نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

26مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

( خادم حسین سے )

دائرہ دین پناہ کی بستی کلاچی نزد گرلز کالج کےعبدالستار کلاچی کے چھ سالہ عبد الہادی کو گھر سے نکلتے اغواء شاید کیا گیا

معصوم بچے کو بہت تلاش کیا گیا مگر نہ ملا ہے افسوس کہ جب ملا تو معصوم کی نعش ملی وہ بھی بھوسہ کے کمرے میں نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا ظالم بےرحم اغواء کار قاتلوں کو بےنقاب کر کے گرفتار کیا جائے

اور ایسے ظالم اغواء کار معصوم عبد الہادی بعمر چھ سال کے بچے کو قتل کرنے والے ظالم بےرحم غنڈوں سفاک قاتلوں کو بےنقاب کیاجائے

اور فوری طور پر گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے ہے افسوس کہ نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا معصوم بچے کی نعش وہ بھی بھوسہ کےکمرے میں ملی

ہر آنکھ اشک بار دیکھی صبح سے غائب 6 سالہ عبدالہادئ کی نعش بهوسے کے گودام سے برآمد

پولیس تهانہ دائرہ دین پناہ موقع پر پہنچ گئی نعش دائرہ دین پناہ ہسپتال منتقل پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی پولیس۔


مظفرگڑھ ،

علی پور روڈ سلیم چوک پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم۔

موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار۔

حادثہ میں زخمی ہونے والے شخص کا نام عارف اور وہ پولیس ملازم ہے اور روہیلانوالی کا رہائشی ہے۔

ریسکیو1122اور تھانہ خانگڑھ پولیس کا فوری ریسپانس۔

مظفرگڑھ: زخمی کوریسکیو1122نے فرسٹ ایڈ کے بعد ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ ریفر کردیا


مظفرگڑھ

تھانہ سٹی پولیس کا ٹبہ کریم آباد جوے کے اڈے پر چھاپہ 12 جواری گرفتار داؤ پر لگی رقم برآمد۔۔

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کے انسپکٹر خرم کھر کی نگرانی میں

سب انسپکٹر نور خان عبد الباسط ابرار حسین ڈکھنہ نے ہمراہ ٹیم گلی نمبر ایک میں مشتاق بھٹی کے گھرچھاپہ مار کر

بزریعہ تاش جوا کھیلنے والے 12 جواریوں کو داؤ پر لگی رقم 30 ہزار سمیت گرفتار کرلیا

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا گیا۔ کامیاب کارروائی پر عوامی وسماجی حلقوں نے مظفرگڑھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔۔


پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122 مظفرگڑھ۔
بتاریخ 26 مئی 2020

ڈروننگ ایمرجنسی

*مظفرگڑھ- علی پور روڈ، موچی والا پتن کے قریب گزشتہ روز دریائے چناب میں دو بہنیں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گئی تھی۔ ۔

ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیموں نے سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے ایک خاتون کرن بی بی کی نعش گزشتہ روز ہی تلاش کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی تھی۔

جبکہ آج تیسرے روز بھی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیموں نے سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے دوسری 12 سالہ بچی ہیر کی نعش تلاش کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ایک ہی دن میں ڈوبنے کے مختلف تینوں واقعات پر آج ریسکیو سرچ آپریشن تیز کر دیے گئے تھے۔

About The Author