نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واٹس ایپ ہیک کرنے کا الزام ، اسرائیلی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

1400 واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس کی غیر قانونی طریقے سے رسائی حاصل کی

فیس بک انشورنس نے میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے الزام میں اسرائیلی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے

رپورٹ کے مطابق فیس بک انشورنس نے اسرائیلی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی فرم این ایس او گروپ کے خلاف ریاست کیلی فورنیا کے شہر اوکلینڈ کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے ،

فیس بک انشورنس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی سافٹ ویئر فرم نے امریکا میں اپنے دفاتر اور امریکی کمپیوٹر سرورز کو استعمال کرتے ہوئے

1400 واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس کی غیر قانونی طریقے سے رسائی حاصل کی۔ جن میں متعدد ممالک کے صحافیوں، قانون دان،

سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کے موبائل فونز شامل ہیں ،،

تاہم اسرائیلی فرم نے فیس بک انشورنس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف حکومتوں کو اپنی خدمات فراہم کیں۔

About The Author