نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11مئی2020:آج میانوالی میں کیا ہوا؟

میانوالی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ )

حکومت کی طرف سے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد ملک کے دیگر علاقوں کی طرح میانوالی میں بھی کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں

اور بازاروں خریداروں کا خاصا رش لگ گیا لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری کےلئے بازاروں میں دکھائی دی ہے

تاہم اس موقع پر حکومت کی طرف جن احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی تھی ان کو شہریوں اور دوکانداروں کی اکثریت نے نظر انداز کردیا ہے

نہ تو سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے اور نہ دوکانداروں اور شہریوں کی طرف ماسکو اور گلوز کا استعمال کیا جارہا ہے

جس کی وجہ سے ضلع میانوالی جوکہ اب مکمل طور پر کورونا فری ہوچکا ہے اور جہاں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے 20 مریض مکمل طور پر

صحت یاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کا جاچکے ہیں اس بے احتیاطی سے ضلع میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی وباء کی زد میں آسکتا ہے

جبکہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے اور طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کےلئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور ناکام نظر آتی ہے۔


میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے انسدادِ ٹڈی دل کے سلسلہ میں ضلع میانوالی میں محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور با قاعدگی سے فیلڈ سرویلنس و کمبٹ اپریشن یقینی بنا نے کی

ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اس حوالہ سے منعقدہ جائز ہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع طارق محمود خان کو

سرویلنس ٹیموں اور فیلڈ اسسٹنٹس کی بریفنگ کیلئے فوری طور پر تربیتی وروکشاپ کا اہتما م کر نے اور انہیں مو بائل ایپ کے ذریعہ سرویلنس اورکمبٹ اپریشن کی اطلاعات اپ لوڈ کر نے کے

حوالہ سے تربیت دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹڈی دَل کے خاتمہ کیلئے منظم انداز میں جا مع حکمت عملی کے تحت کا م کر نے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے جس چیز کی ضرورت ہو اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع کریں فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کمبٹ اپریشن میں استعمال ہو نیوالی مشینری ہر حال میں فنگشنل رکھنے کی

ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اگر کو ئی مشین خراب ہے تو فوری مرمت کروائیں۔ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کو ڈینگی بریگیڈ کی گاڑی روزانہ بمعہ واٹر بو زرو پا نچ افراد محکمہ زراعت

توسیع کے حوالے کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ جنگلات اور لا ئیو سٹاک افسران کو بھی انسدادِ ٹڈی دَل کیلئے گاڑیاں محکمہ زراعت توسیع کے حوالے کر نے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نائٹ اینڈ ما رننگ کمبٹ اپریشن کیلئے پندرہ پندرہ افراد پر مشتمل الگ الگ ٹیم تشکیل دی جا ئے

اور دونوں ٹیموں کو ضروری مشینری و آلات سے لیس رکھا جا ئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپرے کر نیوالے جملہ ملا زمین کو حفاظتی کٹس کی فراہمی فی الفور ممکن بنائی جا ئے

اور دونوں ٹیموں کو اپنی اینٹی ڈوٹ ائیر ویپن سلفیٹ کی فراہمی کو بھی ممکن بنا یا جا ئے۔قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع طارق محمود ملک،

ا سسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت تحفظ نباتات رانا ذوالفقار علی، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ٹیکنیکل زراعت توسیع عبدالما جد خان اور زراعت آفیسر توسیع طارق اعظم نے ڈپٹی کمشنر کو ٹڈی دَل کے حوالہ سے

جاری سرویلنس اور کمبٹ اپریشن کے بارے میں بر یفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تما م فیلڈ ٹیموں کو چوکس اور مستند رہنے کی ہدایت کی اورکہا کہ ٹڈی دَل کی میانوالی آمد کی رپورٹ بلا تاخیر کر یں تا کہ ان کے خاتمہ کیلئے بروقت ایکشن لیا جا سکے۔


میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

ڈائر یکٹر فوڈپنجاب واجد علی شا ہ نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک انشاء اللہ پنجاب میں گندم خریداری اہداف با آسانی مکمل کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں حکو مت پنجاب 30لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدکر چکا ہے جبکہ کا شتکاروں کو40لا کھ ٹن گندم کیلئے باردانہ جاری کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ کا شتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خرید کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میانوالی میں پپلاں، ما ڑی انڈس اور میانوالی میں قائم کر دہ گندم خریداری مراکز کے دورہ کے موقع پر گندم خریداری مرکز میانوالی میں کاشتکاروں سے

گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے اس سال گندم خریداری کے دوران کا شتکاروں اور محکمہ خوراک ودیگر محکموں کے متعین کر دہ افسران /ملازمین کو

خریداری کے موقع پر کو رونا وائرس سے بچا ؤ کو بھی یقینی بنا نا تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل و کر م سے صوبہ کے تما م اضلاع میں اس حوالہ سے بہترین حفاظتی اقدامات کئے گئے

اور تما م مراکز پر سما جی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر خصوصی تو جہ دی گئی ہے۔انہوں نے کا شتکاروں سے کہا کہ

وہ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کریں۔ڈائریکٹر فوڈ نے خریداری مراکز پر باردانہ فراہمی اور گندم خریداری ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری محمو توفیق اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ظہور اختر خان نے بریفنگ دی۔


میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

گندم خریداری مرکز ماڑی انڈس پر عملہ کی جا نب سے کا شتکاروں سے گندم 101کلو گرام کی بجا ئے 102کلو گرام فی بوری لینے کی عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کا ڈی او انڈسٹریز

رانا سعید اللہ کے ہمرا ہ اچانک گندم خریداری مرکز ماڑی انڈس کا دورہ۔اپنی نگرانی میں ڈی او انڈسٹریز سے کنڈا چیک کروایا۔

ڈی او انڈسٹریز نے انسپکشن کے بعد بتا یا کہ کنڈا پا س شدہ ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گندم سٹاک سے بو ریاں،

اتروا کر اپنی نگرانی میں وزن کرو ایا۔وزن پورا تھا ڈپٹی کمشنر نے کئی ایک بوریوں کا وزن کروایا کسی بوری میں وزن زائد نہ تھا تما م بوریوں میں وزن حکومتی پا لیسی کے مطابق 101کلو گرام درست پایا گیا۔

اس موقع پر سنٹر انچارج فوڈ انسپکٹر فیض حمید نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ یہ شکایات حکو مت پنجاب کی جا نب سے نمی پا لیسی پر عملدرآمد کی وجہ سے پیدا ہو ئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنٹر پر 11 فیصد نمی سے زائد نمی والی گندم خریدنے سے انکار کیا

تو کا شتکاروں نے وزن میں خرد برد کے الزامات عائد کئے۔

انسپکٹر فیض حمید نے مزید کہا کہ وزن کے معاملہ میں کسی قسم کی بددیا نتی کی ہے نہ ہو نے دیں گے۔

About The Author