نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فضل

کہ مارچ کو روکنے کے لیےناجائز اور آمرانہ حربے استعمال کیے جارہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

پنجاب کے شہر چنیوٹ آمد پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ آزادی مارچ میں اظہار یکجہتی کرنے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چنیوٹ :جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مارچ کو روکنے کے لیےناجائز اور آمرانہ حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ آمد پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ آزادی مارچ میں اظہار یکجہتی کرنے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، قوم تباہ ہو گئی ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی نہیں ہو گی، مہنگائی مزید بڑھے گی ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاجروں پر اسلام آباد میں تشدد کیا گیا،تاجروں کے مسائل حل نہیں کیے گئے، پاکستان کی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں مارکیٹیں بند ہو رہی ہے تاجر برادری احتجاج کر رہی ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی جا رہی ہے ،وہاں ڈاکٹرز ارو دیگر طبی عملہ گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال پر ہے ، عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مغرب اور امریکہ ہمیں گھاس نہیں ڈال رہا، دوست ممالک نے بھی ساتھ دینا چھوڑ دیا، ہم سفارتکاری کے میدان میں ہار چکے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میرا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا ہے اور اسی ایجنڈے کی خاطر آزادی مارچ کررہے ہیں۔ نااہل حکمرانوں سے ملک کو آزاد کروائیں گے۔

About The Author