دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے لیے مقبوضہ کشمیر میں زمین کا حصول آسان بنادیا گیا

وفاقی علاقہ قرار دیے جانے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں زمین کے حوالے سے 2013 کے قانون میں توسیع ہوئی ہے

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے لیے مقبوضہ کشمیر میں زمین کا حصول آسان بنادیا گیا،

بھارتی حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو زمین کے حصول کے لیے درکار 1971 کے سرکلر کے مطابق این او سی کی شرط ختم کردی۔

رپورٹ کے مطابق نئے حکم نامے کے تحت بھارتی فوج، بارڈر سیکیورٹی فورسز،

پیراملٹری فورسز اور اسی طرح کے دیگر اداروں کے عہدیدار محکمہ داخلہ کی این او سی کے بغیر زمین حاصل کرسکیں گے،

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی علاقہ قرار دیے جانے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں زمین کے حوالے سے 2013 کے قانون میں توسیع ہوئی ہے،

بھارت نے رواں برس مئی میں ہی ڈومیسائل کا متنازع قانون منظور کیا تھا۔ مقبوضہ وادی میں 2011 کی مردم شماری کے مطابق مسلمان آبادی کی اکثریت ہے

تاہم 18 مئی سے اب تک 25 ہزار سے زائد افراد کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا ہے جو بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والے دیگر ریاستوں کے شہری ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 24 جولائی کو ریاست کے 35 مختلف مقامات میں ایک ہزار 205 ایکڑ ریاستی زمین پر صنعتیں لگانے کی منظوری دی ہے ۔

About The Author