راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
سیکرٹری ایری گیشن پنجاب زاہد اختر زماں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے ہمراہ تحصیل جام پور کے علاقہ ہیرو بند کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر دریائے سندھ کے کنارے ہیرو بند پر
محکمہ ایری گیشن کے آفیسران نے سیکرٹری ایری گیشن کو بریفنگ دی۔سیکرٹری ایری گیشن نے کہا کہ ہیرو فلڈ بند کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔محکمہ ایری گیشن نے اس بند کی مضبوطی کے لئے
کثیر رقم مختص کر رکھی ہے ۔ہمارا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ بند کا بیس آف ورک مکمل ہوچکا ہے
اور یہ بند 5سے 6جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی،چیف انجینئر راشد منظور ،
سپرنٹنڈنٹ انجینئر مرتضیٰ بلوچ ،ایکسئین فیصل مشتاق ، ریزیڈنٹ انجینئر میاں حنیف ،
اسسٹنٹ انجینئر ذوالفقار ترین، ایس ڈی او مجاہد کلیم بھی موجود تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون