رومز میں بار بار پانی کے کم پریشر کی شکایات کے بعد پانی کی فراہمی سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کی تجاویز پیش کردیں۔
امریکہ میں اس وقت باتھ رومز میں ایک مخصوص مقدار تک پانی کی فراہمی کے قوانین نافذ ہیں اور یہ قوانین 1992 میں کانگریس کی سفارشات کے بعد بنائے گئے تھے۔
اس وقت امریکہ میں نافذ قوانین کے مطابق نہانے کے لیے شاور میں ایک منٹ کے دوران ڈھائی گیلن یا 10 لیٹر سے کم پانی آئے گا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اتنی کم مقدار میں پانی کی فراہمی سے
ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار نہانے کے دوران شاور میں انتہائی کم پریشر سے پانی آنے کی شکایات کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ
اس عمل سے ان کے سر کے بال ٹھیک طریقے سے نہیں دھلتے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس