دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ: صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ  میں ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے اور چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے ججز کے حوالے سے مبینہ ٹوئٹ کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

سپریم کورٹ  میں ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے اور چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا۔

اٹارنی جنرل، صحافی مطیع اللہ جان اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

About The Author