پرسکون نیند لے کر کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے،،
امریکی محکمہ صحت کے ماہرین نے آسان طریقہ بتادیا،، رپورٹ کے مطابق پرسکون نیند مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہے،،
جس سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے،
امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام ہمارے جسم کا دفاعی سسٹم ہے جو حفاظت کی کئی تہیں فراہم کرتا ہے،
اس کی پہلی تہہ ہماری جلد ہے جو انتہائی مضبوطی سے بنے ہوئے خلیوں سے بنی ہے اور وائرس اور بیکٹیریا کو جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایک تہہ پھیپھڑوں کے اندر ہے جو باریک بالوں کی شکل میں ہوتی ہے اور پھیپھڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے وائرس اور بیکٹیریا
کو باہر دھکیل کر سانس کے اوپری راستے کی طرف پھینکتی ہے جہاں سے یہ وائرس اور بیکٹیریا معدے میں چلے جاتے ہیں
اور وہاں معدے کے کئی قسم کے تیزاب ان کا خاتمہ کردیتے ہیں۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے یہ تمام تہیں پرسکون نیند سے زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے،
چنانچہ وبا کے ان دنوں میں پرسکون نیند لینا وائرس سے بچنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس