دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(خادم حسین کهر سے)

ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر دائرہ دین پناہ ایس ایچ او عصمت عبا س کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2 منشیات فروش اخلاق احمد بھٹہ،رمضان جوئیہ گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد،

ملزمان کے خلاف 9Cکے تحت مقدمہ درج،ملزمان حولات بند،منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا ان کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے،

ایس ایچ او عصمت عباس تفصیل کے مطابق

دائرہ دین پناہ و گرد نواح میں ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عصمت عباس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سب انسپکٹر چوہدری غلام رسول پولیس پارٹی کے ہمراہ پیر جگی لنک روڈ پر موجود تھے جس کو مشکوک جان کر ایک شخص کو قابو کر لیا جس کا نام اخلاق احمد ولد کریم قوم بھٹہ سکنہ چکنمبر516/TDA تھا

جس کی جامع تلاشی لینے پر 1575 گرام چرس برآمد ہوئی جس کو گرفتار کر کے تھانہ لایا گیا 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔
دوسرے واقع میں میں سب انسپکٹر ذاکر حسین پولیس ٹیم کے ہمراہ کنڈا چوک پر موجود تھے مخبر کی اطلاع پر محمد رمضان ولد غلام حسین قوم جوئیہ سکنہ موضع پتل غربی چرس فروخت کرنے کی غرض سے کھوہ پتنی والا پر موجود تھا

دھر لیا گیا جس کی جامع تلاشی پرچرس برآمد ہوئی برآمد کی گئی چرس کا وزن 1300 گرام نکلامزید تلاشی پر جیب سے چرس فروختگی کی رقم 1350 روپے برآمد ہوئے ملزم کے خلاف 9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا گیا

یاد رہے کہ ملزم اخلاق احمد بھٹہ پہلے بھی2016 میں دو چرس کے مقدمات میں بیٹے سمیت پکڑا گیا تھا جس سے بھاری مقدار6 کلو سے زائد چر س برآمد ہوئی تھی

اسی طرح محمد رمضان جوئیہ بھی پہلے گرفتار ہوا تھا جس سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی تھی اور 9C کا مقدمہ درج ہوا تھا مندرجہ بالا ملزمان عادی منشیات فروش ہیں جو کہ

منشیات بیچ پر نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لا رہے ہیں اور منشیات فروختگی سے اہل علاقہ اور باشعور عوام بھی تنگ ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عصمت عباس کا کھلا چیلنج منشیات فروش مکروہ دھندا کے افرا د یا توبہ کر لیں یا میرے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود چھوڑ دیں۔


مظفرگڑھ

(خادم حسین کهر سے)

حکومتی احکامات کے مطابق جزوی لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی پر عمل درامد ہر شہری پر فرض ہے کسی کو بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انسپکٹر چوہدری جاوید اختر

تفصیل کے مطابق خان گڑھ پولیس نے حکومتی احکامات کے مطابق جزوی لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی

کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار دکانداروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے

حوالات بند کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر نے کہا کہ

حکومتی احکامات کی پابندی ہر شہری پر فرض ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے

اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں.

About The Author