چمن میں پاک افغان بارڈرباب دوستی پردھرنامظاہرین اورسیکیورٹی فورسز کےدرمیان تصادم ہوا۔ فائرنگ اور پتھرائو سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کا کہناہے کہ مشتعل مظاہرین باب دوستی پرریڈ زون میں داخل ہوگئے۔توڑپھوڑ کی، دفاتر،قرنطینہ سینٹر،ہزار کےقریب خیموں اوراین ڈی ایم اے کے سو کےقریب کنٹینرز کو آگ لگادی ۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی پر آل پارٹیزتاجراتحاد اورمحنت کش گروپ کا2 ماہ سےسرحد کی بندش کےخلاف دھرناجاری ہے۔
لیویز حکام کاکہناہے کہ باب دوستی کے دونوں جانب2ہزارسےزائد مسافر پھنسے ہوئے تھے۔جمعرات کو دھرنا مظاہرین مشتعل ہوگئے ۔ رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے ریڈ زو ن میں داخل ہوگئے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا شروع کردیااور زبردستی سرحد عبورکرنےکی کوشش کی ۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے فورسز کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔مشتعل مظاہرین نےبارڈر منیجمنٹ سسٹم کےلئے نادرا دفترکے کمپیوٹرزرومزکوبھی آگ لگادی۔
مظاہرین باب دوستی کیساتھ واقع قرنطینہ سینٹر میں داخل ہوئے ۔ سینٹر،خیمےاوردفاتر کو آگ لگادی ۔ مظاہرین نےقرنطینہ سینٹر کےسامان لوٹ لیے۔
حالات کشیدہ ہونےپرایف سی اورلیویزکی بھاری نفری طلب کرنا پڑگیا او ر ساتھ 2 بکتربند پہنچادی گئیں۔ایم ایس ڈی ایچ کیواسپتال ڈاکٹر عبدالمالک کےمطابق تصادم کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیاگیا۔اسپتال لائے گئے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ