تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر مسافروں کو چیک کرنے کے لیے کورونا وائرس لیب بنا دی گئی،
ائیر پورٹ آنے والے مسافروں کی فوری اسکریننگ کی جائے گی اور 2 گھنٹوں میں ہی نتائج بتادیئے جائیں گے کہ
مسافر عالمی وبا کا شکار ہے کہ نہیں، سرکاری افراد، سفارتی عملہ اور کاروباری حضرات جو کم مدت کے لیے تھائی لینڈ آئیں گے
انہیں 14 روزہ قرینطینہ سے مستثنیٰ قرار دے کر فاسٹ ٹریک کے ذریعے چیک کیا جائے گا جبکہ ان افراد کو اپنے مختصر دورے کے دوران
حکومتی اجازت نامے سمیت طبی عملے کو بھی ساتھ رکھنا ہوگا،،
حکام کے مطابق یہی عمل سیاحوں کے ساتھ بھی دہرایا جائے گا، تھائی لینڈ میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 180 افراد متاثر جبکہ 58 جان کی بازی ہار چکے ہیں .
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس