بہاولنگر/
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ایس پی انوسٹی گیشن میاں طارق محمود سکھیرا نے کہا ہے کہ کورونا ایک موذی وائرس ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے دیگر شعبوں کی طرح پولیس کے جوان بھی فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔
موجودہ حالات میں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل افراد اور ادارے قابل تحسین ہیں , بہاولنگر میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے اخبار فروش ورکرز میں عید راشن تقسیم کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
ایس پی انوسٹی گیشن طارق سکھیرا نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر کورونا کو شکست دے گی ۔
اس وائرس کئ خلاف عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ طارق اسماعیل نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ
نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اپنے ارد گرد موجود معاشی طور پر متاثر افراد کی معاونت اور دلجوئی کرنی چاہیے۔
الخدمت فاونڈیشن کے عہدیداران عرفان احمد بھٹی اور عدنان خان نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے 700 سے زائد افراد میں راشن کی تقسیم کرچکے ہیں اور آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا
معززمہمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی بدحالی کا شکار اخبار فروش ورکرز کی معاونت پر الخدمت کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ سول ہو یا پولیس انتظامیہ نہ صرف اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں
بلکہ موثر حکمت عملی کے زریعے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے بہتر انتظامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیمیں صرف صحافیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہی نہیں
بلکہ شہر اور شہریوں کے حقوق کا حقیقی ترجمان ہے جو پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے عوامی مفاد میں کیے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بعدازاں ایس پی انوسٹی گیشن میاں طارق محمود سکھیرا ،
ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز محمد طارق اسماعیل ، الخدمت فاونڈیشن اورصحافتی تنظیم کے عہدیداران نے اخبار فروش ورکرز میں عید راشن گفٹ تقسیم کیے۔
بہاول نگر/
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون اور ڈی پی او قدوس بیگ نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ بہاول نگر سٹی میں مختلف دکانوں اور مارکیٹس کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا
اور وردہ، سٹائلو،ڈائمنڈ جیولرز، السعید فیبرکس ، عمران میڈیکل سٹور کو کورونا سے متعلقہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں سیل کردیا
انہوں نے عوام الناس اور تاجران سے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو ہماری قوم اور آئندہ نسلوں کی صحت و تندرستی اور بقا کا مسئلہ ہے
اور یہ ایک بہت سنگین بیماری ہے جس سے بچنے کی واحد صورت احتیاط،سماجی فاصلہ اور حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پرعمل سے ممکن ہے لہذا تمام افراد کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں
اور اپنی اور اپنے خاندان کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہ کریں اور ہر صورت میں کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں
دریں اثناڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 96ہزار 262خاندانوں میں ایک ارب سولہ کروڑ 89لاکھ68 ہزار کی مجموعی رقم احساس سنٹرز پر تقسیم کردی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون