دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی حکومت کا کورونا وائرس سے متاثرہ معشیت کو سنبھالنے کا منصوبہ تیار

وزیرخزانہ رشی سوناک نے تیس ارب پاونڈ کا پیکیج دارالعوام میں پیش کیا

برطانوی حکومت نےکورونا وائرس سے متاثرہ معشیت کو سنبھالنے کا منصوبہ تیار کر لیا،

وزیرخزانہ رشی سوناک نے تیس ارب پاونڈ کا پیکیج دارالعوام میں پیش کیا۔

پاکستانی کرنسی میں پیکیج کی مالیت تریسٹھ کھرب روپے سے زائد بنتی ہے۔

معاشی پیکیج میں عوام کو بے روزگار ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات شامل ہیں،

اشیاء ضروریہ پر عائد ٹیکس میں بھی کمی کر دی گئی، اگست سےہوٹلوں پرکھانا کھانے پر ٹیکس میں پچاس فیصد کمی ہو گی،

ملازمین کو ملازمت سے فارغ نہ کرنےپرایمپلائرز کو خصوصی بونس ملے گا، برطانوی حکومت دوارب پاونڈ سے دو لاکھ کارکنوں کی تنخواہیں ادا کرے گی۔

About The Author