مظفرگڑھ
(جنرل رپورٹر)
پریس کلب مسمار کرنے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے 24 گھنٹے میں عمارت صحافیوں کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا تفصیل کے مطابق تحصیل پریس کلب جتوئی اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کے مابین پریس کلب مسمار کرنے کے
تنازعہ کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی صدارت میں انکے دفتر میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی نمائندگی فاروق شیخ، ملک عنصر آفتاب، سید ہدایت علی رضوی، رانا ہارون الرشید، عاشق ظفر بھٹی،
رضوان الحسن قریشی، ماجد خانزادہ، ملک وزیر، ساجد عاربی نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس میں اے ڈی سی فنانس جام آفتاب علی اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد بھی شریک تھے۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے تمام تنازعہ کو باہمی اتفاق رائے سے ختم کراتے ہوئے فریقین کے درمیان اہم کردار ادا کیا اور صحافیوں کے ساتھ اپنے تعاون کے وعدہ کو تکمیل کرتے ہوئے
تحصیل پریس کلب جتوئی کی عمارت فراہم کرنے کے لیے اے ڈی سی فنانس اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کو فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس پر 24گھنٹے کے اندر تحصیل پریس کلب جتوئی کی عمارت صحافیوں کے حوالے کردی جائیگی۔
تمام صحافی دوستوں کی طرف سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرانے پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کا شکریہ ادا کیا گی
اور تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے صحافی دوستوں اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کے درمیان تنازعہ کو حل ہونے پر دونوں فریقین کی طرف سے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
اختلافات ختم کرکے اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مظفرگڑھ
(علی جان)
ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کراس مشکل وقت میں غیر سرکاری اداروں کا دِہاڑی دارمزدوروں، معذور افراداورخاص طور پرخواجہ سراوؤں کوایک ایک مہینے کا راشن مہیا کرنا بلاشبہ ایک احسن اقدام ہے
ان خیالات کا اظہار جناب اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض احمد جتالہ نے ادارہ آگاہی کی تقریب تقسیم راشن میں کیا ادارہ آگاہی عرصہ دس سال سے ضلع مظفرگڑھ میں لوگوں کی معیار زندگی کو بہتربنانے کیلئےمختلف پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔
اس مصیبت کی گڑھی میں ضلع مظفرگڑھ کی غریب اور متوسط طبقے کے 500 گھرانوں میں راشن کی تقسیم کسی نعمت سے کم نہیں یہ راشن کی تقسیم ادارہ آگاہی کو پیپسی کو گلوبل کی ایک کیمپئین# ملیئنز آف میلز کی جانب سےپاکستان کے پنجاب بھر کے
پانچ اضلاع (مظفرگڑھ، خانیوال، راجن پور، وہاڑی اورضلع قصور )کے کل 2500 دِہاڑی دارمزدور، معذور افراداورخاص طور پرخواجہ سراؤں کے لیے دی گئی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض احمد جتالہ نے کہا کےجس شفاف طریقے سے ادارہ آگاہی نے
مستحق لوگوں کی شناخت گورنمنٹ کے احساس پروگرام کے طریقہ کار کواپناتے ہوئےکی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اس موقع پر ادارہ آگاہی کے پروگرام کو
آرڈینیٹر فاروق خان لاشاری، آگاہی پاکستان کے مینیجر فیلڈ اپریشنز محمد عمران اکبر، رانا محمد شکیل و دیگر بھی موجود تھے۔
مظفرگڑھ
(جنرل رپورٹر)
تحصیل پریس کلب مسمار کرنے کا معاملہ روزنامہ سرکش ملتان کا اہم کرداررہاجسے ہمیشہ یادرکھا جائے گا روزنامہ سرکش جیسے اداروں کی وجہ سے مستقبل میں کوئی بھی آزادی صحافت پر حملہ کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گاان خیالات کا اظہار ،
طارق خان غزلانی جنرل سیکرٹری تحصیل جتوئی پاکستان تحریک انصاف،ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب رضوان الحسن قریشی،ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی سرپرست تحصیل پریس کلب جتوئی،
وزیراحمد ملک صدر، عبدالحئی خان لسکانی چیئرمین لسکانی اتحاد، شکیل خان صدر نیشنل پریس کلب جتوئی، مرزااورنگزیب صدرایدھی پریس کلب جتوئی، شبیرخان غزلانی،کامران ظفربھٹی ،
زاہد شفیع مہروی، شفیع قادری،نازک خان، کلیم اللہ فاروقی چیئرمین انٹرنیشنل نیوز،عدنان فدا،یوسف نسیم خواجہ، عمران سرائیکی ودیگر نے کیاتحصیل پریس کلب جتوئی مسمار کرنے اور معاملہ حل ہونے تک روزنامہ سرکش ملتان کی کوریج کااہم کردار رہا ہے
جسے صحافتی تاریخ میں صدیوں یاد رکھا جائے گا یادرہے تحصیل پریس کلب جتوئی اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کے مابین پریس کلب مسمار کرنے کے تنازعہ کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی صدارت میں
انکے دفتر میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئرز صحافیوں نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس میں اے ڈی سی فنانس جام آفتاب علی اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد بھی شریک تھے۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے تمام تنازعہ کو باہمی اتفاق رائے سے ختم کراتے ہوئے فریقین کے درمیان اہم کردار ادا کیا
اور صحافیوں کے ساتھ اپنے تعاون کے وعدہ کو تکمیل کرتے ہوئے تحصیل پریس کلب جتوئی کی عمارت فراہم کرنے کے لیے اے ڈی سی فنانس اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کو فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی
جس پر 24گھنٹے کے اندر تحصیل پریس کلب جتوئی کی عمارت صحافیوں کے حوالے کردی جائیگی۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 20مئی کو منایا جا ئیگا،اِسے دن کو منانے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا اور اِس نصب العین کے حصول کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دینا ہے،
حیاتیاتی تنوع کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ یہ تبدیلیاں قدرتی ماحول کو اس قدر تیزی کے ساتھ متاثر کرتی ہیں ک
بہت سے جانور اور نباتات اُس تیزی سے خود کو نئے حالات کے مطابق نہیں ڈھال پاتے،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
گھریلو حالات سے دل برداشتہ17سالہ نوجوان نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کر دی،اس بارے تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ موضع ٹبہ
مستقل کے رہائشی خادم حسین گورمانی کے17سالہ بیٹے محمد عرفان نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑی زہریلی دوائی پی لی،
تشویشناک حالت کے باعث اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا تاہم معدہ واش کرکے کے بعد اسے تشویناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھ
ا جوکہ جانبر نہ ہوسکا،پولیس دائرہ دین پناہ نے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ضروری کاروائی کرکے نعش ورثاء کے سپرد کر دی،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف جدوجہد میں حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے،
عوام کی صحت سب سے زیادہ مقدم رکھی جانی چاہئے تھی عوام کا پیسہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران عوام پر خرچ کرتی تو حکومت کو غربت اور بھوک کا رونارو کرتشویشناک حالات میں لاک ڈاؤن کھولنا نہ پڑتا، کہ نالائق اور نااہل حکمران روزانہ اپنی پالیسیاں بدل کر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں،
ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی نااہل حکومت کبھی نہ آئی جس کو سارے اداروں کی سپورٹ حاصل ہومگ
ر پھر بھی وہ عوام کیلئے کچھ نہ کرسکے، اس حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہ دیا، حکمران 2سال میں عوام کو کوئی بھی ریلیف نہ فراہم کرسکیں،
اور کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں نااہل حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے، مسئلہ ملک میں مسائل نہ ہونے کا نہیں بلکہ وسائل کی درست اور بروقت تقسیم نہ ہونے کا ہے
جس میں موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں، ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ کسی بھی حکومتی عمل میں حکمرانوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے
اورملک کو منتخب نمائندوں اور اپوزیشن کے بغیر چلانے کی تھیوری کی پریکٹس ہورہی ہے جس سے عوام میں پائی جانیوالی تشویش بڑھ رہی ہے
اور کوئی فرد مطمئن نہیں مگر نااہل حکومت ان کی مجبوری کی آڑ میں اپنے مفادات کیلئے راہیں تلاش کرنے میں لگی رہی،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن دنیاکے دیگرممالک نے بھی کیا
مگرانہوں نے اپنے پسے ہوئے طبقات کواکیلانہیں چھوڑا،ان کے برعکس پاکستان میں صرف ٹائیگرزکوپالاگیامگرغریب کوصرف نام کاریلیف دیاگیا
جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے،انہوں نے مزیدکہا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگاکر بندکمروں میں بیٹھ کر واٹس ایپ کے ذریعے عوام کی قسمت سے کھیلنے والے اب ایکسپوزہوچکے ہیں،
ریاست مدینہ کے مقدس نام کو استعمال کرنے والوں نے امدادکے نام پرعوام کی جس طرح تذلیل کی اس کی مثال ملنامشکل ہے۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق جنرل کونسلر وسیکرٹری جنرل سبزی منڈی چوہدری عبدالوحید نے کہا ہے کہ ملکی و عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدبجلی کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے،
انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ مشکل حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 38فیصد کمی کر کے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے
جس کا تاجر برادری خیر مقدم کرتی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اس کاروبار کی لاگت میں کچھ کمی واقع ہو گی اور عوام کو بھی بہتر ریلیف ملے گا، مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی
اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملنے سے معیشت بحالی کی طرف گامزن ہو گی، انہوں نے کہا کہ ملک کی بجلی کا ایک بڑا حصہ تیل سے حاصل کیا جاتا ہے اور اب اس کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی آگئی ہے
اس لیے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بھی 25 سے 30 فیصد کمی لائی جائے،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والا معاشی بحران ابھی شروع ہوا ہے
آئندہ چند ماہ میں اس کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اس لیے صنعتی پیداوار کو رواں دواں اور برآمدات کو سہارا دینے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے
،چوہدری عبدالوحید نے کہا کہ پاکستان زیادہ تر بجلی تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس سے پیدا کرتا ہے لیکن اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بہت گر گئی ہے لہذا حکومت کیلئے
یہ ایک بہترین موقع کہ وہ بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کرے جس سے پیداواری لاگت نیچے آئے گی، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور مہنگائی میں کمی ہونے سے مشکلات کا شکار عوام کو بہتر ریلیف ملے گا۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پنجاب حکومت کی سخت ہدایات پر جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری کے کھاد وں کی دکانوں پر چھاپے،
جعلی کھاد برآمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو کی مدعیت میں 4ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم پر جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے
خلاف کاروائی کا آغاز ہو گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے گزشتہ روز تھانہ سنانواں اور قصبہ گجرات میں کھاد کی دوکانوں پر چھاپے مارے اور سنانواں میں میسرز السلیم ایگرو ٹریڈز کے محمدسلیم،
تھانہ محمود کوٹ قصبہ گجرات میں میسرز حافظ ایگروٹریڈرزکے ممتاز حسین، کسان دوست زرعی سروس اور محمد کلیم سے جعلی کھاد برآمد ہونے پر ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں استغاثے بھجوا دے،
پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری کی مدعیت میں تمام ڈیلروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے،
اس بارے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے تمام کھاد ڈیلرز کو خبردار کیا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے تحصیل کوٹ ادو میں جعلی کھادکا کا روربار نہیں چلے گا،
انہوں نے کہا کہ اگر دوران چیکنگ کسی بھی زرعی ادویات، کھاد، بیج فروخت کنندگان کی دوکانات یا پیسٹی سائیڈز ڈیلرز سے کوئی غیر معیاری،
ناقص، جعلی اشیاء برآمد ہوئیں تو نہ صرف ان کے ڈیلرز کو سر بمہر کردیاجائیگا بلکہ متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔
مظفرگڑھ
( خادم حسین کهر سے )
خانگڑھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انہیں کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی ۔ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کی نگرانی میں خانگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا
خانگڑھ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر محمد افتخار ولد منظور حسین سے 60 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو حوالات بند کر دیا
جبکہ دوسری کاروائی میں محمد سہیل ولد عبدالمجید سے 60 لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کر دیا
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے انہیں کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی قسم کی سفارش قبول کی جائے گی
کوٹ ادو
(خادم حسین کهر سے )
قصبہ گجرات قصبہ گرمانی تیسرے عشرے میں بھی انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ گئی ہے
ناجائز منافع خوروں نے پھل سبزیاں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو آسمان سے لگا دیا ہےقصبہ گرمانی ماہ صیام کے تیسر ے عشرے میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش اربا اضافہ ہو چکا ہے
لاک ڈاون کے باعثِ شہری پہلے ہی معاشی بد حالی کا شکار ہیں۔ سحری اور افطاری کے لیے اشیاء خورد نوش خریدنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
ماہ صیام سے قبل 200 روپے میں فرخت ھونے والا لیمو،ں500روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے. 70 روپے درجن والا کیلا اب 180 روپے درجن اور خربوزہ 80 سے 120 روپے فی کلو مارکیٹ میں
فروخت کیا جا رہاہے۔ افطار کے دسترخوان کا اہم جز اور سنت نبوی کھجور کا ریٹ بھی آسمان کو چھو رہا ہے۔260روپے والی کھجور 390روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔۔ سبزیوں کا بادشاہ آلو بھی 50روپے سے
100روپے فی کلو پر اڑان بھر رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں لیکن اب تو سبزی خریدنا بھی مشکل ہو چکا ہے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ چکی ہیں۔
کوٹ ادو
محمود کوٹ فاضل کارلو لکھی چوک کا رہائشی محنت کش غربت کی وجہ سے چل بسا
کرونا وائرس سے کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں گھر رہنے سے غربت بڑھی جب زراعت کا لاک ڈاؤن ختم ہوا
تو مرحوم نذیر احمد نے اپنے بچوں کے لیے سال بھر روٹی کمانے کی غرض سے دن رات تھریشر پر کام کرنا شروع کر دیا مرحوم بخار کے ساتھ بھی لگا تار کام پر جا رہا تھا
جسکی وجہ سے طبیت شدید بگڑ گی اور مرحوم کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر مرحوم مزدور17/05/2020 کو وفات پا گیا مرحوم کے چھوٹے چھوٹے 3 بچے اور ایک بیوہ ہے مرحوم بہت ہی غریب تھا
مرحوم کے گھر غربت کی وجہ سے کھانے کے لالے ہیں مرحوم کو کسی مد میں کوئی امداد یا راشن نی ملا ہے صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمیشنر مظفرگاڑہ اور محکمہ اوقاف اور عوامی نمائندوں سے مدد کی اپیل ہے۔
#الحمداللہ
مظفرگڑھ۔
محلہ شیخوپورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور مظفرگڑھ پولیس کے اہلکاروں نے
کورونا وائرس کو شکشت دیدی، علاج کے بعد رپورٹ نیگیٹیو آنے پر رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ سے گھر منتقل کردئیے گئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون