نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یورپ میں نصف اموات نرسنگ ہومز اور ان جیسے مراکز میں ہو رہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت

یورپی ملکوں کے اپنے اندازوں کے مطابق نصف اموات نرسنگ ہومز جیسے مقامات پر ہورہی ہیں

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس سے نصف اموات نرسنگ ہومز اور ان جیسے مراکز میں ہو رہی ہیں۔

بیان کا مقصد صحت عامہ کے ماہرین کی توجہ وائرس کے آسان شکار بزرگوں اور پہلے سے بیمار افراد کی طرف دلانا ہے۔

اب تک حکومتوں اور ماہرین صحت کی تمام تر توجہ اسپتالوں کی طرف رہی ہے۔ اکثر اموات کے اعداد و شمار صرف اسپتالوں میں مرنے والوں کی تعداد پر مشتمل ہوتے ہیں

یورپ میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے مطابق معمر افراد کے مراکز کی انتہائی پریشان کن تصویر سامنے آ رہی ہے۔

یورپی ملکوں کے اپنے اندازوں کے مطابق نصف اموات نرسنگ ہومز جیسے مقامات پر ہورہی ہیں۔

جو کہ ناقابل تصور انسانی المیہ ہے۔ رپورٹ یورپ کے لیے ہے

لیکن امریکہ میں بھی معمر افراد کے مراکز کی صورتحال کچھ ایسی ہی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق،

امریکہ کے ہر دس میں سے ایک مرکز نے کوورنا وائرس کا کیس رپورٹ کیا ہے

اور ان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ہزاروں تک ہے۔ ریاست نیویارک میں وائرس سے ایک چوتھائی اموات نرسنگ ہومز ہی میں ہوئی ہیں،

یورپ اور امریکہ کے نرسنگ ہومز نے ان مراکز میں مقیم افراد کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے رشتے داروں کا داخلہ بند کیا ہوا ہے۔

لیکن اس کا نتیجہ یہ برآمد ہو رہا ہے کہ وہ تنہائی میں انتقال کر رہے ہیں۔

About The Author