ملتان،
چوک کمہارانوالا پر واقع نجی بنک میں کروڑوں روپے کا سونا اور نقدی لوٹنے کا معاملہ
متاثرین کا نقصان کا مکمل ازالہ نہ ہونے پر نجی بنک انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے نجی بنک کی ابدالی پر واقع مین برانچ کے سامنے روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا
احتجاج میں خواتین بھی شریک ، مظاہرین کی بنک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی
ہمارے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائے ، ورنہ احتجاج جاری رکھیں گے ، متاثرین
بنک لاکرز میں پڑا 40 کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی ڈاکو لوٹ کر لے گئے تھے، متاثرین
، بنک کی جانب سے صرف 10 ، 10 لاکھ روپے دینے کا کہا جا رہا ہے ، متاثرین کا شکوہ
حکومت اس معاملے کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلوائے،متاثرین
ملتان،
گراس منڈی ریلوے پھاٹک پر خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
، 40 سالا خاتون کی شناخت نہ ہوسکی، ریسکیو 1122
، جاں بحق خاتون کی لاش نشتر اسپتال منتقل کردی گئی، ریسکیو
ملتان:
ملتان میں چند ماہ قبل بنک سے کڑروں روپوں کی ڈکیتی کا معاملہ
تاحال متاثرین کو رقم نہ لوٹائی جاسکی متاثرین کی جانب سے ابدالی روڈ پر بنک کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا
ملتان میں تین ماہ قبل بینک کے لاکرز توڑ کر کروڑوں پر لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا
متاثرین نے بینک عملے کے رویے اور نقصان کا ازالہ نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،
مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پولیس اور بینک عملے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے وزیراعظم،
گورنراسٹیٹ بنک اور وزیراعلی نوٹس لیکر نقصان کا ازالہ کروائیں انکا کہنا تھا کہ
نہ ہی کوئی نقصان پورا ہوا نہ ہی ڈکیتی میں ملوث سیکورٹی گارڈز کو پکڑا گیا
زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ گئی، بینک عملہ بات تک نہیں سنتااگر نقصان پورا نہ کیا گیا
تو بینک کے باہر مستقل دھرنا دینگے
ملتان
صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفی کمال پاشا کی قل خوانی میں شرکت کی ،،اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا کی رسم قل میں شرکت کے موقع پر صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ
مصطفیٰ کمال پاشاکی وفات بہت بڑا خلا پیداکر گیا،وہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے
انکا کہنا تھا کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفی کمال پاشا کی وفات پر بہت زیادہ دکھ ہوا،،
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب نے بھی اس ناگہانی واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے
،،انکا کہنا تھا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،،
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا
ملتان
غیر معیاری اشیاء کی فروخت کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن
,,ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی کی زیرنگرانی میں جنوبی پنجاب بھر میں فوڈ انڈسٹریز، پروڈکشن ہاؤس، فاسٹ فوڈ اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ میں ملتان ساہیوال ڈویژن
اور دیگر اضلاع میں فوڈ یونٹس کی چیکنگ، 09 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے گئے
جنوبی پنجاب میں کاروائیوں میں پی ایف اے نے ملتان میں 21 کلو کھلے مصالحہ جات اور 90 لیٹر سوڈا واٹر تلف کر دی…
شانی فوڈ انڈسٹریز تیار مصنوعات لیبل نہ ہونے، صاف پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر سربمہر کیا جبکہ راوی فوڈز مختلف برانڈز کی جعلی لیبلنگ استعمال کرنے،
سرخ مرچ پاؤڈر میں ملاوٹ کرنے پر سربمہر کیا ۔ ایم اے ایف فوڈز اینڈ پروڈکشن ہاؤس تیار اشیاء حلال ہونے کا فوڈ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سیل کیا ۔
ملک فاسٹ فوڈ آئل چینج اور تلف کا ریکارڈ نہ ہونے جبکہ ناصر انڈسٹریل پیکنگ میٹریل پر فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سربمہر کیا گیا
جبکہ ساہیوال میں لذت فوڈز لیبل پر دیئے بغیر اجزاء کا استعمال کرنے اور پاک زم زم ہوٹل پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر سربمہر کیا..
اوکاڑہ میں صوفی جی بیکری سٹوریج ایریا میں چوہے اور ریان فوڈ پیکنگ یونٹ مردہ حشرات کی موجودگی پر سیل کیا
,,ترجمان پی ایف اے نے کہا کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے
ملتان،
وفاقی حکومت کے ما تحت ٹوٹل ادارے مجموعی طور پر 9 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار روپے کے میپکو کے نادہندہ نکلے
صوبائی حکومت کے ما تحت ادارے مجموعی طور پر 63 کروڑ 17 لاکھ 10 ہزار کے ڈیفالٹر ہیں
پولیس 69 لاکھ 70 ہزار کی ڈیفالٹر نکلی
پنجاب ہائی وے 19 لاکھ 90 ہزار،محکمہ ریلوے میپکو کا 54 لاکھ 40 ہزار روپے کا ڈیفالٹر نکلا
،سول ایویشن اتھارٹی 1 کروڑ 19 لاکھ ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی 31 لاکھ 30 ہزار روپے کا ڈیفالٹر
، پاک ٹیلی کام سروس 59 لاکھ 70 ہزار ،محکمہ ہیلتھ 97 لاکھ 50 ہزار کا نا دہندہ
ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی 20 لاکھ روپے کی نادہندہ
،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور1 کروڑ 54 لاکھ 50 ہزار کی نادہندہ
واپڈا 1 کروڑ 34 لاکھ، 60 ہزار روپے ڈیفالٹر نکلا
ملتان،
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی قیوم خوگانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع
قیوم خوگانی کئی روز سے طیب اردوگان اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے
قیوم خوگانی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی لاہور ریجن تعینات تھے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون