نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وائرس سے متعلق پہلی اطلاع چین سے نہیں بلکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی گئی

ڈبلیو ایچ او کا ایک اور یو ٹرن

وائرس سے متعلق پہلی اطلاع چین سے نہیں بلکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی گئی ۔۔

ڈبلیو ایچ او کا ایک اور یو ٹرن

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ادارے کو ووہان میں نمونیا کے پہلے کیسوں کے متعلق چین نے

نہیں بلکہ چین میں موجود ان کے دفتر سے الرٹ موصول ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر کو چین میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر نے ووہان ہیلتھ کمیشن کی ویب سائٹ

پر علاقائی دفتر کو وائرل نمونیہ کے مریضوں سے متعلق مطلع کیا تھا۔

اسی روز ڈبلیو ایچ او کی وبا سے متعلق انفارمیشن سروس کو امریکہ میں کام کرنے والے وباؤں سے

متعلق عالمی نگرانی کے نیٹ ورک سے خبر ملی جس میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نمونیہ سے

متاثرین کا تذکرہ تھا۔جس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے یکم اور 2 جنوری کو چینی حکام سے

۔ اس بارے میں معلومات طلب کیں، جو انھوں نے 3 جنوری کو فراہم کی۔

About The Author