نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں ایک شخص نے کیمرے کی محبت میں اپنے گھر کو بھی کیمرا کی شکل میں بنوا لیا

جبکہ اپنے بچوں کے نام بھی کیمرا بنانے والی کمپنیوں کے نام پر رکھ دئیے

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں،، بھارت میں ایک شخص نے کیمرے کی محبت میں اپنے گھر کو بھی کیمرا کی شکل میں بنوا لیا جبکہ اپنے بچوں کے نام بھی کیمرا بنانے والی کمپنیوں کے نام پر رکھ دئیے

اپنے پروفیشن سے جنون کی حد تک پیار
بھارت کے فوٹوگرافر نے کیمرے جیسا گھر بنا کر سب کو حیران کردیا
بھارتی شہر بیلگام کے 49 سالہ رہائشی روی ہونگل نے 95 ہزار امریکی ڈالرز کی لاگت سے تین منزلہ گھر بنوایا ہے

جو شکل میں ہوبہو کیمرے جیسا ہے۔
کلک نامی گھر کی کھڑکیاں کیمرا کے لینز جیسی بنی ہوئی ہیں
روی نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ اپنے تین بیٹوں کے نام بھی کیمرا بنانے والی کمپنیوں کے نام پر رکھے ہوئے ہیں

سالہ روی کے مطابق وہ بچپن سے ہی کیمروں کی محبت میں گرفتار ہیں
جس کے بعد انہوں نے فوٹوگرافی کے پیشے کو اپنایا اور اب کیمرے سے متعلق ان کی محبت جنون میں بدل چکی ہے

About The Author