دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنرل مارک ملی نے ایک بار پھر امریکی صدر اور وزیر خارجہ کے دعووں کی تردید کردی

کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا

امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی نے ایک بار پھر امریکی صدر اور وزیر خارجہ کے دعووں کی تردید کردی،،

نیوز کانفرنس کے دوران جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کورونا وائرس چین کی لیب میں بنا یا جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلا ہے یا کہیں اور سے آیا ہے،،

ساتھ ہی اس خیال کی تصدیق کی کہ وائرس انسانی ساختہ نہیں ہے،،

اس سے قبل بھی جنرل مارک کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا،

امریکی جنرل کے مطابق ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

About The Author