اکتوبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیکوٹین لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاسکتی ہے۔ فرانسیسی تحقیق

ریسرچ سے ثابت ہوا کہ نیکوٹین کورونا وائرس کو جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے

نیکوٹین لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاسکتی ہے،، فرانسیسی تحقیق نے دعویٰ کردیا،،

جس کے بعد مزید نیکوٹین کی تحقیق کا منصوبہ بنایا گیا ہے کہ تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ کیا اسے مہلک بیماری کی روک تھام یا علاج کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟؟

اعداد و شمار کے مطابق پیرس کے اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 343 افراد پر تحقیق کی گئی تو 139 مریضوں میں کورونا کی علامات شدید نہیں تھیں،

جن میں سے تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد 5 فیصد تھی،،

فرانس میں اس وقت 35 فیصد افراد اسموکنگ کرتے ہیں،،

گذشتہ ماہ برطانوی ریسرچ کے مطاںق چین میں ایک ہزار متاثرہ افراد میں سے تمباکو نوشی کرنے والوں کی شرح 12 اعشاریہ 6 فیصد تھی جو نہایت کم ہے،،

ریسرچ سے ثابت ہوا کہ نیکوٹین کورونا وائرس کو جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے،،

ماہرین کو فرانسیسی حکومت سے نیکوٹین پر کلینکل ٹرائل کرنے کی منظوری کا انتظار ہے

جس کے بعد وہ ہیلتھ ورکرز پر اس کا تجربہ کریں گے، ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی کے نقصانات کو نہیں بھولنا چاہیے

لیکن ابھی بس تحقیق کی جائے گی کہ نیکوٹین سے کورونا وائرس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے کہ نہیں،،

فرانس میں تمباکو نوشی سے اب تک 75 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

About The Author