کراچی میں پی آئی طیارے کی جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تباہ شدہ جہاز کا ایک پر کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔ فرانسیسی ٹیم آج اپنا کام مکمل کر لے گی۔
کراچی ائیرپورٹ سے ملحقہ کالونی سے جہاز کا دوسرا انجن بھی آج اٹھایا جائے گا جو ایک عمارت کی چھت پر موجود ہے۔ ہیوی مشینری کی مدد سے انجن پہلے نیچے اتارا جائے گا، دریں اثنا جہاز کے پر کے بڑے حصے جائے حادثہ سے منتقل کئے جا رہے ہیں۔
فرانسیسی ماہرین کی ٹیم آج اپنا تحقیقاتی کام مکمل کرے گی اور کل فرانس واپس روانہ ہو جائے گی۔ دو جون سے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کا کام شروع کیا جائے گا، 11 رکنی ٹیم کیساتھ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹیگیشن بورڈ کے ارکان بھی جائیں گے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب