نومبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

تھانہ کوٹ ادو پولیس ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو،پولیس ملازم کے گھر کو کورانٹائن کردیا گیا،4پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،

گھر میں موجود بیوی اور 2بچوں سمیت سسر کے ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیکر روانہ کردیے گئے،اس بارے تفصیل کے مطابق،

اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ ضلع بھر میں تبلیغی جماعت کے مراکز سمیت مختلف مساجد میں رہنے والے تبلیغی جماعت کے ارکان کو آئسولیشن کرنے کے لیے ان سنٹروں میں رکھا گیا تھا

جہاں ضلع بھر کے 286 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی،ان سینٹروں پر ڈیوٹیاں کرنے والے 286 ملازمین کے گزشتہ دنوں کرونا ٹیسٹ کرانے کے لیے سیمپل لے کر بھجوائے گئے تھے،

گزشتہ روز 109 پولیس ملازمین کے رزلٹ موصول ہو گئے تھے جن میں سے 6پولیس اہلکاروں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے تھے

جبکہ 103 پولیس اہلکاروں کے رزلٹ نیگیٹو آئے ہیں اور 177 پولیس ملازمین کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں، کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 6 ملازمین میں سے 2ملازمین کا تعلق علی پور

2 کا مظفرگڑھ اور 2 پولیس اہلکاروں کا تعلق سرکل کوٹ ادو سے ہے،جنھیں قرنطینہ سنٹر طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیاتھا،

تھانہ کوٹ ادو کے اہلکار کانسٹیبل محمدظفر اقبال کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اس کے گھرواقع محلہ قاضی والا وارڈ نمبر14سی کو سیل کر دیا گیا

جہاں 4پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں،گھر میں موجود اس کی بیوی اور 2بیٹے

ایک 3سال اور دوسرا ایک سالہ سمیت اس کے سسر کے سیمپل بھی لے لئے گئے جنھیں ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیاہے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے،

جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگلی ریلوے چوک سے

محلہ پرہاڑاں تک3سوفٹ ٹف ٹائل منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میاں احسن علی قریشی، رائے عابد حسین پرہاڑ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر رائے عادل قدوس پرہاڑ،

رائے یاسر،رائے عمران، رائے حماد، رائے عمیر، رائے وقاص، رائے شہریار، ملک نعیم شہزاد آرائیں، ملک چن سپل، ڈاکٹر امین، مولوی اعظم، شاہد ایڈووکیٹ، فیصل حسین،

اختر حسین،ملک مظہر آرائیں، زاہد گرمانی، رانا شاہ رخ، سلمان چانڈیہ،شائستہ خان پٹھان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکن و دیگر بھی موجود تھے،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے، 2سال کے دوران ملک کی سمت درست کرنے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے،

ایک لمحہ ضائع کیے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں،میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ سابقہ منتخب نمائندوں کی طرح بلند و بانگ دعوے نہیں کیے،

عوام کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں، مایوس عناصر کی منفی سیاست حلقہ کی عوام پہچان چکے ہیں،

میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، اب شفاف قیادت اورشفاف حکومت ہے،

انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے،انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا محور غریب اورامیر میں فرق کوختم کرنا ہے،

عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے مثبت حکمت عملی سے کام کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئی ہے،

عوام کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کوتعبیر دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سابقہ حکمرانوں نے صرف اپنے من پسند افراد کو نوازا اور انہیں کے علاقوں میں ہی ترقیاتی کام کئے گئے

اب ایسا نہیں ہوگا انشائاللہ بلاتفریق تمام حلقے میں کام کرایا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے تقریب میں آئے عوام کے مسائل بھی سنے اور ان کے موقع پر احکامات جاری کئے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے موجودہ حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے،

حکومت میں وزیروں اور مشیروں کی فوج ہے لیکن کام کچھ بھی نہیں کر رہی، حکومتی مشینری اپنی توانائی کرونا کی بجائے مسلم لیگ ن پر استعمال کر رہی ہے،

مسلم لیگ ن کا دور خوشحالی دور تھا، اس حکومت نے کروڑوں افراد کو بے روز گارکرکے رکھ دیا ہے، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا،

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت اعلانات،

وعدوں اور تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی،نالائق اور نااہل لوگوں کو مشیر بنایا ہوا ہے جو کہ حکومت کے لیے وارننگ بنے ہوئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات میں ہنر مندوں،دیہاڑی داروں اور کاروباری افراد سمیت تمام نجی اور سرکاری ملازمین کو اپنے شکنجے میں کس لیا ہے،

حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا،عوام کو دینے کا وقت آیا تو دینے کی بجائے عوام سے ہی فنڈ کی اپیل کردی،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ

کورونا وائرس جیسی وباء کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی سیاسی بصیرت سے کام لیا جائے تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے، وفاقی،

صوبائی حکومتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے،یہ وقت سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کا ہے کسی جانب سے کوئی پوائنٹس اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے،

انہوں نے کہا کہ کرونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی پلان ہی نہیں ہے، موجودہ حکومت بیان بازی سے نظام چلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کی صورتحال آدھا تیتر اور آدھا بٹیر جیسی ہے، عوام تذبذب کا شکار ہیں جس سے مشکلات درپیش ہیں ۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث طارق چوک تا بستی پرہاڑ لنک روڈ انتہائی خستہ، روڈ پر گڑھے پڑ گئے،گڑھوں کی وجہ سے گاڑیاں کٹارہ ہونے لگ گئی،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں منتخب نمائندوں کے عوام سے وعدے وفا نہ ہوپائے، نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث جدید دور میں بھی طارق چوک تا بستی پرہاڑ لنک روڈ جگہ جگہ سے

ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے، روڈ پر گڑھے پڑ گئے جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہونے لگا،روڈ خستہ حال ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بھی کٹارہ ہورہی ہیں،

اہل علاقہ کا کہنا تھا عرصہ 10 سال سے سینکڑوں بستیوں کے مکین روڈ مرمت نہ ہونے پر شدید پریشان ہیں،

روڈ خستہ حال ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے،ایمرجنسی کے مریضوں کیلئے کافی مشکلات کا سامنا ہے،

اہل علاقہ غلام رسول،ریاض حسین،محمد رمضان،خادم حسین،ناللہ بخش،نبی بخش،علی وارث،شرافت علی،

ربانی پرہاڑ،وحید حسین ودیگرنے منتخب نمائندوں سے لنک روڈ کو مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق چیئرمین یونین کونسل پرہاڑ غربی رائے فاروق احمدپرہاڑ کی اہلیہ،معروف زمیندار رائے غلام جیلانی پرہاڑ کی ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں،

مرحومہ کی نماز جنازہ بستی پرہاڑ میں ادا کی گئی جس میں کوٹ ادو کی سیاسی،

سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ علاقہ کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،


مظفرگڑھ

فرنٹ لائن پر کرونا کیخلاف دلیرانہ جنگ لڑنے والے سی ڈی سی آفیسر محکمہ صحت رانا محمد جمیل کے جست خاکی کو پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، محکمہ صحت و دیگر محکموں کے سرکاری افسران سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
حکومت کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے عوام خوار
عوام کو امداد کے نام پر ذلیل کیا جارہا ہے بغیر کسی پالیسی کے نادرا دفاتر تو کھلوا دیئے گئے

مگر حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ روزانہ نادرا کے عملے اور عوام کے درمیان تلخ کلامی ہوتی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ اور بیان دے دیا

جن کو میسج آیا ہے اہل کا اور بندہ فوت ہو گیا ہے تو اس کا نادرا سے فوتگی نامہ بنوا کر ریکارڈ اپڈیٹ کروائیں تو رقم متوفی کے خونی رشتہ دار کو ادا کی جائے گی

مگر عوام جب نادرا دفتر جاتی ہے تو نادرا حکام اپنی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ان کو کہتے ہیں کہ پہلے یونین کونسل سے فوتگی نامہ لیکر آو جب سائل یونین کونسل جاتا ہے

تو وہاں اس کو جواب ملتا ہے کہ پنجاب حکومت نے تو یکم مئی سے یونین کونسل کا نظام ختم کردیا ہے اب بیچاری عوام کہاں جائے بنا پالیسی اور گائیڈ لائن کے بغیر غریب عوام مختلف دفاتر کے چکر لگا کر

ذلیل ہورہی ہے خدارا عوام پر رحم کریں اگر امداد دینی ہے تو مستحقین کو دیں ورنہ بند کردیں۔
مظفرگڑھ، ایس ایچ او تھانہ بیٹ میر ہزار خان کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،

بدنام زمانہ منشیات فروشوں جمیل اور شفقت کو گرفتار کرتے ہوئے 3 کلو گرام چرس برآمد کر لی، ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کردیا گیا،

About The Author