نوازشریف کیخلاف فیصلہ دینے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں کی انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں برطرف کرنے کی منظوری دی ہے۔
ویڈیواسکینڈل تحقیقات مکمل ہونے کے بعدجج ارشد ملک کی برطرفی کافیصلہ کیا گیا۔
وڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ارشد ملک کو معطل کرکے معاملہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ