اکتوبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 موبائل فون پر دوستی کا بھیانک انجام ،دوشیزہ اپنی عصمت گنوا بیٹھی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)موبائل فون پر دوستی کا بھیانک انجام ،دوشیزہ اپنی عصمت گنوا بیٹھی ،نوجوان نے شادی کے بہانے جوانسال دوشیزہ کواپنے گھر بلا کر دو دن اس کی عزت سے کھیلنے کے بعد اسے گھر

سے نکال دیا ،پولیس نے لڑکی کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تحصیل کلاچی محلہ جعفر زئی کی رہائشی جوانسال دوشیزہ نے تھانہ کینٹ ڈیرہ میں رپورٹ درج کرائی کہ چند روز قبل اس کی موبائل

فون پر بستی دین پور ڈیرہ کے رہائشی نوجوان طالب حسین کے ساتھ دوستی ہوگئی جس نے شادی کی غرض سے مجھے اپنے گھر ڈیرہ بلالیا وہاں پہنچنے پر وہ دو روز تک مسلسل میری آبروریزی کرتا رہا اور پھر مجھے اپنے

گھر سے باہر نکال دیا ، پولیس نے دوشیزہ کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

٭٭٭

 المنا ک حادثے میں جان بحق پچیس سالہ نوجوان کی نمازہ جنازہ ادا کرکے اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کار اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹریفک کے انتہائی المنا ک حادثے میں جان بحق پچیس سالہ نوجوان کی نمازہ جنازہ ادا کرکے اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ، کینٹ

پولیس نے متوفی نوجوان کے چچا کی رپورٹ پر نامعلوم کار سواروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محلہ کنیرانوالہ سٹی ڈیرہ کا رہائشی 25سالہ محمد احسن بلوچ موٹر سائیکل پر اپنے بچوں دو سالہ

بیٹے محمد حسن اور 3سالہ بیٹی زہرہ بی بی کے ہمراہ دوپہر اڑھائی بجے روٹی لینے جارہا تھا کہ تھانہ کینٹ کی حدود سرکلرروڈ پر کامرس کالج کے قریب تیز رفتار سوزوکی موٹر کارنمبرMNT-7737 نے ان کو ٹکر ماردی

جس کے نتیجے میں محمد احسن بلوچ ولد شاہجہان سکنہ محلہ کنیرانوالہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے دونوں کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔ متوفی اور زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں

ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ متوفی کی نماز جنازہ ادا کرکے اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا کینٹ پولیس نے متوفی نوجوان کے چچا کی رپورٹ پر نامعلوم کار سواروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

10 کلوگرام چرس اور 1020گرام آئس بر آ مد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی اہم کاروائی منشیات کے گھناﺅنے دھندے میں ملوث منشیات فروش گرفتاراور اس کے قبضہ سے10 کلوگرام چرس اور 1020گرام آئس بر آ مد ۔ تفصیلات کے

مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس سر براہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایات پر منشیات فروشی کے کاروبارمیں ملوث موت کے سوداگروں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنے

کے لےے ضلع بھر میںان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے آ پریشنزجاری ہیں انہی آپریشنزکے دوران ایس ایچ او تھانہ درابن معہ پارٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بدوران ناکہ بندی گاڑی نمبر ANT/422

سندھ برنگ سفید سے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد امین ولد زر معین خان قوم بھٹی سکنہ ظفر آباد کالونی محلہ حسن آباد ڈیرہ اسماعیل خان جو کہ منشیات فروشی کے گھناﺅنے دھندے میں ملوث تھا کو گرفتار کر کے اس کے

قبضہ سے10کلو چرس اور 1020گرام آئس بر آ مد کی اور تھانہ درابن میں مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔

٭٭٭

1000ڈبی سگریٹ ،قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) 1000ڈبی سگریٹ ،قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)واحد محمود کی نگرانی میںایس ایچ او کڑی خیسور نے ناکہ بندی کے دوران ہائی ایس کوچ نمبر9300/RIR کی تلاشی کرکے اس کے اندر موجود 1000ڈبی غیر ملکی سگریٹ قبضہ

پولیس کر لیںجو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا ۔ پولیس نے انہیں موقع پر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔ 

٭٭٭

ضلعی لکی مروت کا نام تبدیل کرنے پر اخراجات کا تخمینہ کے بارے میں رپورٹ تیار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلعی لکی مروت کا نام تبدیل کرنے پر اخراجات کا تخمینہ کے بارے میں رپورٹ تیار کرلی گئی ،ضلع کے نام کی تبدیلی کے لئے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے سے زائد اخراجات

آئیں گے ،نئے پاسپورٹ ،نئی دستاویزات وغیر ہ کی تیاری کی جائے گی ،لکی مروت کے نام کی تبدیلی کے مطالبے کے بعد سرکاری کاغذات ،وغیر سرکاری کاغذات ،الیکشن کمیشن ،نقشہ جات ،تعلیمی اداروں

،ڈومیسائل ،شناختی کارڈ ،نادرا ،پاسپورٹ سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے اخراجات کے بارے میں رپورٹ تیار کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع کے نام کی تبدیلی پر مجموعی طور پر 25 کروڑ

روپے سے زائد اخراجات آئیں گے ،ضلع لکی مروت کے نام کی تبدیلی پر اپوزیشن اور حکومت تیار نہیں ہے ،صوبائی اسمبلی میں ضلع کی تبدیلی پر جھڑپیں بھی شروع ہوچکی ہیں ،ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ادارے ضلع

کے نام کی تبدیلی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اور موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع کے نام کی تبدیلی سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور تبدیلی کے کاغذات مکمل کرنے میں کئی ماہ درکار ہوں گے

تاہم بعض محکموں نے نام کی تبدیلی کی حامی بھری ہے۔ 

٭٭٭

 عید الا لضحیٰ کے موقع پر کورونا کے ساتھ کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کردیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عید الا لضحیٰ کے موقع پر کورونا کے ساتھ کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کردیئے گئے ہیں ،عید کے موقع پر جانوروں کی بڑے پیمانے پر آمد پر کانگو وائرس کی بڑی وجہ قرار

دیاگیاہے ۔جانوروں کی کھالوں سے چپکا ٹس جانوروں کا خون چوستی ہے یہ ٹس اگر کسی انسان کو کاٹ لے تووائرس انسانی جسم میں منتقل ہوجاتاہے ،وائرس جسم میں داخل ہونے کے بعد پانچ دن بعدفلو کی طرح

علامت ظاہر ہونے لگتی ہے جس کے لئے گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں عید الا لضحیٰ دو خطرناک وائرس کے سائے میں منایا جائے گا ،ان میں کووڈ 19 اور کانگو وائرس شامل

ہیں ،طبی ماہرین نے عوام کو قربانی کے جانوروں کی خریداری میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

٭٭٭

 پولیس اہلکاروں کے یونیفار م پر غیر متعلقہ بیجز لگانے پر پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پولیس اہلکاروں کے یونیفار م پر غیر متعلقہ بیجز لگانے پر پابندی ،خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس افسران اور جوانوں کو غیر متعلقہ بیج اپنے یونیفار م پر لگانے کی پابندی عائد کردی ہے

۔صرف پولیس کے بیجز لگانا لازمی قرار دیاگیاہے۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور جوان اپنے یونیفارم پر پولیس اور قومی پرچم کے بیجز کے علاوہ مختلف مذہبی جماعتوں کے بیجز

لگائے ہوئے ہیں جس پر حکومتی اداروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے زیادہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز نے غیر متعلقہ بیجز لگائے ہوئے ہیں جس پر قانون نافذ

کرنے الے اداروں کے تحفظات کے بعد انہیں ہٹانے کی ہدایات کی گئی ہیں ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایسے اہلکاروں اور افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر غیر متعلقہ بیجز ہٹادیں تاکہ کسی قسم کا

کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔ 

٭٭٭

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پیر کے روز سے شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پیر کے روز سے شروع ،عید الضحیٰ کی آمد کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پیر27 جولائی سے شروع کردی

گئی ہے ،خیبر پختونخوا حکومت نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے قبائلی اضلاع کے ملازمین کے لئے ایک ارب 89 کروڑ 9 لاکھ جبکہ بندوبستی اضلاع کے ملازمین کے لئے 11 ارب 99 کروڑ 95 ہزار روپے کا

فنڈ جاری کیاہے ،مجموعی طور پر تنخواہوں کے لئے 36 اضلاع کو 13 ارب 89 کروڑ کا فنڈ جاری کیاگیاہے ،عید الضحیٰ کی آمد کے باعث ملازمین کو ماہ جولائی کی تنخواہ یکم اگست سے قبل جاری کی جارہی ہے

،تنخواہوں کے لئے فنڈز متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردی گئی ہے ۔عید الضحیٰ کی آمد کے باعث ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی پیر سے شروع کردی گئی ہے جس کے بعد عید کی خریداری میں مزید

اضافہ ہوگیا ،عید الضحیٰ کی آمد پر پرائیویٹ اداروں کے ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی منگل کے روز سے شروع کردیں گے ۔

٭٭٭٭٭٭

 ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل خان کا خصوصی پلان تیار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عیدالضحیٰ کے حوالے سے ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل خان کا خصوصی پلان تیار کرلیا، ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔ ریسکیو1122کے میڈیا کوآرنیٹر اعزاز

محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبر پختونخواہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ریسکیو1122ڈیرہ کاشف سلام منعقد ہواجس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو1122 ڈیرہ کاشف سلام نے کہا کہ عیدالاضحی کے پر مسرت ایام میں عوام کو

بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی وقت ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں، ریسکیو اہلکار عید الضحیٰ کے موقع پر24گھنٹے کسی بھی نا

خوشگوار حادثے سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے ،ریسکیو اہلکار ایمبولینس اور فائر وہیکل کے ساتھ عیدالاضحی کی نماز کے اوقات میں مختلف عیدگاہوں پر کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے نمٹنے کیلئے چاق و چوبند ڈیوٹیاں سر

انجام دینگے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ کاشف سلام نے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔

٭٭٭

 لاکھوں روپے مالیت کے 16تولے طلائی زیورات،18ہزار نقدی اور دوموبائل فون چوری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مکان میں چوری کی سنگین واردات ،لاکھوں روپے مالیت کے 16تولے طلائی زیورات،18ہزار نقدی اور دوموبائل فون چوری کرلیے گئے ، پولیس نے ملزم عمران اور اس

کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چودھوان کے رہائشی اشرف بابڑ نامی شخص نے تھانہ چودھوان میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ رات کے وقت ملزمان اس کے

رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور وہاں سے 16تولے طلائی زیورات ، پرس سے 18ہزار روپے کی نقدی اور12500روپے مالیت کے دوموبائل فون چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ چودھوان پولیس نے مالک

مکان اشرف بابڑ کی رپورٹ پر چوری کا مقدمہ ملزم عمران منجھوٹہ اور اس کے تین ساتھیوں کیخلاف درج کرلیا۔

٭٭٭

 عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر من و عن عمل کریں ،راجہ اختر علی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی نے دوکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر من و عن عمل کریں، خود بھی

ماسک کا استعمال کریں اور باہر سے اپنے والے گاہکوں کو بھی اسکی پابندی و تلقین کرائیں، ماسک کے بغیر کسی کو دوکان میں داخل نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو خطرہ ہے کہ انتہائی

سخت لاک ڈاﺅن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور چلتا کاروبار رک سکتا ہے اور عوام و تاجروں کی رعید کی تیاریاں و خوشیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔

٭٭٭

ٹماٹرکی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے ٹماٹرکی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پودوں کے قریب زمین میں

موجود سنڈیاں تلاش کرکے انہیں فوری تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ‘ضرررساں کیڑے ٹماٹرکی فصل پرپھل پکنے کے آخری مراحل میں حملہ آور ہوکر پھل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ

زراعت(توسیع)نے بتایا کہ چورکیڑے کی سنڈی اگتے ہوئے پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ لیتی ہے اور دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

کاشتکارسیون350گرام فی ایکڑ کے حساب سے راکھ میں ملاکر ٹماٹرکے پودوں کے اردگرد بکھیردیں تاکہ امریکن سنڈی سے بچاﺅممکن ہوسکے۔

٭٭٭

 گھر گھر جاکر18 سال سے کم عمربچوں کی برتھ رجسٹریشن کے لئے تین ماہ کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخواحکومت نے صوبہ بھر میں گھر گھر جاکر18 سال سے کم عمربچوں کی برتھ رجسٹریشن کے لئے تین ماہ کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ

رورل ڈیویلپمنٹ کے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویلج کونسلوں کے تمام سیکرٹری اپنے اپنے متعلقہ کونسل میں گھر گھر جاکر روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 25 بچوں کی پیدائش کا

اندراج یقینی بنائیں تاکہ چیف سیکرٹری کے دیئے گئے ا ہداف مقررہ مدت میں پورے کئے جاسکیں۔مراسلے کے مطابق صوبہ میں بچوں کے اندراج کے لئے تین ماہ کی خصوصی مہم 17 جولائی 2020 سے شروع

کی گئی ہے جس کے دوران18 سال سے کم عمر کے بچوں کی 50 فیصد رجسٹریشن کا ہدف پوراکرنا ضروری ہے تاہم ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل

ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اکثر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی طرف سے مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مراسلہ کے مطابق مقررہ

اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کی صورت میں ڈیپارٹمنٹ کو چیف سیکرٹری کے سامنے پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ اس خصوصی مہم کی مانیٹرنگ خود چیف سیکرٹری کررہے ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل نے محکمہ کے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکو مقررہ مدت کے دوران اہداف حاصل کرنے کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اہداف کے حصول میں ناکامی کے سنگین نتائج ہوں گے۔ادھر ویلج کونسل

سیکرٹریوں کی طرف سے مہم کے سلسلے میں بعض تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ بعض علاقوں میں والدین میں سے کسی ایک غیرموجودگی اور قومی ناختی کارڈ کا میسرنہ ہونا‘ ویکسینیشن کارڈ کا گم

ہوجانا‘ بعض افراد کا بیرون ملک ہونا اوربعض علاقوں میں شدید گرمی میں گھنٹوں گھنٹوں پیدل مسافت کرکے نیٹ ورک کی عدم دستیابی کے باعث ہیڈآفس کو بروقت ڈیٹا جمع کرانے میں مشکلات جیسے مسائل کی

وجہ سے مہم میں تاخیر ہورہی ہے۔

٭٭٭

 (پی آئی اے)میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) قومی ایئرلائن(پی آئی اے)میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پی آئی اے نے عیدالاضحی پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عید کے

موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیاجبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ11ہزار535کر دیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی 25جولائی سے عید الاضحی تک رہے گی۔قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو

کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحی کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔دوسری جانب کرونا وائرس اور برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا

کے لیے آپریشن کی بندش سے قومی ایئر لائن کو رواں سال 100 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔پی آئی اے کو امریکا میں آپریشن کی بندش کی وجہ سے 5 پروازوں پر 28 کروڑ روپے سے زائد

کے نقصان کا سامنا ہے۔

٭٭٭

گوشت کاٹنے کیلئے موڈھی کی فروخت میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی گوشت کاٹنے کیلئے موڈھی کی فروخت میں اضافہ، ریٹ400سے بڑھ کر 1000روپے ہوگیا ،فروخت کرنے والوں کی چاندی ، تفصیلات کے

مطابق عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی دیگر اشیاء کی خرید و فروخت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گوشت بنانے کیلئے استعمال ہونے والی اہم جز موڈی کی فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ، موڈیوں کی

فروخت میں اضافے کے باعث موڈی فروخت کرنے والوں نے بھی اس کے ریٹ چار سے بڑھا کر 1ہزار روپے تک پہنچا دیئے ہیں جس کے باعث موڈی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔

About The Author