دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر ریاض سلامہ 17 ارب روپے کے مالک ہیں

لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا 17 ارب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں

لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر ریاض سلامہ 17 ارب روپے کے مالک ہیں۔

ٹریکنگ کراس بارڈر آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ

لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا 17 ارب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان کی معاشی بحران میں مرکزی بنک کے گورنر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے

اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گورنر ریاض سلامہ کی کمپنیوں نے گذشتہ 10 سال کے دوران برطانیہ ،

جرمنی اور بیلجیئم میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔

رپورٹ ایک ایسے حساس وقت میں سامنے آئی ہے

جب بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کے باعث پورا ملک صدمے سے دوچار ہے۔

About The Author