دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوشل ميڈيا کے دورميں آسانی کے لئے آن لائن شاپنگ کوترجيح دی جاتی ہے لیکن اس میں دھوکے کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔

پاکستان میں خرید و فروخت کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال عام ہوگیا ہے۔ اگر آپ کے پاس کریڈِٹ کارڈ اور انٹرنیٹ کی سہولیات ہیں تو آپ گھر بیٹھے کپڑے،  کتابیں، بس اور ہوائی جہاز کے ٹکٹس وغیرہ خرید سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے ذریعے خرید و فروخت کے اس عمل کے دوران آپ کسی شخص سے نہیں ملتے ہیں اور آپ کو اپنے کمپیوٹر پر پورا اعتماد ہوتا ہے۔

سوشل ميڈيا کے دورميں آسانی کے لئے آن لائن شاپنگ کوترجيح دی جاتی ہے لیکن اس میں دھوکے کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔

پاکستان میں آن لائن شاپنگ میں اضافے کے بعد آن لائن فراڈ بھی بڑھ گئے ہیں۔ اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کے ساتھ بھی فراڈ ہو گیا ہے۔


ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا پارسل ملا جس کا انہوں نے آرڈر ہی نہیں کیا  اور اس میں سے استعمال شدہ کمبل نکلا۔

نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک آن لائن جعلی پارسل ملا ہے جو کہ انہوں نے آرڈر نہیں کیا تھا اور انہوں نے بے دھیانی میں اس کے پیسے بھی ادا کر دیے۔

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا ایسا کوئی آن لائن پارسل جس پر بھیجنے والے یا فروخت والے کی تفصیل نہ لکھی گئی ہو ہر گز وصول نہ کریں اور اس کے لیے رقم بھی ادا نہ کریں۔

About The Author