دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سلمان کے قاتل ۔۔۔قسورسعید

سارے سرکاری راجے مہاراجے اسی وارڈ میں علاج سے مستفید ہوتے ہیں اس وقت سارے مہان ڈاکٹر خوشامد میں لٹو بنے پھرتے ہیں

اس کی انتڑیوں میں سوزش تھی…وہ خود جناح ہسپتال کا ایک ڈاکٹر تھا..کورونا کورونا کا ڈر اتنا مچایا گیا کہ کوئی اس کا آپریشن کرنے کیلیےراضی نہ تھا…اٹھارہ گھنٹے وہ سروسز کے کبھی میڈیسن اور کبھی سرجری وارڈ کے ڈاکٹروں کے درمیان شٹل کاک کی طرح بستر مرگ پہ گھومتا رہا….کوئی شعبہ اسے اپنا مریض ماننے کو تیار نہ تھا.اس کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا تھا.اسی اثنا میں جان بچانے والا قیمتی وقت ضائع کر دیا گیا اور وہ تڑپ تڑپ کے مر گیا.

پانچ منٹ تک اس مقتول کی آنکھوں کو دیکھا اور پانچ منٹ اس نوجوان کی بے یارومددگار لاش کو….روتا اور کراہتا رہا….بااثر لوگوں نے کیسے ایک معصوم کو چڑھ چڑھ کے قتل کر دیا.

قتل ہونا تھا ہو گیا…اب اس سے بڑے قاتل میدان میں نکل آئے..کوئی اس نوجوان لاش پہ اپنی تنظیم کے امیج کو فوقیت دے رہا تو کوئی پروفیسرز کی گڈ بک میں رہنے کیلیے مصلحت کے تلوے چاٹ رہا.مرضی کی نئی لیب رپورٹس بنوا کے ایک لفظ shock with multi organ failure لکھ کے درگور کر دو سالہے کو…بڑا آیا انصاف لینے…

جج کے قلم سے کبھی دوسرے جج کے خلاف فیصلہ نہیں لکھا جاتا یہاں بھی دیکھ لینا اسی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی بنائی گئی کمیٹی بااثر وارڈ کے قاتل ڈاکٹروں کو ایک آن میں بچا لے گی.

وہ جو گائون پہن کے واش اپ ہوتا تھا آج تم اس کے خون سے واش اپ ہوئے ہو.

اپنے عیب چھپانے کیلیے اس کی فائلوں میں ردو بدل اس لاش کی بوٹیوں کو ٹٹولنے کے مترادف ہی تو ہے..

(ھے وے میڈا بھرا سلمان تیڈا قتل ساری زندگی دا درد ہے)

تیڈی جوانی

تیڈیاں امیداں

تیڈی امڑی ….تیڈا بابا 😭

تیرے وہ الفاظ میں نے سنے نہیں مگر میرے کانوں میں ساری رات گونجتے رہے…

#SISTER #PLZ #SUPPORT #TO #CHLA #DEN

اٹھارہ گھنٹے جب کوئی دیکھ بھال کرنے نا آیا تو پھٹی انتڑیوں والا سلمان اپنے معالج آپ بن کے کراہا تھا.

#yAR #NG #TO #DAL #DO

کیمرے حقیقت دکھا سکتے….

ظلم کے خلاف بولتے کیوں نہیں؟ زبان پہ آبلے پڑ گئے کیا؟

سارے سرکاری راجے مہاراجے اسی وارڈ میں علاج سے مستفید ہوتے ہیں اس وقت سارے مہان ڈاکٹر خوشامد میں لٹو بنے پھرتے ہیں؟ اب پھر ایساکیوں؟

تمہارا ایک بندہ ٹرمینیٹ ہوتا تو تنخواہ کے چند دھیلوں کے خاطر دھرنے پہ دھرنا دیتے ہو؟ اب سانپ سونگھ گیا؟

#Dr #aik #bat #kahon #maro #gay #to #nhi

"” یار NG تو ڈال دو””

عجیب طرز کی توحید ہے حسین کا غم

کسی بھی درد کو لے کر شریک ہو جاؤ

(ہم لاوارث لوگوں کا خون اتنا سستا تو نہ بکنے دو)

About The Author