نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی افریقہ میں دو ماہ کے دوران سینکڑوں ہاتھی پر اسرار طور پر ہلاک

مئی اور جون کے دوران 350 سے زائد ہاتھی ہلاک ہوئے ہیں اور موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی

جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں دو ماہ کے دوران سینکڑوں ہاتھی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے،

مئی اور جون کے دوران 350 سے زائد ہاتھی ہلاک ہوئے ہیں اور موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے سینکڑوں ہاتھیوں کی موت کی وجہ زہر یا وبا ہو سکتی ہے،

برطانوی نیشنل پارک ریسکیو سے وابستہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ کورونا وائرس جانوروں میں پھیلنا شروع ہوگیا ہے

جس کے باعث ہاتھیوں کی موت ہوئی اور یہ انسانوں کیلئے بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ

اکثر ہاتھی منہ کے بل گرے ہوئے تھے جس لگتا ہے کہ ان کے اعصابی نظام پر حملہ ہوا ہے۔ ۔

بوٹسوانا میں گزشتہ سال قدرتی اجزا سے تیار کیے گئے زہر سے 100 ہاتھی ہلاک ہوئے تھے۔،

About The Author