دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپان میں پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

خطرناک حادثوں سے بچانے کیلئے پیدل چلنے کے دورانموبائل فون کی اسکرین دیکھنے پر پابندی عائد کردی ہے

جاپان میں پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

حکومت جاپان نے اپنے شہریوں کو خطرناک حادثوں سے بچانے کیلئے پیدل چلنے کے دوران

موبائل فون کی اسکرین دیکھنے پر پابندی عائد کردی ہے،

جس کا اطلاق یاماٹو شہر میں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نئے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ی

ا سزا نہیں ہوگی اور اس کا مقصد چلتے ہوئے موبائل سکرین دیکھنے کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

یاماٹو کے ریلوے سٹیشن پر اترتے ہی یہ اعلان سنائی دیتا ہے کہ

چلتے وقت سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد نے

اس نئے قانون کی حمایت کی ہے جس میں بڑی عمر کے علاوہ نوجوان بھی شامل ہیں۔

About The Author