نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم ایران سے واپس آگئے، آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان دورہ ایران مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم ایران سے خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا۔

وزیراعظم دورہ چین اور ایران پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔

وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کا معاملہ زیر غور آئے گا،سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کے ممبر کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اسلام آباد بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ایمپلائز سروس ریگولیشن 2019 کی منظوری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ آف اتھارٹی کے ارکان کی تعیناتی کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کا جائزہ لیا جائے گا،قانونی اصلاحات کے لیے آرڈیننسز کی منظوری دی جائے گی،ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،غیر قانونی تمباکو کی پیداوار اور سمگلنگ روکنے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی،کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسٹرکچرنگ پر بریفنگ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے،

کابینہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی،کابینہ کو متروکہ وقف املاک بورڈ کی پراپرٹیز کے ڈیٹا بینک پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

About The Author