نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

صدارتی امیدوار کی نامزدگی اور انتخابات میں ان کی کامیابی کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے

جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

واشنگٹن: امریکہ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے صدارتی امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما جوبائیڈن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا جوبائیڈن کو تو اس کا مطلب وہ سیاہ فام نسل سے تعلق نہیں رکھتا۔

جوبائیڈن نے اپنے سیاہ فاموں سے متعلق بیان پر جلد ہی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی اور انتخابات میں ان کی کامیابی کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ کہنے کی کوشش کر رہا تھا کہ میں نے سیاہ فاموں کے ووٹ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی سابق امریکی صدر باراک اوباما حمایت کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ہیلری کلنٹن بھی ان کی حمایت کر چکی ہیں۔

سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کی انتخابی مہم کا حصہ بن کر انہیں خوشی ہو گی۔

سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی صدارتی امیدوار کی دوڑ سے خود کو الگ کرتے ہوئے جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

بزرگ سینیٹر برنی سینڈرز امریکہ کے نوجوانوں میں بیحد مقبول گردانے جاتے ہیں۔ ان کی دستبرداری کے ساتھ ہی اس بات کے امکانات روشن ہوگئے تھے کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن ہی مضبوط ترین امیدوار ہوں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی بھی جو بائیڈن کی حمایت کا واضح اعلان کرچکی ہیں۔

About The Author