دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ نے 50 ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کی مکمل فہرست آج جاری کی جائے گی

برطانیہ نے 50 ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا،

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس کا کہنا ہے کہ فرانس، جرمنی،

اٹلی اور اسپین سمیت 50 ممالک کے شہری 10 جولائی سے برطانیہ کی 14 روزہ قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کی مکمل فہرست آج جاری کی جائے گی۔

فہرست میں بیشتر ممالک کی جانب سے بھی برطانیہ کے سیاحوں کو ان ممالک میں داخلے کے

وقت 14 دن قرنطینہ میں رہنے کی شرط کا سامنا نہیں ہے۔

سیاحت کی صنعت نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ

یہ حالیہ صورتحال میں بہت بڑا ریلیف ہے اور اب موسم گرما کے

دوران سیاحوں کی چھٹیاں گزارنے کے متعلق بہتر منصوبہ بندی اور بکنگ کی جاسکے گی ۔

About The Author