دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ کی خبریں

ضلع مظفر گرھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تعینات وارڈ سرونٹ یسین نے نرسز اور سٹاف کا جینا محال کردیا۔فرینڈشپ کی آفرز جھٹلانے پر بلیک میل کرنے پہ اترآتاہے۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں تعینات وارڈ سروینٹ یسین نے ہسپتال میں کام کرنے والی نرسز اور سٹاف کا جینا محال کررکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسز کو جنسی حراساں کرنے کیلیے فرینڈشپ کی آفرز کرتا ہے اور اگر لڑکیاں اسکی آفرز کو جھٹلادیں تو مختلف حربے استعمال کرکے نرسز کو بلیک میل کرتا ہے

اور انکیلیے ہسپتال میں ڈیوٹی کرنا مشکل بنادیتاہے۔ذرائع کا کہنا ہے جو بھی لڑکی اس عیاش و مکار یسین کی بات کی نفی کرتی ہے

تو اس لڑکی کا ہسپتال میں ڈیوٹی کرنا انتہائی مشکل بنادیاجاتاہے۔

عزت بچانے کی خاطر سامنے نہ آنے والی نرسز نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال مظفرگڑھ میں تعینات وارڈ ملازم یسین کی نرسز اور سٹاف کو حراساں کرنے کی حرکات وسکنات کا نوٹس لے کر یسین کو تبدیل کیا جاے

تاکہ ہسپتال میں کام کرنے والا فی میل سٹاف بلاخوف وخطر ہسپتال میں ڈیوٹی کرسکے ۔

About The Author