دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ مویشیوں کی خرید و فروخت کی غرض سے آنے والے افراد کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

جبکہ قربانی کے جانوروں کے لئے پینے کاپانی، سایہ دار جگہ اوروٹرنری کلینک بھی قائم کئے گئے ہیں۔

اس سال کورونا وائرس کی وباکے باعث حالات غیر معمولی ہیں اور ہر شخص نے نہ صرف اپنی جان کی حفاظت کرنی ہے بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔

یہ باتیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان کے ہمراہ محمد پور دیوان میں مویشی منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں کا روزانہ کی بنیادی پر باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ

انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خود اچانک موقع پر جا کر انتظامات اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈس انفیکشن سپرے بھی باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی سپرے بھی کیاجا رہا ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشی منڈیوں اور مقرر کئے گئے عارضی سیل پوائنٹس کے علاوہ دیگر مقامات پرقربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کی ممانعت ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرخود مویشی منڈی میں ماسک تقسیم کرتے رہے اور ایک بچے کو خود ماسک پہنایا۔


جام پور

( آفتاب نوا ز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے قبائلی علاقہ سے ملنے والی غیر استعمال شدہ ویکسین/انکوائری رپورٹ بارے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

قبائلی علاقہ سے ملنے والی ویکسین حکومت بلوچستان کی ملکیت ہے۔ملنے والی ویکسین کے ریکارڈ کی WHOاور دیگر صحت کے اداروں کے نمائندوں نے بھی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ

قبضہ میں لی جانے والی ویکسین میں روٹا کی 1384، ہیپاٹائٹس بی کی 1155 اور میزلز کی 91 وائلز شامل ہیں ۔

علاوہ ازیںٹی ٹی 183، آئی پی وی208، بی سی جی 46، پی سی وی-10 کی 1ہزار 10وائلز بھی قبضہ میں لی گئیں۔

جبکہ قبضہ میں لی جانے والی ویکسین میں پینٹا کی 4ہزار 478وائلز شامل ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ

ویکسین کے معاملے بارے محکمہ صحت، حکومت بلوچستان سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پولیو سمیت دیگر مہلک امراض کے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہیں۔

قبضہ میں لی گئی تمام ادویات کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔


جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

انسانی زندگی کا بڑا انحصار پانی اور ہوا پر ہے۔ پانی کی وجہ سے انسانی حیات

  اور نباتات کی نشونما ہوتی ہے۔ قدرت کی طرف سے روئے زمین پر پانی کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے

۔حکومت پنجاب لوگوں کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی سکیم شروع کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ایک سماجی تنظیم کے زیر

اھتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی عشروں سے آبادی کے پھیلاونے زراعت کے ساتھ ساتھ ماحول اور انسانی زندگیوں کو بے شمار مسائل میں دھکیل دیا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو، فلک نواز، ظفر اقبا،ل جمشید فرید، حافظ ممتاز احمد، جاوید اقبال اور محمد آصف نے بھی اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ

ملکی تاریخ میں ایک طرف سیلابوں کی وجہ سے نقصانات ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پانی کی کمی سے خشک سالی نے بھی نقصان پہنچایا۔

ملک میں آگاہی نہ ہونے سے پانی کافی مقدار میں ضائع ہو رہا ہے۔

اس سیمینار میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان کے علاوہ تنظیم جانب سے ،

مظہراقبال، طارق سعید، قرةالعین اور منصور احمدنے شرکت کی ۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نے اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے عیدالاضحی پر قربا نی کے جا نوروں کی باقیات اور شہریوں کو تعفن سے بچا نے کیلئے

تحصیل کو نسل اور میو نسپل کمیٹی کو شہر بھر میں صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ

تحصیل کو نسل اورمیونسپل کمیٹیز کے تمام افسران عیدالاضحی کے دنوں میں ہیڈ کوارٹر پر موجود رہیں۔یہ باتیں انہوں نے عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ شہر اور اس سے ملحقہ ایریا ز میں آلائشوں اور کو ڑا کر کٹ کو بروقت اٹھا نے لگانے اور نکا سی آب پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ

الیکٹرا نک، پر نٹ اور سوشل میڈیا پر شہریوں کو قربانی کے جا نوروں کی با قیات اور آلائشوں کو سرعام پھینکنے کی بجائے پو لی تھین بیگ میں

بند کر کے میو نسپل کمیٹی کی جا نب سے رکھے گئے کچرا دانوں یا مختص کر دہ جگہوں پر ڈالنے سے متعلق آگہی فراہم کی جا ئے۔

اس موقع پر ضلع بھر سے میونسپل کمیٹی کے افسران موجود تھے ۔
۔

About The Author