نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

.پولیس میں جزاوسزا کے بغیر اصلاح اور بہتری کا تصور ممکن نہیں ،ڈیرہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل ہمیشہ جاری رہے گا،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یٰسین فاروق نے کہاہے کہ پولیس میں جزاوسزا کے بغیر اصلاح اور بہتری کا تصور ممکن نہیں ،ڈیرہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل ہمیشہ جاری رہے گا۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو جہاں انعامات دیے جائیں گے

وہاں نااہلی ، کاہلی اور ناقص کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ وہ گزشتہ روزپولیس لائن ڈیرہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران خطاب کررہے تھے ،

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود اور دیگر پولیس افسران اور جوان موجود تھے ،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے نے کہا کہ فورسز اور عوام کی قربانیوں کی وجہ سے ڈیرہ ڈویژن میں امن قائم ہوچکا ہے۔

اس امن کو برقرار رکھنے کے لئے اب ڈیرہ پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔ڈیرہ پولیس نے شہر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکوں کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم ساڑھے چار لاکھ روپے برآمد کرلی جس کی مثال اس سے پہلے کہیں نہیں ملتی ،ڈاکوﺅں کی گرفتار ی میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوان انتہائی قابل ستائش ہیں

جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ڈاکوﺅں کو اسی روز میں ہی گرفتارکیا ،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ میں سمگلنگ سمیت دیگر سماجی جرائم جواء،جسم فروشی اور منشیات فروشی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

اس کے لئے ہم نے منصوبہ بندی تیار کرلی ہے سب سے پہلے مرحلے میں بڑے بڑے مافیاپر ہاتھ ڈالا جائے گا جو کہ علاقہ کی بدنامی کا باعث ہیں ،غیر ملکی اشیاءپیٹرول ،ڈیزل ،منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ کو عوام اور میڈیا کے تعاون سے ختم کرکے ہی دم لیاجائے گا ،

۔عوام کے جان ومال عزت آبرو کی حفاظت ہمارے پولیس فرائض کا حصہ ہے۔ جس طرح خیبرپختونخوا پولیس کو مثالی قرار دیاجاتا ہے ہم سب مل کر اسی طرح ڈیرہ پولیس کو بھی مثالی پولیس بنائیں گے ،۔

میرٹ کی بنیاد پرکام ہوگا ،نااہلی ،ناقص کارکردگی اور کرپشن ناخن برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔شہر میں امن وامان کا قیام اور سماجی برائیوں کا خاتمہ عوام اور میڈیا کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ، جنہیںہم اپنے ساتھ لے کر چلیں گے

انہوں نے کہا کہ ، میڈیا نشاندہی کرکے ہماری خامیاں بتائے ہم انہیں دور کر تے ہوئے اس کی اصلاح کرکے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے ،انہوںنے کہا کہ میرا میڈیا سے ہمیشہ اچھا اور دوستانہ تعلق رہا ہے ،

میں نے میڈیا کو ہمیشہ ہی پروفیشنل پایا ہے ،میڈیا ہمارے ساتھ رہے ہم سب مل کر پولیس اور عوام کے مسائل حل کریں گے ، دریں اثنا انہوں نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران ڈی ایس پی سٹی سرکل ظہور خان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر صغیر گیلانی ،

ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر انعام اللہ خان گنڈہ پور ،ایس ایچ او تھانہ چودھوان انسپکٹر صابر بلوچ ،انچارج اینٹی سمگلنگ یونٹ انسپکٹر عابد اقبال ،ایل ایچ سی ڈی ایس بی محمد طفیل ،ایل ایچ سی ڈی ایس بی سٹاف ،معید خان ،

کانسٹیبل ڈی ایس بی سٹاف محمد شکیل ،کانسٹیبل ڈی ایس بی سٹاف یاسر خان ،کانسٹیبل ٹریفک سٹاف نذیر احمد اور کانسٹیبل حمداد سلیمان میں تعریفی اسناد او رنقد انعامات تقسیم کئے۔

٭٭٭
استعمال شدہ ماسک سڑکوں اور پبلک مقامات پر پھینکنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے ،سنیئر ڈاکٹر احسان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت اور محکمہ صحت کے ذمہ داران نے ماسک کو روز مرہ کی زندگی میں ضروری قرار دے رکھا ہے ،استعمال شدہ ماسک کو سڑکوں پر اور کہیں بھی پھینکنے سے شہری گریز کریں ،

اس حوالے سے پولیس لائن ہسپتال ڈیرہ کے سنیئر ڈاکٹراحسان کا کہنا ہے کہ ماسک چاہے غیر معیاری یا کپڑے کے ہوں ماسک کا استعمال نہایت ضروری ہے ،اس صورتحال میں ٹیشوپیپر سے بنا ماسک بھی استعمال میں لانے سے جراثیم کی منتقلی سے بچا جاسکتاہے،

انہوںنے کہا کہ آج کل کورونا سے احتیاط برتنے کی خاطر لوگوں میں ماسک کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ،حکومتی احکامات کے مطابق ہر شہری کو ماسک کا استعمال معمول بنانا ہوگا ،شہریوں میں ماسک کے پہننے اتارنے اور تلف کرنے بارے آگاہی کی اشد ضرورت ہے ،

انہوںنے کہا کہ اول تو کچھ لوگ ابھی تک ماسک کے استعمال کو لازمی نہیں سمجھتے جو بذات خود ان کے لئے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے ارد گرد کے لوگوں کے لئے بھی خطرنا ک ثابت ہوسکتاہے جو لوگ ماسک استعمال کررہے ہیں

وہ بھی اس کے نقصانات سے انجان ٹشو پیپر کی طرح ماسک کو استعمال کرکے سڑکوں پر اور پبلک مقامات پر پھینک دیتے ہیں جس سے ان میں لگے ہوئے جراثیم دیگر لوگوں کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ،

انہوںنے کہا کہ پلاسٹک بیگ کی طرح یہ ماسک بھی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ،مگر ان میں ایک بات کا زیادہ خدشہ پایا جاتاہے کہ اگر انہیں صحیح طریقے سے ضائع یا ٹھکانے نہ لگایا جائے تو ان استعمال شدہ ماسک کے ذریعے کورونا کے پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ سکتے ہیں ۔

٭٭٭
برائلر مرغی کے مضر ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چیزیں اور اطلاعات بے بنیاد ہیں۔،لائیو سٹاک ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) لائیو سٹاک کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ برائلر مرغی سمیت پولٹری و لائیو سٹاک اور اس کی مصنوعات کووڈ۔19 سے مکمل طور پر محفوظ ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چیزیں اور اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

پولٹری اور لائیو سٹاک کی مصنوعات کا کورونا وائر س سے کوئی تعلق نہیں، یہ مصنوعات نہ تو وائرس سے متاثر ہیں اور نہ ہی کووڈ۔19کا سبب بننے والے وائرس کے پھیلاﺅ میں معاون اور نہ ہی اس کا ذر یعہ ہیں ،

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) کے پروفیسرنے سوشل میڈیا پر پولٹری مصنوعات کا کووڈ۔19 کا سبب بننے کی خبروں اور اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک اور پولٹری کی مصنوعات کورونا وائرس سے مکمل محفوط ہیں اور ان کا کووڈ۔19 سے کوئی تعلق نہیںہے۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسی تحقیق کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ پولٹری مصنوات نہ تو وائرس سے متاثرہ ہیں اور نہ ہی اس کے پھیلاﺅ کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولٹری کی صنعت ملک میں 1.5 ملین سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا لوگوں کے ذہن بدلنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے پولٹری میں وائرس کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کووڈ۔19 سے تعلق بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولٹری کا گوشت پروٹین کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے جو سستے ترین نرخوں پر دستیاب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یو وی اے ایس ویٹرنری کے حوالے سے غلط خبروں کی ہمیشہ تردید کرتی ہے اور کووڈ۔19 کی وباءکے دوران بھی غلط معلومات پھیلانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ انٹرنیٹ پر یو وی اے ایس کے ماہرین کی آراءپر مشتمل ویڈیوز دیکھ کر حقائق سے آگاہی حاصل کریں۔

٭٭٭
میٹھے مشروبات کا کثرت سے استعمال سے بلند فشار خون کی بیماری کا خطرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین طب نے بتایا ہے کہ جو افراد میٹھے مشروبات کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں ان میں بلند فشار خون کی بیماری زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ ان مشروبات کا استعمال دل کے دوروں اور شریانوں کی تنگی کا بھی موجب بنتا ہے

لہٰذا اگر میٹھے مشروبات کا استعمال ترک یا اسے انتہائی کم کر دیا جائے تو نہ صرف بلڈ پریشر کو نارمل رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے اچانک دل کے دوروں کے امکانات کو 8 فیصد اور شریانوں کی تنگی کی وجوہات کو 5فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوںنے گذشتہ ایک سال کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 900 مر د و خواتین حضرات جن کی عمریں 25سے 80سال کے درمیا ن تھیںکی میڈیکل ہسٹری کا تفصیلی معائنہ و مطالعہ کیا

تو پتہ چلا کہ جو افراد عام خوراک کے ساتھ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ پریشر بہت زیادہ پایا جاتا ہے جبکہ اسی وجہ سے اچانک دل کے دوروں اور شریانوں کی تنگی کے امکانات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوںنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ عام خوراک کے ساتھ میٹھے مشروبات کا استعمال ترک یا کم کر کے خطر ناک بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ میڈیکل سٹڈی اوردوران تحقیق یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے

کہ خالی پیٹ ورزش سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدائت کی کہ مر د حضرات کھانا کھا کر ورزش کرنے کی بجائے خالی پیٹ ورزش کو ترجیح دیں

٭٭٭
کیڑ ے ما ر ا دو یا ت کے خلا ف قوت مدافعت پیدا ہوتی جار ہی ہے،زرعی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ پا کستان میں ز ر اعت کیلئے کیڑ ے ما ر ا دو یا ت اور ز ہر یلے کمییکلز کے اند ھا د ھند استعما ل کے باعث کیڑوں میں ان ادو یا ت کے خلا ف قوت مدافعت پیدا ہوتی جار ہی ہے،

یہ کمییکلز ما حو ل کو بھی نا قا بل تلا فی نقصا ن پہنچا رہے ہیں، ملکی زراعت کو لا حق اس بڑ ے خطر ے سے نمٹنے کیلئے حکو متی سطح پر مر بو ط حکمت عملی و قت کا تقا ضا ہے۔

ما ہر ین کے مطا بق 26سو ا ر ب ر وپے سے زا ئد کی ز ر عی پیداوا ر پر سا لا نہ 30ار ب رو پے کی ز ر عی ا دو یات استعما ل ہو ر ہی ہے لیکن ا س کے با و جو د تقر یبا 15سے 20ا رب رو پے کی ز ر عی پیداوا ر کیڑ وں اور بیمار یو ں کے با عث ضا ئع ہوجا تی ہے۔

٭٭٭
فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں مختلف فصلوں کی کا شت اور ان کی فی ایکڑ بھرپو رپیداوار کے حصول سمیت

اراضی کی زرخیز ی کیلئے استعمال کی جا نے وا لی نائٹرو جن یوریا کھا د کی 30 فیصد مقدار بخاراتی شکل میں ضا ئع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے جس کے با عث نائٹرو جن کی صلاحیت میںبھی خاطر خوا ہ کمی واقع ہوتی ہے اورتوقعات کے مطا بق فصل حاصل نہیں ہوتی۔

زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے تو ا س سے بہتر نتائج گندم کی 10 فیصداضافی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔

٭٭٭
پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ہیضہ سے موثر طور پر بچاتاہے ،طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زرعی و طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہے بالخصوص پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ہیضہ سے موثر طور پر بچاتی ہے دل کی بیماریوں کیلئے پیا ز اس لیے مفید ہے

کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتی، بلغم سے چھٹکار ے اور کھانسی سے نجا ت کیلئے پیاز نہایت مفید ہے، پیا ز ایک پیشا ب آوور ادویاتی سبزی ہے ا س سے پیشا ب باکثرت ہے ا س کا استعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے،

دانتوں کے درد سے نجا ت کیلئے حکماحضرا ت اکثرپیاز استعمال کرنے کا مشور ہ دیتے ہیں، برص کے مرض میں پیا ز کو بطورعلاج استعمال کروایاجاتاہے، موسم گرمامیںپیاز کا استعمال گرمی کی شد ت سے محفوظ رکھتا ہے اورلو سے بچاﺅ کاموثر ذریعہ ہے،

پیاز میں فینول اور فلیونائیڈزہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہا یت مفید ہے، ہیضے کے موسم ہیضے سے بچاﺅ کیلئے پیاز کو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں اور شفا پائیں۔

٭٭٭
پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ہیضہ سے موثر طور پر بچاتاہے ،طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زرعی و طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہے بالخصوص پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ہیضہ سے موثر طور پر بچاتی ہے دل کی بیماریوں کیلئے پیا ز اس لیے مفید ہے

کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتی، بلغم سے چھٹکار ے اور کھانسی سے نجا ت کیلئے پیاز نہایت مفید ہے، پیا ز ایک پیشا ب آوور ادویاتی سبزی ہے ا س سے پیشا ب باکثرت ہے ا س کا استعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے،

دانتوں کے درد سے نجا ت کیلئے حکماحضرا ت اکثرپیاز استعمال کرنے کا مشور ہ دیتے ہیں، برص کے مرض میں پیا ز کو بطورعلاج استعمال کروایاجاتاہے، موسم گرمامیںپیاز کا استعمال گرمی کی شد ت سے محفوظ رکھتا ہے اورلو سے بچاﺅ کاموثر ذریعہ ہے،

پیاز میں فینول اور فلیونائیڈزہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہا یت مفید ہے، ہیضے کے موسم ہیضے سے بچاﺅ کیلئے پیاز کو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں اور شفا پائیں۔

٭٭٭
ڈیرہ ضلع بھرمیں شدید گرمی کے دوران بجلی کانظام مکمل طوررپر درہم برہم،لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ میں اضافہ ،ڈیرہ ضلع بھرمیں شدید گرمی کے دوران بجلی کانظام مکمل طوررپر درہم برہم ہے اور عوام شدید کرب اورعذاب کا شکار ہوگئے ہیں،شدید گرمی میں گھروں میں تپتی چھتوں کے نیچے رہنامحال ہوگیاہے،

اور ضعیف افراد جان کن پریشانی میں مبتلاہیں،علاقے میں بجلی کی اضافی اور غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بھی آنکھ مچولی اور جھٹکوں سے صارفین کے لاکھوں روپے کے برقی آلات، بلب پنکھے، فریج سمیت دیگرآلات ناکارہ ہوگئے ہیں۔

دن کے علاوہ رات کو بھی بجلی کی بندش سے جرائم کی شدت میں اضافہ ہواہے، علاوہ ازیں پانی کی فراہمی بندہونے سے شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران ہے اور لوگ پینے کے لئے پانی بھی خریدکراستعمال کررہے ہیں۔ مقامی شہریوں نے فوری طورپر بجلی کا نظام درست کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

About The Author