بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
تھانہ منڈی صادق گنج پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن،چار ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،
تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے حکم پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج
سب انسپکٹرربنواز کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد طاہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں باغ علی،
امانت علی، ریاست علی اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے تین عدد رپیٹر12بوراور ایک پسٹل 30بور کارتوس و روند سمیت برآمد۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے
تفتیش جاری ہے۔اس موقع پرڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی پولیس اسلحے کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف تسلسل کے
ساتھ کامیاب کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
______________________________________________________________________________
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،تین منشیات فروش اور تین جواری گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اورجواء پر پر لگی رقم بھی برآمد، مقدمات درج،تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے احکامات پر ضلع بھر میں سماجی جرائم،جواء اور منشیات فروشی کا قلع قمع کرکے نوجوان نسل کے مسقبل کوجرائم اور منشیات کے زہر سے
محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ سب انسپکٹر مطلوب احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے
عادی منشیات فروشوں کے خلاف ڈونگہ بونگہ اورسونڈھا میں دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام مصطفیٰ اور آصف کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔اسی طرح شراب فروش غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرتے ہوئے
قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ قمار بازی کے خلاف موضع کیسر سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے تین جواری ملزمان کو گرفتار کر لیا،
جو بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔پولیس ٹیم نے موقع سے آلات قمار بازی سمیت جواء پر لگی رقم بھی برآمد کرلی
۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر کو ڈرگ فری زون بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ
اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کرنا ضلعی پولیس کا فرض بھی ہے اور مشن بھی۔جرائم پیشہ افرادکے خلاف ضلعی پولیس زیرو ٹالرنسس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
______________________________________________________________________________
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
تھانہ مروٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی، ڈکیتی، چوری، قتل اور چیک کے مقدمات میں ملوث چار اشتہاری مجرمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس بھی برآمد، منشیات فروش اوراشتہاری مجرمان سے تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے حکم پر ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ایس ایچ او مروٹ سب انسپکٹر نوید نزاکت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےAکیٹیگری کے دو اشتہاری مجرمان اورBکیٹیگری کے بھی دو اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے۔
مجرمان سے مقدمات سے متعلق تفتیش جاری ہے۔گرفتار اشتہاری مجرمان میں قتل، اقدام قتل کے مقدمہ نمبر320/19 میں ملوث عبدالوحید سکنہ 301ایچ آر جو ایک سال سے مروٹ پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ اقدام قتل، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری محسن ندیم سکنہ 240ایچ آر جو مروٹ پولیس کو 6
سال سے مطلوب تھا،اسی طرح پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث9سال سے مطلوب محمد اشرف سکنہ 322ایچ آراور چیک کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری عرفان حمیدسکنہ331ایچ آر کو گرفتار کر لیا۔مجرمان اشتہاری گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں روپوش تھے۔پولیس ٹیم نے
جدیدطرز تفتیش اور تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کیا۔ مروٹ پولیس نے عادی منشیات فروش گلفام حیدرکو چک نمبر308/HRسے گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 1120گرام چرس برآمدکی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ایس ایچ او مروٹ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و
جانفشانی سے سرانجام دے رہی ہے، ایس ایچ اوز اپنی حدود میں گشت کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب