کورونا وائرس سے بچنا ہے تو پوری فلائٹ چہرے پر فیس ماسک کے ساتھ ساتھ سرجیکل فیس شیلڈز پہننی ہوگی
قطر ائیرویز نے اعلان کردیا،، انتظامیہ کے مطابق اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے
افراد کو چیک ان اور بورڈنگ گیٹ پر سرجیکل فیس شیلڈز اور ماسک فراہم کردئیے جائیں گے
جنہیں تمام راستہ مسافر پہنیں گے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے،،
تاہم بزنس کلاس میں سفر کرنے والوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ
وہ یہ تمام حفاظتی انتظامات اپنی مرضی سے کرن چاہیں تو کر سکتے ہیں،
ڈسپوزیبل سرجیکل شیلڈز کو بچوں اور بڑوں کی عمر کے لحاظ سے بنایا گیا ہے،،
تاہم دو سال سے کم عمر بچوں کو فیس شیلڈز پہنانے کی ضرورت نہیں،
دوران سفر قطر ایئرویز کی جانب سے مسافروں کو ایک کٹ فراہم کی جائے گی
جس میں فیس ماسک گلوز اور ہینڈ سینٹائزر بھی ہوگا،
جبکہ کیبن کریو بھی مکمل حفاظتی لباس میں ملبوس ہوگا ۔
اے وی پڑھو
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
ڈیرہ کی گمشدہ نیلی کوٹھی !!||رمیض حبیب
سوات میں سیلاب متاثرین کے مسائل کی درست عکاسی ہو رہی ہے؟||اکمل خان