نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے

ڈیرہ غازیخان

ٹڈی دل کے 2 جھنڈ بلوچستان سے راجن پور،ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں سے گزرتے ہوئے چولستان کی طرف چلے گئے محکمہ زراعت ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کا تونسہ کے علاقوں میں

آپریشن درختوں پر بیٹھنے والے جھنڈ تلف کر دیئے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر مہر عابد حسین اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بلوچستان کے علاقہ موسی خیل سے ٹڈی دل کا ایک

چھوٹا جھنڈ تونسہ کے علاقہ لتڑا کی طرف آیا جبکہ دوسرا جھنڈ بلوچستان کے علاقہ اسنی سے راجن پور کے علاقہ ماڑی میں پہنچا اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر مہر عابد حسین نے

صحافیوں کو بتایا کہ تونسہ کے علاقے لتڑا میں رات کو درختوں پر چھوٹے جھنڈ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی محکمہ زراعت کی ٹیموں نے فوری آپریشن کر کے ٹڈی دل لے جھنڈ کو تلف کر دیا

جبکہ دوسرا جھنڈ راجن پور کے علاقہ ماڑی سے ہوتاہوا علی پور کے راستہ چولستان کی طرف چلا گیا انہوں نے کہا کہ

محکمہ زراعت کی ٹیمیں مکمل مستعد ہیں اور علاقوں سے اطلاع ملتے ہی پہنچ کر سپرے کر کے ٹڈی دل کو تلف کر رہی ہیں اور اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے

تاہم بعض علاقوں میں ٹڈی دل کے انڈوں سے بچے نکلنے کی اطلاع پر بھی فوری آپریشن کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ

کسی بھی علاقہ میں اگر ٹڈی دل کی موجودگی یا آمد کا علم ہو تو کسان فوری اطلاع دیں ہماری ٹیمیں فوری حاضر ہیں


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹائیگر فورس نے ڈیرہ غازی خان میں عملی کام کا آغاز کردیا نوجوانوں پر مشتمل رضاکار فورس نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں ضلعی حکومت کی طرف سے

فراہم کردہ راشن بیگز ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچائے اس موقع پر عوام کو کورونا وائرس کے بارے آگاہی بھی دی گئی

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے گزشتہ روز اجلاس منعقد کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کو ٹاسک دیا تھا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ٹائیگر فورس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک، گلوز اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے وباء میں مبتلا افراد کی عملی خدمت کریں مصیبت میں گھرے افراد کو عزت و تکریم کے ساتھ ان کے گھروں کی

دہلیز پر خشک راشن پہنچایا جائے۔انہوں نے تنبیہ کی کہ امداد کے نام پر کسی کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی

۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ٹائیگر فورس دیگر جوانوں کی نسبت خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں خدمت انسانیت کیلئے منتخب کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کی پابندی کی حامل اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

مزید 26 دکانیں سیل کردی گئی ہیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے

خیابان سرور میں اپنی نگرانی میں 16 اور شہر کی مین مارکیٹ میں دس دکانیں سربمہر کرائیں۔


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے دریائے سندھ کے نشیبی علاقے جھکڑ امام شاہ کا دورہ کیا

انہوں نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سکول کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کے

احکامات جاری کئے اسسٹنٹ کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام ضروری انتظامات

جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے اپنی نگرانی میں انتظامات کرائے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی کے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی مشیر وزیر اعلی نے حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے

ترقیاتی منصوبے چیک کئے انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے معیار اور مدت تکمیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگامشیر وزیر اعلیٰ کے سپیشل فنڈز سے پی پی 289 کی یونین کونسل نمبر 6 میں

حاجی اللہ بخش خان کورائی والی گلی میں ٹف ٹائلز بچھائی جارہی ہے اسی طرح یوسی نمبر 1 میں سجاد آباد حاجی مظہر حسین بھمبھانی کی تجویز پر پختہ روڈ،چوک چورہٹہ اولڈ پاسپورٹ افس والی گلی سے

چونگی ڈمبرا تک ٹف ٹائلز،حاجی مصطفی خان پتافی کی تجویز پر یوسف آباد یوسی نمبر 14 اولڈ سوئی گیس دفتر والی گلی،شہزاد اسلم اور ملک الطاف گنب کی تجویز پر یونین کونسل گدائی کی

اہم بنک والی گلی میں سیورج اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کاکام شروع کردی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں نو ماسک نو سروس” کے حوالے سے باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں تمام عوامی مقامات،دوران سفر اور سرکاری یا نجی کام کاج کے موقع پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

فیس ماسک نہ پہننے والے افراد کو کسی بھی سرکاری یا نجی دفاتر میں سروس نہیں فراہم کی جائے گی۔

حکم نامہ انفیکشن ڈیزیز کنٹرول آرڈینس کے تحت کورونا وائرس کے بڑھتے یوئے کیسسز کے پیش نظرجاری کیا گیا ہے۔

یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز آرڈیننس کے

سیکشن 22 کے تحت اس حکم پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازیخان وگردونواح کے علاقوں میں بھی گزشتہ روز سورج گرہن لگنے سے آسمان پر اندھیرا چھایارہا

جبکہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں میں مقید رہے۔ استغفار کی تسبیحات پڑھنے، وردکرنے کے ساتھ عبادتوں میں مشغول رہے

ڈیرہ شہر وگردو نواح کے علاقوں میں تقریبا گیارہ بجے سورج گرہن لگنے سے ہرطرف ہلکاپھلکااندھیراچھاگیا اور ایک بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا

اور بادلوں کا سما ء محسوس ہوا جبکہ سورج گرہن کے سب بازاروں میں گہما گہمی اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر دیکھنے کو ملی۔


ڈیرہ غازیخان

کرونا کے وار جاری، ایک خاتون سمیت دو جاں بحق، تفصیلات کے مطابق معروف ماہر امراض ڈاکٹر راشد منیر کی خوش دامن کرونا کے باعث انتقال کر گئیں

مرحومہ گزشتہ دس روز سے کروناکی وباء کا شکار ہوکر ہسپتال میں زیر علاج تھیں کہ گزشتہ روز فانی دنیا سے کوچ کر گئیں

مرحومہ کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد کرونا پرٹوکول کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم نے ان کی تدفین کی ڈاکٹرز عبد الرحمن عامر قیصرانی،ہارون بلال،

ڈاکٹر حسنین نوحی، ڈاکٹر یٰسین، ڈاکٹر حمادذکاء، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹرآصف گورمانی سمیت شہریوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے

ڈاکٹر راشد منیر سے افسوس کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی دریں اثناء بستی ریکڑہ نزدغوث آباد کا رہائشی نجمل حسن کھرل کرونا کے باعث انتقال کر گئے نجمل حسین کرونا کے

مرض میں گزشتہ کئی روز سے قرنطینہ وارڈ میں داخل تھے کہ گزشتہ روز اس مرض سے ہار کر جہان فانی سے کوچ کر گئے جنہیں انکے آبائی

قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا مرحوم کے انتقال پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔


ڈیرہ غازیخان

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ملک میں بحالی جمہوریت اور ظلم کے خلاف اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تاریخی جدوجہد کی

وہ بے نظیر پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں احساس ہوتاہے کہ بی بی شہید آج بھی ہمارے ساتھ ہے

نوجوان ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویثرن کو لے کر پاکستان کو بے نظیر پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کریں

ان خیلات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سینئر نائب صدرمیر شہریار خان تالپور نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 67ویں سالگرہ پر صحا فیوں سے

گفتگو کرتے ہے کیا۔انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں پیپلز پارٹی کو متحرک اور فعال کرینگے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کا روشن چہرہ تھیں۔

اسلامی دنیامیں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسی لیڈر ناپید تھی۔ محترمہ کی زندگی جہدمسلسل تھی آج پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی مرہون منت،محترمہ بے نظیر بھٹو نے

جمہوریت اور پاکستان کی بقا کیلئے اپنی جان کا نذرانہ بھی دیا۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو بھٹو والی پارٹی بنائینگے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان اور فٹبال لورز چچا غلام سرور کھوسہ کی بیوی بقضائے الہی وفات پاگئی ھیں جن کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی

اور مرحومہ کے لواحقین کو اللہ تعالی صبر وجمیل عطا فرمائے ڈی ایف اے کا ایک تعزیتی اجلاس زہر صدارت استاد مجاھد فرید شیخ الیاس احمد شیخ زبیر احمد ھوا اجلاس میں ودیگر عہداران نے

شرکت کی آور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی کہ دعا ہے اللہ تعالی مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس افسر عمران احمر نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور بے ضابطگیوں کے الزامات پر 3 ایس ایچ اوزاور ایک تفتیشی افسر سمیت 6 پولیس ملازمین کو فوری طور پر معطل کرکے

پولیس لائن کلوز کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور ڈی پی او ڈیرہ اختر فاروق کو ایس ایچ او جھوک اترا کرم الٰہی،

ایس ایچ او سٹی ڈیرہ افتخار احمد و ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی ڈیرہ محمد شعیب تفتیشی افسر،ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد،ٹی ایس آئی راشد تاج،

اے ایس آئی محمد شریف انچارج چیک پوسٹ شیرو کو فوری شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

About The Author