دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دبئی دنیا کی پہلی کلائیمٹ کنٹرول گلی تیار کرے گا

رپورٹ کے مطابق دبئی کے پوش علاقے دا ہارٹ آف یورپ میں یہ گلی قائم کی جائے گی

‎دبئی دنیا کی پہلی کلائیمٹ کنٹرول گلی تیار کرے گا جہاں سارا سال بارش ہوگی

رپورٹ کے مطابق دبئی کے پوش علاقے دا ہارٹ آف یورپ میں یہ گلی قائم کی جائے گی،

جو دبئی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کا حصہ ہے۔

دا ہارٹ آف یورپ کا پروجیکٹ دبئی کے ساحل سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر دا ورلڈ آئی لینڈز نام کی جزیرہ نما جگہ میں ہوگا۔

یہ گلی ایک کلومیٹر لمبی ہوگی اور اس میں یورپی طرز پر ریسٹورنٹ اور دیگر دکانیں ہوں گی،

جہاں چلتے ہوئے لوگوں پر ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہے گی۔

ریننگ اسٹریٹ نامی گلی میں اس وقت بارش ہوگی جب درجہ حرارت 27 ڈگری سے تجاوز کرے گا۔

About The Author