نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06مئی 2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان،

بند بوسن کے مقام پر 3بچے دریائے چناب میں ڈوب گئے

بچوں کو بچانے کی کوشش میں مزید 2 افراد بھی دریا میں ڈوب گئے ،ڈسٹرکٹ افیسر ریسکیو 1122

ڈوبنے والے پانچویں افراد کی تلاش کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ، ڈاکٹر کلیم


ملتان

ملتان میں انسانیت سوز واقعہ،، ہمسائے نے مبینہ طور پر 500 روپے چورے کے الزام پر 2 بچوں کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا،،ملزم گرفتار

ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں ہمسائے عنایت حسین نے چوری کا الزام لگا کر کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،

متاثرہ بچے کے ماموں محمد ظفر کے مطابق پانچ سو روپے چوری کے الزام پر پڑوسی عنایت نے لوہے کے راڈ سے علی حسن پر تشدد کیا

اور ہم نے تھانہ شاہ رکن عالم میں تشدد پر عنایت کیخلاف درخواست دی ہے

دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے متاثرہ بچہ نشتر اسپتال کے وارڈ نمبر 3 میں زیر علاج ہے۔


ملتان قرنطینہ سینٹر کے اعداو شمار جاری

قرنطینہ سینٹر میں اب تک 3187 افراد کو ٹہرایا گیا، 2424 افراد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں

قرنطینہ سینٹر میں اس وقت 645 افراد جبکہ ہوٹلوں میں97 افراد مقیم ہیں

قرنطینہ سینٹر میں کل 2905 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے 323 افراد کے رزلٹ پازیٹیو جبکہ 2500 افراد کے رزلٹ نیگیٹیوآئے ہیں،ضلعی انتظامیہ

قرنطینہ سینٹر میں آنیوالے تمام 1334 زائرین گھروں کو جا چکے ہیں،ضلعی انتظامیہ

920 تبلیغی جماعت کے اراکین میں سے 882 گھروں کو جا چکے جبکہ 38 سینٹر میں مقیم ہیں

پہلی فلائٹ سے آنیوالے 223 میں سے15 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ پازیٹیوآئے ہیں

دوسری فلائٹ کے 208 مسافروں میں سے 33 جبکہ تیسری فلائٹ کے 215  میں سے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ضلعی انتظامیہ۔


ملتان:

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے ٹیکنیشن میں کورونا کی تصدیق کا معاملہ ,,,

ایک ہی خاندان کے 7 افراد نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں

جبکہ کارڈیالوجی ہسپتال کے 5 میں سے 4 آپریشن تھیٹر سپرے کر کے بند کر دیئے گئے ہیں

کارڈیالوجی ہسپتال کی ٹیکنیشن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے شوہر , بیٹی اور کزن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی

جبکہ ٹیکنیشن کی ایک اور بیٹی، بیٹا ، ساس اور دیور میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئ ہے جس پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں ,,,

دوسری جانب کارڈیالوجی ہسپتال کے 5 میں سے 4 آپریشن تھیٹر سپرے کر کے بند کردیے گئے ہیں اور اسپتال کے دیگر عملہ اور ملازمین کو آئی سو لیٹ کر دیا گیا ہے۔


ملتان

ملتان میں پولیس جرائم کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئی ہے سبزی منڈی میں دن دیہاڑے تین مسلح ڈاکو تاجر کو لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی

تھانہ شاہ رکن عالم کی حدود سبزی منڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آگئی تین مسلح ڈاکوؤں کی ٹھیکیدار پر فائرنگ، ایک لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے پولیس کیمطابق مسلح ڈاکوؤں نے ٹھیکیدار کی کار پر فائرنگ کر کے نقدی لوٹی

اور فرار ہوئے مارکیٹ کمیٹی لسٹ کے صدیق نامی ٹھیکدار پر فائرنگ کر کے ڈکیتی کی واردات کی گئی

تاجر کیمطابق پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی جس کے باعث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ملتان،

جعلی زرعی ادویات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی

محکمہ زراعت کا تھانہ مخدوم رشید کی حدود 6 ٹرپئی میں پولیس کے ہمراہ چھاپہ

تیار اور پیک کی گئی جعلی مونو می ہائیپو کے سینکڑوں بیگ و کھلا مال برآمد

ملزمان موقع سے فرار،ٹرک میں لوڈ جعلی مونو می ہائیپو کے سینکڑوں بیگ برآمد

پکڑی جانیوالی جعلی زرعی ادویات کی کل مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے

ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تھانہ مخدوم رشید میں درخواست دے دی گئی


ملتان:

پسند کی شادی کا معاملہ، لڑکا لڑکی کے گھر والے جھگڑ پکڑے

ہائی کورٹ کے باہر لڑکی والوں کا گاڑی پر حملہ شیشے توڑ دئیے

دونوں گروپوں کے افراد کا ایک دوسرے پر ہاتھوں کا آزادانہ استعمال

ہائی کورٹ روڈ میدان جنگ بن گیا  تصادم میں تین افراد زخمی

پولیس کی موجودگی میں لڑائی جاری رہی۔

About The Author