نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بجٹ میں ڈیرہ غازیخان کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں.

پل ڈاٹ کی کشادگی اور خوبصورتی کیلئے بجٹ میں 20کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کر دیئے گئے. سخی سرور روڈ پر موجود ٹورسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ریزارٹ کی اپ گریڈیشن اور بحالی کیلئے

ایک کروڑ بیس لاکھ روپے، کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پارک ویز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے اور فورٹ منرو میں ریزارٹ کی اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تین کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں.

مشیر وزیر اعلی و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے جاری پانچ منصوبوں کی تکمیل کیلئے اٹھارہ کروڑ روپے کے

فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں کوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں اضافی بستر لگانے شروع کر دیئے گئے ہیں.

ایچ ڈی یووارڈ میں مزید 44بیڈز کا اضافہ کر دیاگیاہے تاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بہتر نگہداشت او رعلاج معالجہ کیا جاسکے.

وینٹی لیٹر اور دیگر مشینری فنکشنل کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے

ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوسمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کیے جائیں اور آلات چیک کر کے فٹنس سرٹیفکیٹس ڈپٹی کمشنر کے

دفتر میں جمع کرائے جائیں. انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ضروری ادویات کی دستیابی سمیت صحت کے حوالے سے تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرے

جبکہ محکمہ ایجوکیشن اورسوشل ویلفیئر فلڈ ریلیف کیمپس کا از سرِ نو سے جائزہ لیں اور بلڈ ڈونرز کی فہرستیں ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائیں

محکمہ ریونیو اور محکمہ زراعت نقصانات کا جائزہ لے کر رپوٹ مرتب کریں گے۔ انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حسین میاں، ایڈیشنل کمشنرجنرل حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل،محکمہ انہار،

سول ڈیفنس،پولیس، تعلیم،میونسپل کارپوریشن و دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ایمرجنسی پلان جمع کرائیں.

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے باہمی رابطہ کو بہتر بنائیں تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے دوران حکمت عملی سے کام کیا جاسکے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے

اجلاس میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے فرضی مشق کا انعقاد کیا جائے گا

جبکہ ریسکیو کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کے173ملازمین کو سیلاب کے حوالے سے کشتیوں کے انجن کو چلانے کی تربیت دی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظردریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے مویشیوں کی ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے.

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے علاقوں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کے ساتھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیلاب کے حساس علاقوں میں تمام ضروری و احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں. گھروں کی دہلیز پر مویشیوں کی ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں. ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے

والوں کے کاروباری مراکز سربمہر کرنے کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کوروناوائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کرنے پر مزید گیارہ دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے سمینہ چوک ملتان روڈ پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں انچارج یونٹ سمیع اللہ اور لیاقت علی نے

لیکچر دیتے ہوئے کہاکہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے.اس موقع پر ڈرائیوروں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک، گلوز کے استعمال اور سماجی فاصلہ و دیگر احتیاطی اقدامات بارے معلومات دی گئیں۔


.

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی طرف سے 2020-21کا صوبائی بجٹ پیش کر نے پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آفس میں بجٹ کے حوالے سے ایک سروے کا انتظام کیا گیا

جس میں تاجروں اور صنعتکاروں نے بجٹ کو مجموعی طور پر کاروبار دوست بجٹ قرار دیتے ہو ئے صحت شعبہ کے لئے 284ارب تعلیم کے لئے 319ارب اور پولیس کے لئے 158ارب مختص کر نے پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ معاشی صورتحال میں پنجاب حکومت کے

اقدامات کو سراہا اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت کی طرف سے صوبائی بجٹ 2020-21پیش کئے جا نے پر چیمبر آف کامرس میں پوسٹ بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں اظہار خیال کر تے ہو ئے صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے بجٹ کو مجموعی طور پر کاروبار دوست بجٹ قرار دیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے

23شعبوں میں ٹیکس ریلیف دیا اور خدمات پر ٹیکس کم کر کے عام آدمی کو ریلیف دینے پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں نائب صدر چیمبر آ ف کامرس مرزا محمد ظفر اقبال نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی سیکٹر میں جو پیکج دیا

اس کے تسلسل میں صوبائی حکومت نے پراپر ٹی ڈویلپرز پر ون ونڈو ٹیکس لگایا ہے یہ ٹیکس بھی ایک سال کے لئے موخر کیا جا نا چاہئے تاکہ معاشی صورتحال بہتر ہو نے پر قابل ٹیکس ہو نے پر انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جا تا انہوں نے

بھی بجٹ کو کاروبار دوست قرار دیا ممبر ایگزیکٹو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر،سابق صدر ڈیرہ چیمبر خواجہ محمد یونس نے بجٹ کو مجموعی طور پر بزنس فرینڈلی قرار دیا

تاہم کرونا سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینے کے لئے صنعتوں کے لئے مزید ریلیف کے اقدامات پر زور دیا اور ایس ایم ای کوآسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا

اس موقع پر ممبر ایگزیکٹو مرزا محمد اقبا ل نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ عوام دوست بجٹ ہے تاہم بجٹ میں کئے جا نے والے اعلانات پر عملدرآمد ہو نا چاہئے جو ٹیکس کم کئے ہیں ا ن کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہئے جس طرح ڈاکٹروں کو ریلیف ملا وہ بھی فیسوں میں کمی کریں

تو عوام کو اس کا عملی فائدہ ہو گا ورنہ یہ صرف اعلانات تک محدود ہو گا چیمبر کے ممبر،اسٹینڈنگ کمیٹی ٹریول ایجنٹس ملک عبد العزیز نے کہا کہ

حکومت نے ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹر ز کے لئے کسی ریلیف کا اعلان نہیں کیاجبکہ یہ کاروبار تین ماہ سے مکمل بند ہیں اور ٹریول ایجنٹس کے اربوں روپے ایئر لائنز اور حکومتوں کے پاس رکے ہو ئے ہیں انہوں نے بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ

صرف پنجاب میں پندرہ ہزار سے زائد ٹریول ایجنٹس اور ان سے وابستہ ایک لاکھ سے زائد لوگ تین ماہ سے بے روزگار ہیں حکومت فوری طورپر ٹریول ٹرید کے لئے آسان اور بلا سود قرضوں کا اجراء کر ے

تاکہ یہ ٹریڈ زندہ رہ سکے اس موقع پر ممبر ایگزیکٹو چیمبر آف کامرس حافظ سیف اللہ خان پتافی نے کہا کہ زراعت کے حوالے سے یہ بہترین بجٹ ہے 32ارب سے زائد رقم اس شعبہ کی ترقی کے لئے مختص کی گئی ہے اوراس میں 4ارب روپے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے مختص کر نابہترین اقدام ہے اس سے کسانوں کو فائدہ ہو گا کھا اور بیج پرسبسڈی کے نظام کو بہتر بنایا جا ئے

ٹڈی دل خاتمہ کے لئے بہتر منصوبہ بندی سے کام کیا جا ئے تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ممبر چیمبرحسن طلال نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے انتہائی بہترین بجٹ پیش کیا اور اس میں تعلیم اور صحت کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں

سابق سینئر نائب صدر /ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد طارق اسماعیل نے کہا کہ یہ بزنس فرینڈلی بجٹ ہے جس میں 40سے زائد شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی اور متعدد شعبوں کو مکمل ریلیف دیا گیا ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ W.I.N.G.Sپراجیکٹ میں ڈیرہ غازی خان ضلع کو بھی شامل کیا جا ئے پنجاب کے دیگر 9اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ہمارا ضلع پنجاب کا سب سے پسماندہ ضلع ہے اسے نظر انداز کر نا ضلع کے ساتھ زیادتی ہے

اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جاوید اسحاق مستوئی نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی اور چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں

ملایہ صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے سیاحت کے لئے دو ارب رکھے گئے مگر ڈیرہ غازی خان کے فورٹ منرو کا کوئی ذکر نہیں ہے پچھلی حکومت نے اس علاقہ پر خصوصی توجہ دی تھی وزیر اعلیٰ پنجاب اس علاقہ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں

تاکہ ہمارے جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقامات کو فروغ ملے اور یہاں ترقی کے ساتھ سیاحت سے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں صدر گھنٹہ گھر بازار شیخ محمد علی،

سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج نے کہا کہ بجٹ اعلانات میں ٹیکسوں کی کمی کی جا رہی ہے جبکہ مہنگائی عروج پر ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب صرف اعلانات تک محدود ہے

عملًا سب الٹ ہو رہا ہے بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد حنیف، ساجد بلوچ،محمد شکیل حنیف و دیگر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے

اور اس عالمی بحران کے وقت خصوصی اقدامات کر کے معیشت کو سہارا دے چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد نے صوبائی حکومت کے ٹیکسوں میں ریلیف کے

اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کئے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

کرو نا کی صورتحال مزید سنگین،ڈیرہ غازی خان حساس ترین اضلاع میں شامل،ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے اسسٹنٹ پروفیسر،معروف فزیشن ڈاکٹر جاوید اقبال باجوانی اور پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول کی سپرنٹنڈنٹ نسرین در محمد کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے،

گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 23نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 973ہو گئی جبکہ جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 18ہو گئی جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں 300سے زائد ہوٹل سیل کر دیئے گئے،سیاحوں کے داخلہ پر پابندی،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق

نوجوان اسسٹنٹ پروفیسرو معروف فزیشن ڈاکٹر جاوید اقبال باجوانی جوکہ کرونا کے سبب طیب ادرگان ہسپتال مظفرگڑھ میں تقریبا ًدس روز سے زیرعلاج تھے

اور ونٹی لیٹر پرکرونا سے لڑ رہے تھے لیکن کرونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئے مرحوم کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ چوٹی زیریں کے معزز گھرانے سے تھا اور ڈیرہ میں پریکٹس کرتے تھے اورایک نجی ہسپتال کے مالک بھی تھے

اسی طرح پبلک ہیلتھ نرسنگ ڈیرہ کی سپرنٹنڈنٹ مسماۃ نسرین درمحمد بھی گزشتہ روز کررونا کی وجہ سے اس فانی دنیا سے کوچ کر گئیں مرحومین کا جنازہ محکمہ صحت کی خصوصی کرونا ٹیم نے دیگر سیاسی وسماجی شخصیات، ڈاکٹرز، انجینئرز،

ہیلتھ ملازمین کے ہمراہ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے ادا کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی اس طرح ضلع میں کرونا کے باعث شہید ہو نے والوں کی تعداد 18ہو گئی جبکہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ضلع میں 973پازیٹو مریض ہیں

جن میں 24مظفر گڑھ ڈیرہ ہسپتالوں میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور 608گھروں میں آئسولیشن اور 220قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں

ادھر حکومت پنجاب نے ضلع ڈیرہ غاز یخان کو کرونا کے حوالے سے حسا س اضلاع میں شامل کر کے شہر کے علاقوں خیابان سرور،نیو ڈیفنس،ہسپتال کالونی،شاکر ٹاؤن،فریدآباد بلاک نمبر 18،بلاک سی،بلاک ایکس،بلاک 48،شہزادہ سلطان ٹاؤن،

ماڈل ٹاؤن کے بلاک وائی سمیت متعدد علاقوں کو سیل کر نے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ادھر کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جنوبی پنجاب کے

سیاحتی مقام فورٹ منرو میں 300سے زائد ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو فوری طور پر سیل کر نے کا حکم دیا جس پر سرکل آفیسر اعجاز احمد خان لغاری نے فور ٹ منرو میں تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز

مکمل بند کرا دیئے ہیں ادھر فور ٹ منرو میں صرف رہائشی افراد کو داخلے کی اجاز ت دی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر انہار پنجاب سردار محسن خان لغاری کے کزن سردار ناصر خان لغاری کو ہارٹ اٹیک،فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتا ل ڈیرہ غاز ی خان داخل کرادیا گیا

تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری کے کزن سردار ناصر خان لغاری کو گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور طبیعت خراب ہو نے پر انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال

ڈی جی خان کے کارڈیالوجی وارڈ میں داخل کرادیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر صوبائی بجٹ اجلاس میں شرکت کر نے کے بعدصوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری فوری

طور پر ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے سردار ناصر خان لغاری کی خیریت دریافت کر تے ہو ئے ان کی عیادت کی اس موقع پر صوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری نے بتایا کہ

اب ان کی حالت تسلی بخش ہے اور خطرے سے باہر ہے ہم کل انہیں انجیو گرافی کے لئے پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان لے جایا جا ئے گا

انہوں نے سیاسی و سماجی شخصیات اور احباب سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لمیا لیٹ گئی ہے پنجاب حکومت نے بھی وفاق کی طرح مایوس کن

بجٹ پیش کیا یہ بجٹ پی ٹی آئی کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جو پی ٹی آئی کے منشور کے بھی بر عکس ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر نا ظلم ہے وفاقی بجٹ میں چھوٹے کاروبار کو نظر اندا ز کر دیا گیا ہے کرونا کے تناظر میں شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جا نی چاہئے تھی

چھوٹے تاجروں کے لئے آسان قرضہ سکیم کا اجراء بھی نہیں کیا گیا ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے 51ارب ڈالر کی معیشت سکڑ گئی ناکام حکومت کرونا کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے

فی کس آمد ن کم ہو گئی ایف بی آر میں اصلاحات لانے کا اعلان بھی نہیں کیا گیا بجٹ میں غریب عوام کے لئے کچھ نہیں بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے

بجٹ میں عام آدمی کو تکلیف اور امیر طبقے کو ریلیف دیا گیا بجٹ میں اگلی صفوں پر لڑنے والے طبی عملے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا نا چاہئے تھے۔


ڈیرہ غازیخان

قبائلی علاقے مبارکی میں راج مائی کے قتل معاملہ،بارڈر ملٹری پولیس نے 24 گھنٹوں میں ملزم خاوند کو گرفتار کرلیا، آج عدالت پیش کیاجائے گا،

تفصیلات کے مطابق کے بی ایم پی کے کمانڈنٹ حمزہ سالک کی جانب سے چوبیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن سے قبل قتل کے شک کا ملزم میوہ گرفتار کرلیا گیا بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ حمزہ سالک نے راج بی بی کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لئے

بارڈر ملٹری پولیس کے افسران کو چوبیس گھنٹوں تک ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹائم دیا تھابارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر حاجی زمان لغاری نے راج مائی کے قاتل شوہر میوہ کو گرفتار کر لیا ہے

میوہ خان قبائلی علاقوں کے پہاڑوں میں روپوش تھااور وہاں سے بلوچستان فرار ہونے کی کوشش میں تھاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بی ایم پی پولیس کی ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا

پولیس نے ملزم میوہ کو تھانہ مبارکی سے تھانہ سخی سرور منتقل کر دیا ہے اورملزم میوہ خان آج عدالت پیش کیا جائے گاواضح رہے کہ

تقربیاً سترہ سالہ بزرگ خاتون راج بی بی کو اس کے خاوید اور بچوں نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں دو روز قبل قتل کردیا تھا مقتولہ کے دیگر ورثاء نے

مبینہ طور پر الزام عائد کیاکہ راج بی بی کو اس کے خاوند میوہ اور بیٹوں نے قتل کیا جس پر کمانڈنٹ بی ایم پی نے پولیس کو فوری ملزمان کی گرفتار کا حکم دیا تھا

بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر زمان لغاری نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ملزمان جس قدر عیار ہوں قانون سے نہیں بچ سکتے۔


ڈیرہ غازیخان

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریورائن پولیس کو ریفریشر کورس کرایا گیا۔ ریورائن اور بوٹ ڈرائیورز کوریسکیو 1122 کی مدد سے

تمام تر سیفٹی کی SOPsکو مدنظر رکھتے ہوئے ریفریشر کورس کرایا گیا جس میں تقریباً 187ملازمان کو مرحلہ وار، تیراکی، سانس بحال کرنے کا طریقہ اور کشتی رانی کے متعلق بتایا گیا

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کے دوران زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے عمل کو اپنا ئیں تاکہ

جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کیا جاسکے اور سیلابی صورتحال میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے کیونکہ تربیت کے دوران حاصل کردہ

علم اور تجربے کو عملی میدان میں بروؤکار لا کر مشکل وقت میں عوام الناس کی بہتر خدمت کو یقینی بنا سکیں۔


ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فورٹ منرو کا دور۔

فورٹ منرو واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ کیا پانی کی فراہمی کے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر جنوبی پنجاب کے سیاحتی

مقام فورٹ منرو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فورٹ منرو کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے واٹر سپلائی اسکیم فورٹ منرو کا معائنہ کیاڈی جی

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر نے واٹر سپلائی اسکیم کی مشنیری واٹر ٹینک پائپ لائنز اور دیگر چیزوں کو چیک کیا۔

ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو سختی سے دیتے ہوئے کہا کہ

فورٹ منرو میں واٹر سپلائی اسکیم کو ہنگامی بنیادوں پر فوری طور چالو کرتے ہوئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور پائپ لائنوں کو مرمت کرنے کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قبائلی علاقے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چند دنوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔سیاحوں کو کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی پانی کی سہولیات کو یقینی بنائے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینرنگ راجہ منان ایس ڈی او میر شفقت اسد اللہ خان لغاری اور دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کاروائیاں جاری،89فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،69شاپس کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری،دودھ سے کریم الگ کرنے،

دودھ کی خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے پر ملک سیپریشن یونٹ سربمہر، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر17فوڈ پوائنٹس کو99,500روپے کے جرمانے عائد،

مضرصحت خوراک موقع پر تلف۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں

کاروائیاں کرتے ہوئے کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیراختیارکرنے کیلئے دوکانوں میں خوراک کو صحت بخش بنانے کیلئے ہدایاتی پرچے تقسیم کیے۔

جنوبی پنجاب بھر میں 89فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اورصفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر69فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ کریم سیپریشن یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر17 فوڈ پوائنٹس کو99,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تیار کردہ ہدایاتی پرچے تقسیم کیے گئے

اور ورکرز کی تھرمل گنز سے سکریننگ بھی کی گئی۔فوڈسیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ میں کاروائی کرتے ہوئے کاشف کریم سیپریشن یونٹ کو دودھ سے کریم الگ کرنے،لیبلنگ نہ کرنے،ورکرز کے

میڈیکل سرٹیفیکیٹس ایکسپائر ہونے،کھانے کی اشیاء زمین پررکھنے پر سربمہرکیا گیا۔دوران کاروائی 55کلو کریم،02کیمیکل ڈرمز اور سیپریشن مشین ضبط کی گئی۔

مزید برآں کاروائی کرتے ہوئے ڈی جی خان میں 12فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،08کو وارننگ نوٹسز جاری جبکہ 04پوائنٹس کو صفائی کی ناقص صورتحال پر 21ہزار روپے کے جرمانے کیے۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں 32شاپس کو وزٹ کیا،26کلو وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ04فوڈ پوائنٹس کو56ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے

اسی طرح لیہ میں 33پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور23کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 09فوڈ پوائنٹس کو 22,500روپے کے جرمانے کیے۔

اسی طرح راجن پور میں 12فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کیلئے شاپس مالکان کو ہدایات جاری کی گئیں۔

دوران چیکنگ کے دوران20لیٹررینسڈ آئل،166لیٹر سوڈاواٹر،20لیٹر مضرصحت ملاوٹی دودھ اور مضرصحت خوراک تلف کو موقع پر تلف کیا گیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے،

سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت

حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

About The Author