نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی پنجاب صوبے کا سیکریٹریٹ ملتان میں بنوانے کے لئے صحافی بھی متحرک

کمیٹی سرائیکی اور اقلیتی جماعتوں، صحافتی تنظیموں سے رابطہ کرکے ایک گرینڈ الائنس بنایا جائے گا جوکہ آئندہکے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

ملتان : صحافی اتحاد ملتان کے نمائندہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا سیکریٹریٹ ملتان میں بنوانے کے لئے بہت جلد تحریک دارلحکومت ملتان کا آغاز کیاجائے گا جس میں صحافیوں سمیت تمام طبقات کو فعال کیاجائے گا اس تحریک کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے سیکریٹریٹ ملتان کا قیام عمل میں لایا گیا جو ملتان کے وکلاء،، ڈاکٹرز ، تاجروں، ٹریڈ یونیز نمائندوں ، ایپکا، اساتذہ، سو ل سوسائٹی کے علاوہ تمام سیاسی و مذہبی،سرائیکی اور اقلیتی جماعتوں، صحافتی تنظیموں سے رابطہ کرکے ایک گرینڈ الائنس بنایا جائے گا جوکہ آئندہکے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

پریس کلب ملتان میں ہونے والے اجلاس میں مزید طے پایا کہ بہاولپور کے لوگ ہمارے بھائی ہیں لیکن سیکریٹریٹ کے حوالے سے بہاولپور کی بالادستی کسی صورت قبول نہیں کریں گے کیونکہ ملتان ہر لحاظ سے صوبے کا مرکز ہے اجلاس سے سینئر صحافیوں مظہر جاوید سیال،سید سجاد بخاری، ممتاز نیازی، ملک شہادت حسین، سردار ظفر اللہ خان، رشید ارشد سلیمی، سید ندیم شاہ، شکیل الرحمن حر، رانا عرفان الاسلام ، عامر اقبال بھٹہ، مظہر خان، اعجاز ترین ،حافظ سرفراز انصاری، میاں مقصود احمد، محبوب ملک، محمد آصف، عبد اللہ طارق سہو، خالد چوہدری، ایاز علی شیخ، عاطف انصاری، شیخ فیصل کریم، شکیل چوہدری، سید صفدر علی بخاری، رانا منور علی، ملک امجد سعید تھہیم، اعظم جہانگیر، ظہیر عباس، زاہد ظہیر ، وجیہہ الحسن، محمد نواز بھٹی، عدنان یعقوب ، رانا محمد احمد، دل محمد خان، رﺅف مان، محمد عاطف ، سید قلب حسن، مقبول حسین ، طاہر لطیف، زین العابدین، دلدار قریشی، ندیم فاروقی ،محمد فیاض ،محمد جنید ،محمد سہیل، عاطف انور بیگ، سید مزمل شاہ ، شاہد سعید مرزا، نفیس احمد خان، صدیق انجم، عمیر امتیاز، محمد نسیم رضا، عامر قریشی، عبد الرﺅف، آصف راجپوت، خلیل بھٹی،نیاز گل ناصر، محمد عمران مغل سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا مقررین نے مزید کہا کہ اگرملتان کی مرکزیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو تمام ارکان اسمبلی کے گھروں کے سامنے گھیراﺅ کیاجائے گا اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے کہا گیا کہ وہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کی موجودگی میں ملتان سیکریٹریٹ کے قیام کے نوٹیفیکیشن کے ساتھ پریس کانفرنس کریں اور ملتان میں عملاً سیکریٹریٹ قائم کریں ورنہ ملتان مین سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے بھرپور تحریک چلائی جائے گی ملتان اس وقت میڈیا کا اہم مرکز ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ناموں کو حتمی شکل دے کر کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے گا ۔

ملتان صحافی اتحاد ملتان کے نمائندہ اجلاس سے مظہر جاوید سیال،سید سجاد بخاری، ممتاز نیازی،وجیہہ الحسن، ملک شہادت حسین،رشید ارشد سلیمی، سردار ظفر اللہ خان، سید ندیم شاہ، شکیل الرحمن حر خالد چوہدری، رانا عرفان الاسلام ودیگر خطاب کر رہے ہیں

About The Author